DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Punjab Chief Minister Usman Buzdar has won the hearts of the people of Kahuta by approving mega projects

کہوٹہ کے لیئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے میگا پراجیکٹس منظور کر کے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیئے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر —سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے حمایتیوں نے مخالفین کے منصوبوں پر تختیاں لگائیں۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے حلقہ کی عوام کو مایوس کیا جس پر حلقہ این اے 57کی غیور عوام نے شاہد خاقان عباسی کو بدترین شکست دے کر حلقہ بدلنے پر مجبور کر دیا۔ کہوٹہ کے لیئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے میگا پراجیکٹس منظور کر کے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیئے۔ درینہ عوامی مطالبہ ”سہالہ اوور ہیڈ برج“ کے لیئے 66کروڑ کے فنڈز جاری کرانے پر چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیما نی سیکرٹری پنجاب ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ واٹر سپلائی کہوٹہ کے لیئے 30کروڑ جبکہ گورنمنٹ بوائز و گرلز کالجز کے لیئے 10,10کروڑ کی گرانٹ کے اعلان پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیما نی سیکرٹری پنجاب ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کاوشوں سے کہوٹہ چوک پنڈوری، بیور،پنجاڑ، نرڑ،کوٹلی ستیاں اور مری تک ”ٹوئر ازم ہائی وے“ سے نہ صرف 4تحصیلوں کہوٹہ، کلر سیداں، کوٹلی ستیاں اور مری کا ملاپ ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وسیع کاروبار اور آمد ورفت کے مواقعے بھی پیدا پونگے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد خان نے تحریک انصاف کے پبلک سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران ناصر نذیر ستی صدر یوتھ ونگ، سیکرٹری اطلاعات کہوٹہ سٹی ملک عامر داؤد، سردار مظہر، ملک آصف کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سرپرست اعلیٰ سعیدافضل چوہان، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان اصغر کیانی، راجہ شاہد اجمل، افتخار احمد غوری اور قاضی یوسف سعید شان کہوٹہ کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندگان بھی موجو د تھے۔ راجہ وحید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیما نی سیکرٹری پنجاب ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کہوٹہ میں تعمیر و ترقی کے لیئے عملی طور پر کوشاں ہے۔ راجہ وحید احمد نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موصوف نے حلقہ میں دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگائیں۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں مدر چائلڈ سنٹر کا قیام اس وقت کے تحصیل ناظم اور موجودہ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ کا کارنامہ تھا۔ جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے حمایتیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں جعلی تختی لگا کر افتتاح کیا۔ جو کہ سراسر زبادتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیما نی سیکرٹری پنجاب ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی وساطت کہوٹہ شہرکے لیئے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے 30 کروڑ ک منظوری دے کر عوامی مطالبہ پورا کر دیا۔ شہری گندے نالے کا پانی پینے پر مجبور تھے۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ عرصہ 20سال سے تحصیل کہوٹہ میں علاقہ کی محرومیوں کے ازالے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔ طارق مرتضیٰ کی کاوشیں لائق تحسین اور نا قابل فراموش ہیں۔

Kahuta; Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and his supporters put up plaques on the opposition’s plans. As the Prime Minister, Shahid Khaqan Abbasi disappointed the people of the constituency on which the zealous people of NA-57 defeated Shahid Khaqan Abbasi and forced him to change the constituency. For Kahuta, Punjab Chief Minister Usman Buzdar won the hearts of the people of the area by approving mega projects. The efforts of Chairman Rawalpindi Development Authority Tariq Murtaza, Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi and Provincial Parliamentary Secretary Punjab Member Provincial Assembly Raja Saghir Ahmed are commendable in releasing funds of Rs 66 crore for the long public demand “Sihala Overhead Bridge”.

Show More

Related Articles

Back to top button