DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Rawalpindi police operation, 07 accused with illegal weapons arrested, arms and ammunition recovered, cases registered

راولپنڈی پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے07ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے07ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان وقار محمود اورعبید الرحمن کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حبیب کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حیات کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30 معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلاور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30معہ ایمونیشن برآمدکرلیا، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم آکاش علی کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسرار کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی اور کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Rawat; Rawalpindi police operation, 07 accused with illegal weapons arrested, arms and ammunition recovered, cases registered. According to details, SHO Kahuta along with his team arrested 02 accused Waqar Mahmood and Obaid-ur-Rehman and recovered 02 pistols with 30 bores and ammunition from their possession. Separate cases were registered against the accused. Action should be taken against those who possess illegal weapons.

تھانہ گنجمنڈی پولیس کی موثر کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ 02ملزمان گرفتار،

Effective operation of Ganjamandi police station, 02 accused involved in various incidents of theft arrested

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ گنجمنڈی پولیس کی موثر کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ 02ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم اورچوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوسٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ 02ملزمان ذیشان اورذوالقرنین کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 30ہزار روپے اورچوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان ذیشان اور ذوالقرنین عادی مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی راول،ایس ڈی پی اوسٹی،ایس ایچ اوگنجمنڈی اورپولیس ٹیم کوشابا ش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔

تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی،23 سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،

Ratta Amral police operation, accused involved in kidnapping of 23-year-old girl arrested

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی،23 سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مغویہ بازیاب،متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی کو ملک یاسر نے اغواء کیاہے،جس پررتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 23سالہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزم یاسر کو گرفتارکرکے مغویہ کو بازیاب کروالیا، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ خاتون اور بچوں کے اغواء میں ملوث ملزمان کے خلا ف گھیر امزید تنگ کیاجائے۔

ھانہ صدربیرونی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم24گھنٹوں میں گرفتار

Baroni police operation, accused of raping woman arrested in 24 hours

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صدربیرونی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم24گھنٹوں میں گرفتار،متاثرہ خاتون کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس کو متاثرہ خاتون کے بہنوئی شکیل نے درخواست دی کہ اسکی سالی کے خاوند گھرکی عدم موجودگی میں مجیب حسن اورایک نامعلوم لڑکانے گھر میں داخل ہوکر اس کی سالی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم مجیب حسن کو 24گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے جسے جلد گرفتارکرلیاجائیگا، ایس پی صدرنے ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اوربچوں پر تشدد،اغواء اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button