DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; M Usman shot dead over land dispute in Blue world city

بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے،موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،ایس پی صدرکامران حمیدکا کہناتھاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، نامزد ملزمان اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Rawat; Muhammad Usman of Kahuta was killed in the firing over a land dispute. According to the preliminary investigation, the incident took place due to a land dispute. SP Saddar Kamran Hameed said that the case has been registered and investigation has started. The named accused and their accomplices will be arrested and brought to justice.

قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

Death penalty for murder, attempted murder for man who shot dead his own brother

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت،13سال قید اور04لاکھ30ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی کو قتل جبکہ بھتیجی کو زخمی کردیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج مظفر نواز ملک ASJنے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم سلطان محمود کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ 03لاکھ روپے جرمانہ،اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید معہ01لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 03سال قید معہ30ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی بشیر کو قتل جبکہ بھتیجی ناظمی شاہین کو زخمی کردیاتھا،قتل،اقدام قتل اورضرر کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد فیضان کی مدعیت میں اکتوبر 2019میں تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا،کلرسیداں پولیس نے سلطان محمود کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم قرارواقعی سزا ملنا انصاف کی جیت ہے۔

ٹرالی جیک سسٹم بھٹہ مالیتی پانچ لاکھ روپے نامعلوم افراد اپنے ٹریکٹر کیساتھ باندھ کر فرار ہو گئے

Trolly jack system stolen from Jocha Mamdot

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسمی مطلوب حسین سکنہ جوچھہ ممدوٹ نے بتایا کہ میں نے اپنی ٹرالی جیک سسٹم بھٹہ مالیتی پانچ لاکھ روپے خشت گاؤں کے قریب واقع بھٹہ کے قریب کھڑی کر رکھی تھی جسے گزشتہ روز نامعلوم افراد اپنے ٹریکٹر کیساتھ باندھ کر فرار ہو گئے۔

سموٹ میں چوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔

The three accused named in the Smot murder case have been sent to Adiala Jail on judicial remand.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی نے سموٹ میں چوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان سلامت حسین، راشد حسین اورناصر حسین سے دوران تفتیش آلہ قتل پانچ عدد پسٹلز اور 08 رونڈ برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔

عامر ویز سکنہ سہوٹ بگیال کے قبضہ سے 12 لیٹر دیسی شراب برآمد

12 liters of domestic liquor recovered from the possession of Aamir resident Sohot Bagial

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش عامر ویز سکنہ سہوٹ بگیال کے قبضہ سے 12 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button