DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Man from village Chappri who murdered his wife found Dead

جہانزیب کی نعش روات کے علاقے سے ملی اسے گاوں چھپری اکو میں سپردخاک کردیا گیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دو ایام قبل فائرنگ کرکے اپنی ہی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتارنے اور بھاوج اور اس کے بھائی کو زخمی کرنے والے جہانزیب کی نعش ہفتہ کے روز روات کے علاقے سے ملی واقعہ کو خودکشی قرار دے کر اسے گاوں چھپری اکو میں سپردخاک کردیا گیا ملزم جہانزیب نے دوایام قبل اپنے ہی گھر میں فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے علاوہ اپنی بھاوج اور اس کے بھائی کو بھی زخمی کردیا تھا اس کی اپنی نعش ہفتہ کے روز ددھار نجار کے قریب سے ملی اس کے پاس پستول اور تین موبائل پڑے ہوئے تھے بتایا جاتا ہے کہ جہانزیب نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد ذہنی دباؤ میں ا کر خود پر فائر کرکے خودکشی کر لی اسے مقامی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Kallar Syedan; Jahanzeb, who shot dead his own wife two days ago and injured his brother-in-law was found dead, His death was declared as suicide and was buried in village Chappri . He had shot dead his wife and injured his brother-in-law in his own house two days ago. His own body was found near Dadhar Najjar on Saturday. He had a pistol and three mobile phones. It is said that Jahanzeb committed suicide by killing himself after killing his wife. He was buried in a local village.

کرنل شبیر اعوان نے ہفتہ کی شام چوآ رود کلرسیداں میں ملک شاہزیب اعوان اور قاضی روئید اقبال کے کاروباری مرکز کا افتتاح کیا

Col. Shabbir Awan inaugurated the business center of Malik Shahzeb Awan and Qazi Ruaid Iqbal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے کہا ہے کہ کاروبار کرناکوئی جرم نہیں مگر کاروبار کے نام پر غیر معیاری اشیا کا استعمال و فروخت اور ناجائز منافع خوری اسلامی تعلیمات کے صریحا منافی ہے اسلام اور معاشرہ دونوں اس کی اجازت نہیں دیتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام چوآ رود کلرسیداں میں ملک شاہزیب اعوان اور قاضی روئید اقبال کے کاروباری مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف نے کہا کہ اسلام نے کاروبار کے اصولوں کا تعین کر رکھا ہے ضرورت صرف اسلامی احکامات کی اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی ہے ملک شاہزیب اعوان نے کہا کہ ہمارے ہاں معیاری ائل اور فلٹر کی سہولت اسلام اباد کے مساوی مہیا کی جائے گی مگر نرخ اسلام آباد سے کم ہوں گے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی،راجہ علی اصغر،راجہ محمد ارشاد،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،راجہ افتخار بکھڑال،آصف نورانی،آصف یعقوب کیانی، چوہدری شبیر لنگڑیال،ملک شہزاد،راجہ علی نقی،اور دیگر بھی موجود تھے۔

کلرسیداں،روات،چواخالصہ سب ڈویژنز میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

Worst load shedding continues in Kallar Syedan, Rawat, Choa Khalsa sub divisions

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں،روات،چواخالصہ سب ڈویژنز میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے شدید گرمی میں عام لوگ حبس کے باعث نڈھال ہو جاتے ہیں تو غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے آئیسکو سب ڈویژنز روات،کلر سیداں،چوآ خالصہ،نارہ مٹور اور کہوٹہ کے علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے دن ہو یا رات اکثر اوقات بجلی بند رہنے سے ہزاروں صارفین کو اذیتناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے دن کے بیشتر اوقات بجلی بند رہتی ہے تو رات کو بھی گرمی کے ستائے لوگوں کو سونے نہیں دیا جاتا رات کے بیشتر اوقات بجلی بند کرکے عام لوگوں کو حکومت کے خلاف بددعائیں دینے پر مجبور کیا جاتا ہے شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ حکومتی دعوؤں کے برعکس عمل ہے جس کی ساری ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

محکمہ فاریسٹ کے زہر اہتمام چنام میں شجر کاری مہم کا افتتاح

Inauguration of tree planting campaign in Chanam organized by Forest Department

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی نے کہا ہے کہ ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج سے ں چانے کے لیئے ہر شہری کو درخت لگا کر اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی ان خیالیا کا اظہار سنہوں نے ہفتہ کے روز محکمہ فاریسٹ کے زہر اہتمام چنام میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم کے پی کے ملین بلین ٹری منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں اب ملک کے طول و عرض میں ہر شہری کو شجرکاری میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا سب دویزنل فاریسٹ آفیسر تنویر شہزاد نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیئے شجرکاری ناگزیر ہو چکی ہے وزہراعظم کے ویزن کے مطابق ملک کو سرسبز بنانا ہوگا آج چنام سیکٹر میں چار سو پودے لگائے جا رہے ہیں اس موقع پر آصف محمود کیانی،سید جنید عباس شاہ،گلفراز بٹ،راشد کیانی،اکرام الحق قریشی کے علاوہ مقامی سکول کے ننھے طالبعلموں نے بھی پودے لگائے اس موقع پر سیکٹر انچارج وقاص احمد کی کارکردگی اور مہارت کو بھی سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button