AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Protest at low standard material being used on Khanda turn to Raees Abbad link road

چکسواری اسلام گڑھ رابطہ سڑک فیض پورشریف (کھنڈہ موڑتاریئس آباد کی مرمت میں ناقص میٹریل (تارکول) کے استعمال پراحتجاج

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — آزادکشمیر کی ممتا زسیاسی سماجی ادبی علمی شخصیت چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردوچکسواری اسلام گڑھ نے رابطہ سڑک فیض پورشریف (کھنڈہ موڑتاریئس آباد کی مرمت میں ناقص میٹریل (تارکول) کے استعمال پراحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے سڑک کابغورجائز ہ لیاہے انتہائی ناقص میڑیل استعمال کیاگیاہے تارکول جوڈالی گئی ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے اس سڑک کواس طرح مرمت کرنابڑی بدیانتی ہے یہ اہم ترین رابطہ سڑک ہے میں نے اس کی ناقص تعمیر کے خلاف آواز بلندکی ہے اورمعاملہ شاہرات کے ارباب اختیار کے نوٹس میں لایاہے ناقص میٹریل(تارکول) کے استعمال کی نشاندہی کی ہے محکمہ شاہرات کے افسران نے میرے ساتھ اتفاق کیاہے اصلاح احوال کی یقین دہائی کرائی ہے ازسرنو مرمت کی جائے گی تین بار تار کول ڈالی جائے گی عوام علاقہ بھی احتجاج کررہے ہیں انہوں نے اس توقع کااظہارکیاکہ محکمہ شاہرات کے ارباب اختیار یقین دہائی کے مطابق عملدرآمدکویقینی بنائیں گے اورسڑ ک کی مرمت میں معیار کابھرپور خیال رکھاجائے گا طویل عرصہ سے اس یونین کونسل کے عوام کوشدیدسفری مشکلات کاسامنا ہے اور جب کام شروع ہواہے وہ بھی ناقص ہے بڑے افسوس کامقام ہے لوگوں کے ساتھ یہ زیادتی ہورہی ہے میں اس کے خلاف آواز بلندکروں گاکبھی بھی عوام کوتنہانہیں چھوڑوں گا عوام کے حقوق کاتحفظ میرافرض ہے عوام کی خدمت میرامشن ہے میں اپنامشن جاری رکھوں گا سڑک کی ناقص مرمت عوامی حق غصب کرنے کے مترادف ہے انہوں نے ان خیالات کااظہارمیڈیاکے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔

Chakswari, AJK; Chaudhry Muhammad Khaliq-ul-Zaman, Advocate, Candidate for Assembly Constituency No. 2, Chakswari, Islamgarh, Azad Kashmir said that It is very unwise to repair this road in this way by using low standard material. This is the most important link road, The use of coal has been pointed out as a major factor, The officials of the Highways Department have agreed with me, They have assured me that the situation will be rectified.

Show More

Related Articles

Back to top button