DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Heavy operation of administration continues in Nala Kansi, Assistant commissioner attacked and given life threats

کلرسیداں شہر کے وسط میں واقع نالہ کانسی میں انتظامیہ کا بھاری آپریشن جاری

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں شہر کے وسط میں واقع نالہ کانسی میں انتظامیہ کا بھاری آپریشن جاری،ریونیو افسر محمود احمد بھٹی کی جانب سے مخالف فریق کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ پر حملے اور مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ مرتب کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔آپریشن کے وقت اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشہ جاوید اعوان،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،ریونیو افسران محمود احمد بھٹی،محمد مسعود عباسی،چوہدری عبدالقدوس، چوہدری تنویرپولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر گئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر ایاز،صدر تحصیل کلرسیداں آصف محمود کیانی،نمبردار عنصر محمود بھی موجود تھے۔تحصیلدار محمود احمد بھٹی نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ سرکاری رقبہ پر قبضہ واگزار کرانے کے لیئے اے سی صاحبہ،چیف آفیسر،پولیس،حلقہ گرداور اور پٹواری کے ہمراہ نالہ کانسی پہنچے تو وھاں قبضہ کرنے والے جاوید اختر دیگر دو افراد کے ہمراہ آگئے۔جنہوں نے آتے ہی غلیظ گالیاں دیں اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ پر حملہ کردیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔جس پر وھاں موجود عملے نے اے سی صاحبہ کو اپنے حصار میں لے کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔اگر عملہ اے سی صاحبہ کو اپنے حصار میں نہ لیتا تو ملزمان انہیں جانی نقصان پہنچا سکتے تھے۔ملزمان کار سرکار میں بھی مداخلت کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ادہر انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کسی نے بھی عمارت منہدم کرنے کے لیئے انہیں مشینری مہیا نہ کی جس پر چند ہتھوڑا بردار محنت کشوں نے چھت پر چڑھ کر اسے تقریبا توڑ ڈالا اور پھر باقی کام اگلے روز کے لیئے موخر کردیا گیا۔کلرسیداں پولیس نے مقامی سیاسی رہنما اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے حاجی جاوید اختر ان کے بیٹے اور داماد سمیت تین افراد کو حراست میں کے کر تھانے منتقل کر دیا۔ادہر پولیس کے زیر حراست حاجی جاوید اختر نے اپناموقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ جگہ کے قابض اور مالک ہیں انتظامیہ پولیس کے ہمراہ ادہر آئی اور ہمیں مذاکرات کے بہانے تھانے منتقل کرکے وہاں عمارت میں موجود میرے داماد کے کاروباری مرکز کا تالہ توڑ کر اسے نقصان پہنچایا گیا اور سرکاری اہلکار وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کی مشینری چرا کر لے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا اس کے باوجود انتظامیہ نے ان کی ایک نہ سنی۔

Kallar Syedan; A operation of administration is underway in Nala Kansi . Assistant Commissioner was attacked by the opposing party and were handed over to the police. Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan, Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar, Revenue Officers Mahmood Ahmed Bhatti, Muhammad Masood Abbasi, Chaudhry Abdul Qadoos, Chaudhry Tanveer accompanied by police went to the Nala Kansi, PTI District Deputy General Secretary Qamar Ayaz, President Tehsil Kallar Syedan Asif Mehmood Kayani, Numbered Ansar Mahmood were also present on the occasion. Tehsildar Mahmood Ahmed Bhatti requested the Kallar Syedan Police When she reached Nala Kansi along with Chief Officer, Police, Gardawar and Patwari, Javed Akhtar, the occupier, accompanied by two others, hurled insults at her and attacked the Assistant Commissioner and threatened to killed her. The staff present there took AC Sahiba in their custody and took her to a safe place. If the staff did not take AC Sahiba in their custody then the accused could have caused her loss of life. Despite the efforts of the administration, no one provided them with machinery to demolish the building, on which a few hammer-carrying workers climbed on the roof and almost broke it. Haji Javed Akhtar belonging to PTI and his son and son-in-law were taken into custody and transferred to the police station. Meanwhile, Haji Javed Akhtar, who was in police custody, stated that he was in possession of the said place and The owner, the administration came here with the police and transferred us to the police station under the pretext of negotiations. The lock of my son-in-law’s business center in the building was broken and damaged and the government officials stole the machinery worth lakhs of rupees. He said that he had obtained a restraining order from the court but the administration did not listen to him.

پی ٹی آئی کے امیدوارسردار صغیر چغتائی کے اسسٹنٹ احتشام سعید کیانی کی نعش کلر سیداں کے نواحی علاقہ دانگلی کے مقام سے بہنے والے دریائے جہلم سے برآمد کر لی گئی

The body of Ehtesham Saeed Kayani, assistant to PTI candidate Sardar Saghir Chughtai, was recovered from Jhelum river in Dhuangalli

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے امیدوارسردار صغیر چغتائی کے اسسٹنٹ احتشام سعید کیانی کی نعش کلر سیداں کے نواحی علاقہ دانگلی کے مقام سے بہنے والے دریائے جہلم سے برآمد کر لی گئی جس کی شناخت مکمل ہونے کے بعد اس کے جسد خاکی کو اس کے کزن سردار امجد محمود سکنہ راولا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔یاد رہے کہ حادثہ 11 جون کو آزاد پتن کے مقام پر اس وقت پیش آیا تھا جب رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور حلقہ 5پونچھ پاچھیوٹ سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار صغیر چغتائی اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اسلام آباد سے راولا کوٹ جا رہے تھے کہ آزاد پتن کے مقام پر سامنے سے آنے والی کار کیساتھ تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں دریائے جہلم میں جا گری تھیں۔گاڑی میں سردار صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد سوار تھے۔سردار صغیر چغتائی و دیگر کی نعشوں کی تلاش ابھی تک جاری ہے تا ہم ان کے اسسٹنٹ احتشام سعید کیانی کی نعش جمعرات کے روز کلر سیداں کے مقام پر واقع دانگلی سے بازیاب کر لی گئی۔

زمین کے تنازع پر آٹھ افراد نے دو بھائیوں کو ڈنڈے اور سریے مار کر شدید مضروب کر دیا

In a land dispute, eight men severely beat two brothers with sticks and machetes in Morra Phadiyal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—زمین کے تنازع پر آٹھ افراد نے دو بھائیوں کو ڈنڈے اور سریے مار کر شدید مضروب کر دیا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حاجی محمد آزاد سکنہ موہڑہ پھڈیال نے پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ میں اپنی ملکیتی زمین پر تعمیر کی غرض سے بلاک رکھ رہا تھا کہ اس دوران ملک الطاف،احسن،عابدبمعہ پسران مرتب علی،تیمور،انیب،امجد اورلیاقت آ گئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ میرا بھائی چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو ملزمان نے اسے بھی زدوکوب کیا اور ہم دونوں کو سر پر ڈنڈے اورسریے مار ے جس سے ہم دونوں بھائی خون میں لت پت ہو گئے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ کم آمدنی والے طبقے کو وزیر اعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے میں مزید ایک کیٹگری کا اضافہ کر کے مزدور احساس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے

The low-income group affected by the corona virus has been added to the Labor Ehsas Program

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کرونا وائرس سے متاثرہ کم آمدنی والے طبقے کو وزیر اعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے میں مزید ایک کیٹگری کا اضافہ کر کے مزدور احساس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ کلر سیداں عمیرہ ندیم نے بتایا کہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے جن لوگوں نے حکومت سے درخواست کی تھی انہی کو تصدیق کے بعد رقم فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں قائم امدادی کیمپ میں گزشتہ دو ایام سے 127 خواتین کو 12 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 15 لاکھ 24 ہزار روپے کی امدادی رقم ادا کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیہاڑی دار مرد حضرات کو بھی آئندہ دو دنوں تک ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور صرف ایک ہی بار ادائیگی ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button