DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Leading Political and Social Personality, Head of Shahbaz Medical Complex Kahuta and Senior Physician Dr M Arif Qureshi Lecture on Quad 19 to Students

معروف سیاسی اور سماجی شخصیت، الشہباز میڈکل کمپلیکس کہوٹہ کے سربراہ اور سیینئر معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی گورنمنٹ کالج کہوٹہ کونسلرز کارنر کے پلیٹ فارم سے سٹوڈنٹس کو کواڈ 19 پر لیکچر

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی اور سماجی شخصیت، الشہباز میڈکل کمپلیکس کہوٹہ کے سربراہ اور سیینئر معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی گورنمنٹ کالج کہوٹہ کونسلرز کارنر کے پلیٹ فارم سے سٹوڈنٹس کو کواڈ 19 پر لیکچر دیا۔معروف مائر تعلیم پرنسپل ڈگری کالج کہوٹہ محمد شبیر راجہ سمیت کالج ہذاکے دیگر پروفیسرز،طلباء وطالبات موجود تھے۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اس عالمگیر وبا کی مختلف اوقات میں پھوٹنے کی تاریخ سے لے کر تحصیل کہوٹہ میں کرونا کی تباہ کاریوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا حملہ نظام تنفس پر ہوتا ہے اور انسان جکڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کوئی پہلی بار نہیں پھوٹا۔ اس سے پہلے بھی پھوٹتا رہا ہے۔ لیکن اس کی آخری لہر بہت تباہ کن رہی۔ لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوئے اور ہزاروں لوگ موت کا شکار ہو گئے۔ یہ تعداد بہت کم ہو سکتی تھی اگر ہم انفرادی اور قومی سطح پر احتیاط برتے۔ ہماری مجموعی غفلت کے باعث مرنے والوں کی تعداد کافی زیادہ رہی۔ صرف ایس او پیز پر عمل کیا جاتا تو ہم بہت سی انسانی جانوں کو بچا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا بہت سے معاملات میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس ابھی تک پوری طرح ختم نہیں ہوا۔ ہمیں احتیاطی تدابیر ترک نہیں کرنی چاہیے اور ویکسینشن کے عمل کو بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ19 – covidسے متاثرہ افراد کا الشھباز میڈیکل کمپلیکس کہوٹہ میں WHO کی ہدایات کے عین مطابق کامیاب علاج کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ انشااللہ اسی طرح چلتا رہے گا۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے بورڈ آف گورنرز کا سینئر ممبر رہا ہوں۔ کافی مدت بعد یہاں آ کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔ کالج کا نقشہ ہی بدل گیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں معروف مائر تعلیم پرنسپل ڈگری کالج کہوٹہ محمد شبیر راجہ کی کوششوں کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع انہوں نے اعلان کیا کہ گورنمنٹ کالج کہوٹہ میں دوران تدریس اگر کسی سٹوڈنٹ کو علاج کی ضرورت پڑتی ہے تو پرنسپل کی توثیق پر اسے الشہباز میڈیکل کمپلیکس میں مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

Kahuta; Leading political and social figure, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Head of Shahbaz Medical Complex Kahuta and Senior Physician, gave a lecture to the students on Covid 19 from the platform of Government College Kahuta Councillors Corner. Professors, students were present. Dr. Muhammad Arif Qureshi spoke on the devastation of Corona in Kahuta Tehsil from the time of the outbreak of this global epidemic at different times. Dr Muhammad Arif Qureshi said that he was proud to be a senior member of the Board of Governors of Government Degree College Kahuta. Coming here after a long time, The map of the college has changed. He paid rich tributes to the efforts of the renowned Mayor, Principal, Degree College, Kahuta, Muhammad Shabir Raja in this regard. On this occasion, he announced that if any student If treatment is required, he will be provided free treatment at Shahbaz Medical Complex with the approval of the principal.

کہوٹہ کے معروف کاروباری سنٹر”اے کے مال”میں کسٹمرز میں تقسیم انعامات

Prizes distributed to customers at AK Mall, a well-known business center in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے معروف کاروباری سنٹر”اے کے مال”میں کسٹمرز میں تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب مہمان خصوصی چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔2موٹر سائیکل سمیت 100دیگر انعامات تقسیم کیے گے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے معروف کاروباری سنٹر”اے کے مال”میں کسٹمرز میں تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہمان خصوصی چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،معروف ن لیگی رہنماء ڈاکٹر عارف قریشی، حاجی ملک منیر اعوان، راجہ گلزار احمد گلزاری،حافظ عبد الصبور سیفی، پروفیسر حبیب گوہر،”اے کے مال”کے آنر چوہدری خضران، چوہدری وقاص سمیت دیگرط افراد نے شر کت کی اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمت افراد میں 2موٹر سائیکل سمیت 100دیگر انعامات تقسیم کیے گے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے کہا کہ “اے کے مال”کے آنر چوہدری خضران عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں وہ مناسب داموں میں جو اشیا ئے خوردونوش فروخت کرتے ہیں وہ اعلیٰ معیار کی چیزیں ہوتی ہیں اور اوپر سے قرعہ اندازی کے ذریعے جو یہ انعامات تقسیم کرتے ہیں وہ عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ پاک ان کے کاروبار میں مزید برکتیں ڈالے۔

راجہ فیاض احمد کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب

Raja Fayyaz Ahmed’s daughter’s Rukhsti ceremony

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ فیاض احمد کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب میں برگیڈئیر شازالحق جنجوعہ، میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،راجہ فراز جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔یوسی مٹور کے رہائشی راجہ فیاض احمد کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب”دی کہوٹہ میرج ہال “ترکھیاں میں منعقد ہوئی جس میں علاقے کی معروف شخصیات برگیڈئیر شازالحق جنجوعہ، میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسر راجہ طیفور اختر،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ، راجہ خرم جنجوعہ،راجہ جمال جنجوعہ، ماسٹر راجہ نعیم،راجہ عمران، سابق ناظم یوسی مٹور راجہ الیاس، ڈاکٹر راجہ خالد جنجوعہ، سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجا د حیدر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی راجہ فیاض احمد کی صاحبزادی کی راجہ انوار الحق کے صاحبزادے راجہ حسن کے ساتھ سر انجام پائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button