DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Rawat; Motorcyclist killed in a traffic accident on Rawat Kallar Syedan Road

روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، حادثہ شام گئے روات کلر سیداں روڈ پر ریڈ کو مل کے سامنے اس وقت پیش آیا جب ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی روالپنڈی سے کلر سیداں جا رہی تھی کہ سامنے سے موٹر سائیکل سوار رانگ سائڈ پر ایک دم گاڑی کے آ گئے آ گیا۔گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خالد محمود ولد گلزار سکنہ مانکیالہ ریلوے سٹیشن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔کلر سیداں سٹی ٹریفک وارڈن سہیل صابر نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیر کر دیا جبکہ روات پولیس کے سب انسپکٹر راشد کیانی مصروف تفتیش ہیں۔

Rawat; A motorcyclist was killed in a traffic accident on Rawat Kallar Syedan Road. A motorcyclist Khalid Mehmood son of Gulzar, a resident of Mankiala railway station, was killed on the spot in a collision with a car. Warden Sohail Sabir cleared the road for traffic while Rawat police sub-inspector Rashid Kayani is busy investigating.

نائب تحصیلدار ملک جاوید پر ہونے والے حملے کیخلاف اظہار یکجہتی کے طور پر بطور احتجاج قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

Announcing strike in protest of attack on Naib Tehsildar Malik Javed

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— انجمن پٹواریان کلر سیداں نے راولپنڈی کچہری میں نائب تحصیلدار ملک جاوید پر ہونے والے حملے کیخلاف اظہار یکجہتی کے طور پر بطور احتجاج قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔انہوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہو جاتے اس وقت تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ادھر پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث فرد کے حصول اور دیگر امور کیلئے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button