DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Two youths were injured when a rival group opened fire on a minor dispute in Hothala

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں معمولی تنازعہ پر جھگڑا مخالف گروپ کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں معمولی تنازعہ پر جھگڑا مخالف گروپ کی فائرنگ سے دو نوجوان چچا زاد بھائی زخمی۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک بن میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا مخالف گروپ کی فائرنگ سے دو نوجوان چچا زاد بھائی حسیب ساجد اور عمیر جاوید نامی زخمی جنکو ٹی ایچ کیو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش۔

Kahuta; Two young cousins were injured when a rival group opened fire in a minor dispute in Hothala area of Kahuta. According to details, two groups exchanged fire in Dhok Ban of Union Council Hothala. Two young cousins Haseeb Sajid and Umair Javed were injured in the firing of the opposing group and were referred to Rawalpindi after THQ first aid.

کہوٹہ کے عوام کی بدقسمتی جو تھوڑے بہت ہمارے ٹیکسوں کے فنڈز مرمتی کے لیے ملتے ہیں وہ بھی کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں

The misfortune of the people of Kahuta who get a little bit of our tax funds for repairs is also lost due to corruption

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
کہوٹہ کے عوام کی بدقسمتی جو تھوڑے بہت ہمارے ٹیکسوں کے فنڈز مرمتی کے لیے ملتے ہیں وہ بھی کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں۔ کروڑوں روپے کے فنڈز محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے خرد برد کر دیے گے۔ جبکہ ایم سی کا کرپٹ عملہ بھی ٹھیکداروں سے کمیشن وصول کر کے ناقص مٹریل کا استعمال کر کے کروڑوں کی کرپشن کرتا ہے۔ اسی طرح سستا بازار ہو سٹریٹ لائٹس ہوں یا واٹر سپلائی جعلی بل بنا کر لاکھوں روپے کرپشن کی جاتی ہے۔ کہوٹہ شہر جو باب کشمیر بھی کہلاتا ہے دوسری طرف راولپنڈی سے آنے والے لوگ جب انٹر ہوتے ہیں تو یہاں کی کھنڈرات نما سڑکیں دیکھ کر اس علاقے کے منتخب نمائندوں چاہے انکا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انکے لیے جو الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ بیان نہیں کیے جا سکتے۔ مگر اسکے باوجو د یہاں کی مقامی قیادت نمائندے خاموش ہیں۔ آزاد کشمیر کی تمام ٹریفک کے آر ایل، کروٹ، آزاد پتن ڈیم کی ہیوی ٹرانسپورٹ بھی یہاں سے گزرتی ہے۔ جس علاقے میں اتنے پراجیکٹ ہوں وہاں کے عوام کی تقدیر بدل جاتی ہے مگر بدنصیب کہوٹہ کے عوام جن کو صرف ہمیشہ سبز باغ دیکھائے یہاں نہ کوئی اپوزیشن ہے اور نہ ہی کوئی مقامی قیادت یا انتظامیہ جو ان مسائل پر نظر رکھے۔ یہاں سب مفاد پرست بیٹھے ہیں اپنے اوپر تنقید کرنے والا نہ صحافی نہ ہی کوئی اور انکو اچھا لگتا ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کے لاکھوں کے فنڈز میں کرپشن مرتمی کے کاموں میں کروڑوں کی کرپشن چند روزپہلے شروع ہونے والے بائی پاس میں ناقص مٹریل کے استعمال و دیگر کروڑوں کے فنڈز خرد برد کرنے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ہر ماہ کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سن کر حل کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button