DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja M Siddique, newly elected MLA from Jammu Constituency 6, congratulated

حلقہ جموں چھ سے نو منتخب ایم ایل اے راجہ محمد صدیق کو الیکشن میں کامیابی پر ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی طرف سے مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ جموں چھ سے نو منتخب ایم ایل اے راجہ محمد صدیق کو الیکشن میں کامیابی پر ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی طرف سے مبارکباد۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، حاجی ملک منیر اعوان،عاصی جنجوعہ اور حامد ستی بھی ہمراہ موجود تھے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ اور حامد ستی نے آزاد ریاست جموں و کشمیر کے حالیہ الیکشن میں حلقہ جموں چھ سے منتخب ہونے ایم ایل اے راجہ محمد صدیق کو ان کی رہائش گاہ جا کر مبارکباد پیش کی اور گلدستے بھی پیش کیے راجہ محمدصدیق نے ڈاکٹر محمدعارف قریشی سمیت دیگر افراد کا شکر یہ ادا کیا۔

Kahuta; PML-N Kahuta City President Dr Muhammad Arif Qureshi, PML-N Youth Wing Tehsil Kahuta President Rafaqat Janjua, Pothwar Welfare Trust President Haji Malik Munir Awan, Youth Wing Asi Janjua and Hamid Satti visited the residence of MLA Raja Muhammad Siddique, who was elected from Constituency Jammu 6 in the recent elections of the Independent State of Jammu and Kashmir, at his residence and also presented bouquets. Raja Muhammad Siddique thanked Dr Muhammad Arif Qureshi and others.

چوہدری صداقت حسین چیئرمین یونین کونسل منیاندہ کی کوششیں رنگ لے آئی۔30سالہ پرانہ راستے کا مسلہ حل کر ا دیا

Chaudhry Sadaqat Hussain solves 30 years running right of public way dispute

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چوہدری صداقت حسین چیئرمین یونین کونسل منیاندہ کی کوششیں رنگ لے آئی۔30سالہ پرانہ راستے کا مسلہ حل کر ا دیا۔چیئرمین چوہدری صداقت، تنویر ناز بھٹی اور کونسلر حاجی ملک حسین کی کوششوں سے گھگھڑ برادری نے ذاتی زمین راستے کے لیے وقف کر دی جس کی وجہ سے ڈھوک ڈھڈل قریشی برادری کا 30سالہ راستے کا مسلہ حل ہوگیا اہلیان علاقہ کی طرف سے چیئرمین چوہدری صداقت حسین، تنویر ناز بھٹی اور کونسلر حاجی ملک حسین کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل منیاہدہ کی ڈھوک ڈھڈل کی قریشی برادری کی جن کی روڈ کا 30سال سے مسلہ تھا وہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیو ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری صداقت حسین چیئرمین یونین کونسل منیاندہ،سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی اور جنرل کونسلر حاجی ملک حسین کی ذاتی کوششوں سے حل ہو گیا گھگھڑ برادری نے اپنی ذاتی جگہ راستے کے لیے وقف کی محمد قدوس محمد رمضان محمد محمود صدیقی وغیرہ نے جگہ دے کر عوام کی سہولت کی قریشی برادری کے ارشد محمود جابر قریشی اور قدیر قریشی اور اصغر قریشی نے چیرمین یونین کونسل منیاندہ چوھدری محمد صداقت تنویر ناز بھٹی اور مالک حسین اور مسلم لیگ ن کے تمام رہنماوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بھائی کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضاء گیلانی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر افراد کا اظہار تعزیت۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کے بھائی گذشتہ روز قبل وفات پا گئے گذشتہ روزسابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضاء گیلانی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق صوبائی وزیر اشرف سونا، رانا افضل نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button