DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrested a gang and obtained their physical remand for over Caror rps scam

پولیس نے نوسربازوں کا تین رکنی گروہ گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پولیس نے نوسربازوں کا تین رکنی گروہ گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاہے۔نوسربازوں نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر محمد عباس نامی شخص سے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی تھی۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے نوٹ چھاپنے کیلئے استعمال ہونے والے وائٹ پیپرز، شیشے اور کیمیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں عقیل مظہر سکنہ شاہ باغ،بوٹا سکنہ گوجرانوالہ اور طالب حسین سکنہ مٹور شامل ہیں ملزمان کا فریاد نامی چوتھا ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے اور پولیس نے اس کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع۔آزاد کشمیر کے رہائشی محمد عباس نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ نوسربازوں نے ڈبل رقم کرنے کا جھانسہ دے کر اس سے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے کی رقم بٹور لی اور پھر غائب ہو گئے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کی زیر نگرانی سب ملک محمد افضل نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نوٹ بنانے کیلئے استعمال ہونے والے وائٹ پیپرز، شیشہ اور کیمیکل برآمد کر لیا ہے،ملزمان کا ایک ساتھی جس کا نام فریاد سکنہ آزاد کشمیر بتایا جاتا ہے پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس دھندے میں ملوث مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔

Kallar Syedan; Police have arrested a three-member gang and obtained their physical remand. The gang had looted Rs 14.7 million from a man named Muhammad Abbas by tricking him into doubling the amount. White papers, glasses and chemicals used for printing have also been recovered. Among those arrested are Aqeel Mazhar of Shah Bagh, Botha of Gujranwala and Talib Hussain of Mator. A fourth accomplice named Faryad has already been arrested. Police have recovered Rs 500,000 from his possession and sent him to Adiala Jail on judicial remand. Important revelations are expected from the accused during interrogation. Muhammad Abbas, a resident of Azad Kashmir, had registered a case in Kallar Syedan ​​police station. By tricking him into doubling the amount, he took Rs. 14.7 million from him and then disappeared.

نکاح کی تقریب ہلڑ بازی کا شکار،ایک دوسرے پر رنگ پھینکنے کی تقریب نے ایک شخص کی انکھوں میں مرچیں ڈال دی گئیں،سرے،راڈوں،ڈنڈوں،کلہاڑی،لاتوں مکوں کا ازادانہ استعمال،چار افراد زخمی

Nikkah ceremony turns in to fierce fight over rang ceremony

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— نکاح کی تقریب ہلڑ بازی کا شکار،ایک دوسرے پر رنگ پھینکنے کی تقریب نے ایک شخص کی انکھوں میں مرچیں ڈال دی گئیں،سرے،راڈوں،ڈنڈوں،کلہاڑی،لاتوں مکوں کا ازادانہ استعمال،چار افراد زخمی دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا یہ واقعہ موہڑہ وینس کنوھا میں پیش آیا،محمد ریاست نے کلرسیداں پولیس کو مضروبی حالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ میرے بھائی لیاقت کی بیٹی کی تقریب نکاح ہوئی اس خوشی کے موقع پر مرد حضرات ایک دوسرے پر رنگ پھینک رہے تھے کہ وقاص نامی نوجوان نے میرے بھائی شوکت کی انکھوں میں مرچیں ڈال دیں جس کے معاملہ رفع دفع ہو گیا مگر شام کے وقت فیاض،شوکت،محمود،وقاص،عامر،جنید،امجد،تصور،انضمام،انعام،نوید اور دیگر کلاڑی،لوہے کے پائپوں،ڈنڈوں سے مسلح ہو کر ہم پر حملہ آور ہو گئے انہوں نے ہم پر بے پناہ تشدد کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے اہل محلہ نے مداخلت کرکے ہماری جان چھڑائی،کلرسیداں پولیس نے دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کمسن بچے سے زیادتی اور اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنانے پر کلرسیداں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

police register case against two accused for abusing a minor and making nude photos and videos in village Nanandna Jatal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کمسن بچے سے زیادتی اور اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنانے پر کلرسیداں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا چوک پنڈوری کے گاؤں نندنہ جٹال کی خاتون(غ)نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا شوہر برطانیہ میں مقیم ہے اس کے بیٹے ابراہیم ہوسف نے اسے بتایا کہ عثمان ولد نثار کافی عرصے سے اسے بلیک میل کر رھا ہے اس نے اس کے کپڑے اترواکر نہ صرف اس کے ساتھ بدفعلی کی بلکہ وہ اس عمل کے دوران اس کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتا رھا اس نے خاندان کی کئی لڑکیوں کی بھی تصاویر بنا رکھی ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر بلیک میل کر سکے یہ تصاویر اور ویڈیو زوہیب ولد غلام مصطفے نے بھی محفوظ کر رکھی ہیں مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 377 اور 500 ت پ مقدمہ درج کر لیا ادہر ملزم عثمان کے والد نے بھی تھانے درخواست دے رکھی ہے کہ اس کے بیٹے عثمان کو اغوا کر لیا گیا ہے ادہر مقامی طور پر یہ بات عام ہے کہ ملزمان نے کئی بچوں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا رکھی ہیں کلرسیداں پولیس تمام پہلووں پر بڑی مستعدی سے مصروف تفتیش ہے ملزم کے والد کی درخواست کہ اس کا بیٹا بھی اغوا ہوا ہے ذرائع اس کو درست قرار نہیں دے رہے۔

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہوتے ہیں , نمبردار عصمت اللہ

Defeating PTI and PPP has proved that the only source of power is the people, Nambardar Ismatullah

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پولنگ اسٹیشن دھمالی میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی جموں چھ کے انتخابات میں فتح کے ہیرو نمبردار عصمت اللہ کونسلر نے کہا ہے کہ مقامی مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کی پشت پر کھڑی تھی ہم نے عام کارکنوں اور ووٹرز کے تعاون سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہوتے ہیں انہوں نے یہاں مقامی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاں دھمالی میں مسلم لیگ ن مکمل طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی تھی مسلم لیگ ن نے ازادکشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار کی بجائے گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائی مگر ہم نے وفادار ساتھیوں کے تعاون سے مسلم لیگی امیدوار کو پولنگ اسٹیشن میں نمایاں کامیابی کو ممکن بنایا جس کے لیئے میں بٹ برادری،چوہدری برادری،بھٹی برادری اور نمبردار عارف کا انتہائی مشکور ہوں جن کے تعاون سے دھمالی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق کی نمایاں کامیابی ممکن ہو سکی انہوں نے کہا کہ وہ آمدہ انتخابات میں بھی حالات کے مطابق ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کسی کی حمایت کا فیصلہ کریں گے ہم نے حالیہ انتخابات میں فتحیاب ہو کر ثابت کردیا کہ دھمالی کے عوام کسی کے مزارعہ نہیں وہ صرف خدمت کرنے والوں کے ساتھی ہیں۔

تعذیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس،چوہدری محمد عظیم،چوہدری شفقت محمود،شیر افگن قریشی،شیخ طارق،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی نے ڈھوک سگال جا کر حمزہ منصورکیانی کی وفات پر لواحقین سے دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button