DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Patients coming for major operations sent back at thq hospital due to faulty bulbs

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے آپریشن تھیٹر میں نصب دونوں بلب خراب ہو گئے جس کی وجہ سے جمعرات کے روز میجر آپریشنز کیلئے آنے والے مریضوں کو واپس بھیج دیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے آپریشن تھیٹر میں نصب دونوں بلب خراب ہو گئے جس کی وجہ سے جمعرات کے روز میجر آپریشنز کیلئے آنے والے مریضوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٓاپریشن تھیٹر کا ایک بلب گزشتہ دو ہفتے سے فیوز چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے دوسرے بلب سے کام چلایا جا رہا تھا مگر وہ بلب بھی اب جواب دے گیا ہے جس کی وجہ سے جمعرات کے روز آنے والے مریضوں کی میجر سرجری نہیں ہو سکی اور انہیں واپس بھیجنا پڑا۔دریں اثناء ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں آنکھوں کی سرجری کیلئے نصب مشین بھی گزشتہ کئی سالوں سے ناکارہ پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو آنکھوں کے آپریشنز کیلئے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ادھر ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی نے بتایا کہ مشین آپریشن تھیٹر میں پڑی ہوئی تھی جس کے اوپر سے کسی نے آئی مائیکرواسکوپ اتار لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام انسٹریومنٹ لاہور سے فراہم ہوتے ہیں اور جب تک فری نہیں دیں گے اس وقت تک مشین فنکشنل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی کوتائی نہیں برتی جا رہی۔

Kallar Syedan; Both the bulbs installed in the operating theatre of THQ Hospital Kallar Syedan broke down due to which the patients who came for major operations on Thursday have been sent back. It is learned that a bulb of the operating theatre has been running a fuse for the last two weeks due to which the other bulb was being operated but that bulb has also fused now due to which the patients coming on Thursday Major surgery could not be performed and he had to be sent back. Meanwhile, the eye surgery machine installed at THQ Hospital Kallar Syedan ​​has also been out of order for the last several years due to which patients have to turn to private hospitals for eye operations. On the other hand, MS Dr. Ali Sajjad Qureshi said that the machine was lying in the operation theater on top of which someone has taken off the eye microscope. He said that all the instruments are provided from Lahore and will not be given free Until then, the machine cannot be functional. He said that no action is being taken by us.

Rest of the day news…

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی سماجی مزہبی رہنما اور ریٹائرڈ مدرس سردار صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کرنے پر آج شرمندہ ہیں وہ ان کا غلط اور جذباتی فیصلہ تھا نئے پاکستان کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آج کلرسیداں کے معزز شہریوں کو بھی بھکاری بنا دیا گیا۔طویل قطار میں لگے آٹے کے خواہشمند معمر لوگ گھنٹوں آٹے کے ایک بیگ کے لیئے شدید دھوپ میں اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں اور جب ان کا نمبر آتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ آٹا تو ختم ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کو اس پریشانی سے آگاہ کیا مگر وہ ٹس سے مس ہی نہیں ہوتے۔مہنگائی کے طوفان کے بعد لوگوں کو رسوا کرکے آٹا دیا جاتا ہے حکمران غریبوں کی آہوں اور بددعاؤں سے ڈریں۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—محسن ظہور سکنہ عید گاہ کلر سیداں نے بتایا کہ گزشتہ روز قریب سوا چھ بجے شام،میں قبرستان کلر سیداں کے سامنے کھڑا تھا اور میرے چچا عبدالشکور کا رکشہ ایک سائیڈ پر کھڑا تھا اور چچارکشے کے اندر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثناء میں میرے سامنے صفدر سکنہ بٹ کالونی نے انتہائی تیز رفتاری کیساتھ میرے چچا کے رکشے کو پیچھے سے ہٹ کیا میرے چچا عبدالشکور زمین پر گر گئے اور مضروب ہو گئے اور صفدر نامی آدمی موقع سے فرار ہو گیا۔میرے ساتھ کلیم عباس بھی تھے جو کہ موقع کے چشم دید گواہ ہیں۔ ہم چچا کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے گئے جہاں چچا جاں بحق ہو گئے۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی، چوہدری محمد حنیف، مسلم لیگ ن کلر سیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، صوبیدار غلام ربانی، شاہد اکبر گجر اور دیگر نے سہوٹ حیال جا کر نمبردار اسد عزیز سے ان کے ماموں کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—چیف آرگنائزر و مرکزی چیئرمین نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں، سینئر ایڈووکیٹ راجہ حسن اختر کی نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، پنجاب بار کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، کلر بار کے صدر چوہدری عرفان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بانو جہانگیر راجہ،حافظ سہیل اشرف ملک، محمد اعجاز بٹ، چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، زین العابدین عباس، چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن ریاض، محمد صفدر کیانی، احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، سید سبط الحسن شاہ نقوی، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،ملک زبیر احمد، عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ، ٹھیکیدار لطیف بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button