DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab Education Department directed Principal Shaista Ghafoor of girls high school, Kallar Syedan to report to Lahore on Administration Ground after protest is held against her.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں خواتین اساتذہ کاپرنسپل کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا،انکوائری کے نتیجے میں محکمہ تعلیم پنجاب نے پرنسپل شائستہ غفور کو ایڈمنسٹریشن گراؤنڈ پر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں خواتین اساتذہ کاپرنسپل کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا،انکوائری کے نتیجے میں محکمہ تعلیم پنجاب نے پرنسپل شائستہ غفور کو ایڈمنسٹریشن گراؤنڈ پر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ادھر پرنسپل نے مقامی میڈیا سے اپنے آفس میں گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا،میں جہاں بھی جاؤنگی اسی گریڈ میں اپنے فرائض سر انجام دونگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ سکول مافیا کیساتھ تھا،میں چاہتی تھی کہ سکول کا ماحول بہتر کر سکوں مگر مجھے کام نہیں کرنے دیا گیا۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل سکول کی خواتین اساتذہ نے پرنسپل کے رویے کیخلاف احتجاجا کلاسوں کو بائیکاٹ کر دیا تھا جبکہ سکول کے چوکیدار اور لیب اٹینڈنٹ کی سکول کی دو خواتین اساتذہ کیساتھ نجی تعلقات استوار کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے تھے جس پر دونوں افراد کو ضلعی محکمہ تعلیم کے پاس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے اور انکوائری کے نتیجے میں پرنسپل کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ادھر پرنسپل کا کہنا تھا کہ انکوائری ٹیم نے یکطرفہ انکوائری مرتب کر کے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی اور ٹیم نے میرا موقف قلم بند کرنے کی ضرورت محسوس کی نہ ہی اس حوالے سے میرا ساتھ کسی نے رابطہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا جرم صرف اتنا ہے کہ میں نے سابقہ پرنسپل کے دورہ میں چوری ہونے والے سرو رکے بارے میں باز پرس کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹر لیب کے رجسٹرمیں ”سرور” کا اندراج تو موجود تھا مگر موقع پر نہ پایا گیا اسی طرح سمارٹ ایل اے ڈی رجسٹر میں موجودگی ظاہر ہونے کے باوجود موقع سے غائب پایا گیا۔”سرور” کے بارے میں ٹیچر ز نے بتایا کہ وہ چوری ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس معاملے پر مٹی ڈال دی اور کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا۔انہوں نے بتایاکہ چارج سنبھالتے ہی تمام کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچے گنے تو پتہ چلا کہ 40 کے قریب ایسے بچے بھی ہیں جو اسی سکول کے ہونے کے باوجود تین نجی تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں اور جب ٹیچرز سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے اس کا یہ استدلال دیا کہ انہوں نے یہ سب کچھ ڈراپ آؤٹ سے بچنے کیلئے کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی ماڈل سکول کی سیکنڈ شفٹ 2017 سے ختم ہے مگر اس کے باوجود سکول کلرک اسے سکول کے باہر کسی پرائیویٹ جگہ پر چلا رہا ہے۔پرنسپل نے بتایا کہ سکول میں چلنے والا علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی سنٹر اس وجہ سے بند کروا دیا تھا کیونکہ نگران اساتذہ بچوں کو نقل کرواتے تھے۔

Kallar Syedan; As a result of the inquiry, the Punjab Education Department directed Principal Shaista Ghafoor to report to Lahore at the Administration Ground. The principal told local media in her office that the protest against the principal which took place in Government Girls High School Kallar Syedan. During the conversation, She said that she has not received any notification yet, wherever I go, I will perform my duties in the same grade. In response to a question, she said that my competition was with the school mafia, I wanted the school to improve the environment but I was not allowed to work. A few weeks ago, the female teachers of the school boycotted the protest classes against the behaviour of the principal.

میرے بیٹے کیساتھ زبردستی بدفعلی کرنے کی کوشش,عاصمہ طاہر زوجہ طاہر اقبال سکنہ سکوٹ

Attempt to force abuse on my son, Asma Tahir wife Tahir Iqbal resident Skot registers police report

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— عاصمہ طاہر زوجہ طاہر اقبال سکنہ سکوٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔میرا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔گزشتہ روز قریب ڈیڈھ بجے دن میں اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی میرا پڑوسی عبداللہ جس کی باقی تمام فیملی راولپنڈی میں ہوتی ہے نے میرے بیٹے محمد ریحان جس کی عمر 14 برس ہے اور اٹھویں کلاس کا طالب علم ہے کو اپنے گھر بلایا اور تھوڑی دیر بعد میرے بیٹے کے رونے چیخنے کی آواز آئی تو میں نے خود جاکر دیکھا تو عبداللہ میرے بیٹے کیساتھ زبردستی بدفعلی کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور مجھے دیکھ کر بھاگ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے عہدیدار خاکسار مخدوم حسین پر گاڑی میں سوار ملزمان کے حملے کی کوشش

Attempt to attack Khaksar Makhdoom Hussain, an official of Pakistan Tehreek-e-Insaf Youth Wing Tehsil Kalla Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے عہدیدار خاکسار مخدوم حسین پر گاڑی میں سوار ملزمان کے حملے کی کوشش،خاکسار مخدوم محفوظ رہے تفصیلات کے مطابق خاکسار مخدوم یوسی غزن آباد کی پی ٹی آٸی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد موٹرساہیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ شاہ باغ کے قریب نامعلوم کار سواروں نے انہیں پانچ بار ہٹ کرنے کی کوشش کی جو خاکسار مخدوم نے ناکام بنا دی اور یہ راجہ مارکیٹ سے متبادل راستہ پر گھر روانہ ہو گئے۔واقعہ پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ملک آفتاب نے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی اپ سیٹ فتح جا زبردست مقدم

Malik Aftab applauds PDM candidate Syed Yousuf Raza Gilani Senate election victory

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بھلاکھر سے عمیر آرائیں حق نواز آرائیں گاؤں کھناھدہ سے ملک آفتاب نے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی اپ سیٹ فتح جا زبردست مقدم کرتے ہوئے کیا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے خلاف عوام کے غالب اکثریت کے فیصلے کے بعد انہیں ایوان میں بھی انہی کے ارکان اسمبلی نے ان کے نامزد امیدوار حفیظ شیخ کی بجائے اپوزیشن کے سید یوسف رضا گیلانی کو کامیاب بنا کر عمران خان پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ اس بنا پر کیا کہ وہ اداروں کے تعاون سے کامیابی حاصل کرکے مزید چھ ماہ تک عدم اعتماد کی تحریک سے بچ سکیں مگر ان کی تمام چالیں ناکام ہو کر رہیں گی اور ہی ڈی ایم انہیں اقتدار سے نکال کر ہی دم لے گا ان کا جانا اب ٹھہر چکا ہے

اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کلرسیداں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پہلا باضابطہ اجلاس پیپلز کے دفتر میں منعقد ہوا

On the victory of PPP’s Syed Yousuf Raza Gilani in the Senate seat from Islamabad, the first formal meeting of PPP and PML-N was held at PPP office in Kallar Syedan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کلرسیداں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پہلا باضابطہ اجلاس پیپلز کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن فیاض،چوہدری نعیم بنارس نے بھی شرکت کی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے باہمی اتحاد کا مذاق بنانے والوں کو آج اسی اتحاد نے حکومت کو اس کے دارالخلافہ میں بدترین شکست سے دوچار کیا ہے مرد حر آصف علی ذرداری نے یوسف رضا گیلانی کو فاتح بنا کر نادیدہ قوتوں اور سیلیکٹڈ کو شکست فاش دی ہے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینٹ الیکشن میں حکمرانوں کو آئینہ دکھایا ہے اظہر بھٹی نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیجنے والے گواہ رہیں وہ نو برس بعد پھر ایوان میں پہنچ چکے ہیں مسلم لیگ ن کے شیخ حسن ریاض نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس فتح پر مبارکباد کی مستحق ہے پی ڈی ایم نے اتحاد کی بدولت نااہل اناڑی وزیراعظم کو ایوان کے اندر شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے تقریب میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ظفر اقبال،نصیر اختر بھٹی، ملک ندیم،نوید مغل بھی موجود تھے۔

پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Police crackdown on kite sellers and kite-flyers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دورام ملزم شکیل احمد کے قبضہ سے 150پتنگیں اور 08کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔ملزم کیخلاف کارروائی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او کلر سیداں قیصررشید کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل اور ہوائی فائرنگ مجرمانہ فعلی ہے۔ پتنگ مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو مختلف مقدمات میں مطلوب کیٹکری بی کے اشتہاری مجرمان توحید باکسر اور انتظار حسین جو اقدام قتل اور ضرر کے مقدمات میں کلر سیداں پولیس کو مطلوب تھے کو گرفتار کر لیا

Police arrested Tukheed Boxer and Intezar Hussain, wanted in two separate cases during the crackdown on notorious criminals

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو مختلف مقدمات میں مطلوب کیٹکری بی کے اشتہاری مجرمان توحید باکسر اور انتظار حسین جو اقدام قتل اور ضرر کے مقدمات میں کلر سیداں پولیس کو مطلوب تھے کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ مجرمان اشتہاری اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی صحافی جاوید اقبال کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں

Local journalist Javed Iqbal’s aunt passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی صحافی جاوید اقبال کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ راوی روڈ لاہور میں ادا کی گئی ادہر مسعود احمد بھٹی،راجہ ظفر محنود،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،ملک فیاض سندھو،چوہدری اخلاق حسین،پرویز اختر منہاس،جہانگیر منہاس، ناصر ممہاس،عرفان بھٹی،راجہ طارق محمود،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید نے جاوید اقبال کے گھر جا کر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ملک کے معروف کاروباری قاضی شوکت محمود کی پوتی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا تھا سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،راجہ محمد جواد، احمد نواز کھوکھر،مسعود احمد بھٹی، ملک فیاض سندھو،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے ان کے فارم ھاؤس جا کے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button