DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; 85-year-old man commits suicide in Dhok Karpal of Chanam near Kallar Syedan

کلر سیداں کے نواحی موضع چنام کی ڈھوک کرپال میں 85 سالہ بوڑھے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—85 سالہ بوڑھے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔خودکشی کا یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی موضع چنام کی ڈھوک کرپال میں پیش آیا جہاں 85 سالہ راجہ فرزند نامی بوڑھے نے رائفل سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دی جہاں پوسٹمارٹم کروانے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق متوفی ڈپریشن کا شکار رہتا تھا۔

Kallar Syedan; An 85-year-old man shot himself and committed suicide. The tragic incident of suicide took place in Dhok Karpal of Mouza Chanam near Kallar Syedan where an 85-year-old man named Raja Farzand ended his life by firing a rifle. As soon as the incident was reported, Sub-Inspector Malik Mohammad Afzal of Kallar Syedan Police Station along with police personnel rushed to the spot and took the body in custody and shifted it to THQ Hospital Kallar Syedan where post-mortem and examination was completed. Later, the body was handed over to the heirs. According to the police, the deceased was suffering from depression.

صداقت علی عباسی نے ڈیرہ خالصہ میں آزادکشمیر اسمبلی کے حلقہ جموں چھ کی امیدوار ڈاکٹر نازیہ نیاز کی حمایت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب

Sadaqat Ali Abbasi addressed a rally in support of Dr. Nazia Niaz, candidate of Jammu and Kashmir Assembly constituency in Dera Khalsa.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں تبدیلی کی تحریک چل پڑی ہے،مہنگائی کے باوجود سکون سے سوتا ہوں اس لئے کہ یہ نیک لوگوں کی حکومت ہے۔پاکستان اور آپ کے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے اس سے پہلے کبھی اچھی حکومت تھی نہ ہی آئندہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں حلقہ کے عوام کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں اور تمام مسائل کو حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔انہوں نے گزشتہ شام کلرسیداں کے قصبہ ڈیرہ خالصہ میں آزادکشمیر اسمبلی کے حلقہ جموں چھ کی امیدوار ڈاکٹر نازیہ نیاز کی حمایت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل گف مین روڈ کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپے کی منظوری ہوچکی ہے اور اس پر بہت جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے ڈیرہ خالصہ میں بوائز اور گرلز پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا اور واٹر سپلائی کی نئی ٹینکی کیلئے فنڈز دینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا۔انہوں نے گلیوں کی تعمیر جموں چھ کی امیدوار ڈاکٹر نازیہ نیاز کو جتوانے سے مشروط کر تے ہوئے کہا کہ اگر ڈیرہ خالصہ کے پولنگ اسٹیشن سے ہماری امیدوار کامیاب ہو گئی تو مزید دو ملین کے فنڈز جاری کردونگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں تبدیلی کی تحریک چل پڑی ہے،مہنگائی کے باوجود رات کو سکون سے نیند آتی ہے مگر یاد رکھیں کہ یہ نیک لوگوں کی حکومت ہے۔پاکستان اور آپ کے بچوں کے مستقبل کیلئے اس سے اچھی حکومت کبھی پہلے تھی نہ ہی آئندہ ہو سکتی ہے۔ جموں چھ سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نازیہ نیازراجا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جموں چھ کے مہاجرین نے جہلم سے اٹک تک پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک، آصف محمود کیانی،راجہ آفتاب جنجوعہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

راجہ صغیر احمد نے لٹوال سیداں میں کبڈی میچ کے اختتام پر خطاب

Raja Saghir Ahmed addressed at the end of Kabaddi match in Latwal Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ کبڈی ہماری ثقافت اور شناخت ہے نوجوان اس پر بھرپور توجہ دیں۔انہوں نے اتوار کی شام کلرسیداں کے گاوں لٹوال سیداں میں کبڈی میچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کا اہتمام سید لیاقت شاہ نے کیا تھا۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میرے دروازے حلقے کے ہر شخص کے لیئے کھلے ہیں۔ انجینئر راجہ نزاکت حسین نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے منثیات کو شکست دی جا سکتی ہے چیئرمین یوسی بھلاکھر نے کہا کہ بھلاکھر کے علاقے میں پرامن کبڈی کے انعقاد پر سید لیاقت شاہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے ہم اپنی ثقافت سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔

چند ایام کے وقفے کے بعد پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی

After a break of a few days, the power load shedding resumed

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چند ایام کے وقفے کے بعد پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی دن میں عین جب سورج آسمان سے آگ برسا رہا ہوتا ہے تو بجلی بند کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد رات گیارہ بجے ایک اور تین بجے کے قریب بھی بجلی بند کرکے پوری کوشش کی جاتی ہے کہ لوگوں کی نیند اور سکون غارت کیا جائے۔ جس سے نہ صرف معصوم بچوں معمر افراد اور مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ نیند سے بیدار ہونے والے دیگر لوگ بھی حکومت کے لیئے بددعائیں شروع کر دیتے ہیں۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر مسلسل ایوان میں کہ رہے ہیں کہ ملک بھر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ ائیسکو راولپنڈی کے تمام علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔کلرسیداں پر حکومت نے بجلی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر رکھا ہے۔اس طرح کلرسیداں کے شہری بجلی اور سوئی گیس دونوں کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button