DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Usman, 22, a resident of Kahuta, was shot dead in a private society within the limits of Chontra police station.

کہوٹہ کا رہائشی 22سالہ عثمان جو تھانہ چونترہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے قتل کردیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کا رہائشی 22سالہ عثمان جو تھانہ چونترہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے قتل کردیا۔نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق محمد عثمان ولد عبد الرحمن جو کہ ایک نجی سوسائٹی میں شاور آپریٹر تھا گذشتہ روز افضل، توصیف،ربنواز،ثاقب،شہباز نے ہمراہ دس نامعلوم افراد نے ان کے ڈیرے جہاں محمد عثمان ولد عبد الرحمن ہمراہ دیگر سوسائٹی کے ملازمین کے ہمراہ رہتا تھا ان افراد نے فائرنگ کی اور کلاشنکوف کی گولیاں لگنے کے نتیجے میں محمد عثمان ولد عبد الرحمن موقع پر جانبحق ہو گیا پولیس تھانہ چونترہ نے زیر دفعہ302سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Kahuta; Usman, a 22-year-old resident of Kahuta, who was shot dead in a private society within the limits of Chontra police station. A large number of locals attended the funeral prayers. According to details, Muhammad Usman son of Abdul Rehman, who was a shower operator in a private society Afzal. Tauseef, The attackers Rabinwaz, Saqib, Shahbaz were accompanied by ten unidentified persons to their residence where Muhammad Usman son of Abdul Rehman was staying with other employees of the society. These persons opened fire and as a result of Kalashnikov bullets Muhammad Usman son Abdul Rehman died on the spot. Chontra police station have registered a case under section 302 and other provisions.

صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی کی کہوٹہ آمد صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی سے ملاقات۔

President Press Club Kotli Sattian Naveed Satti arrives in Kahuta and meets President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua and General Secretary Asghar Hussain Kayani.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی کی کہوٹہ آمد صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی سے ملاقات۔پریس کلب کہوٹہ کی جرئت مندانہ صحافت پر خراج تحسین جبکہ پریس کلب کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحصیل کوٹلی ستیاں کے معروف صحافی و صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی نے کہوٹہ کا دورہ کیا اور معروف کالم نگار و صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرحیم،نوجوان صحافی ارسلان کیانی بھی ہمراہ تھے صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی کو پریس کلب کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پریس کلب کہوٹہ کی جرئت مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ پریس کلب کہوٹہ تمام صحافی پریس کلب کہوٹہ بانیان صوفی محمد ایوب (مرحوم) اور حاجی راجہ گلشن ضمیر (مر حوم) کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل اپنی قلم کے ذریعے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے اور ان کو حل کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی کو مبارکباد

Senator Sadia Khaqan Abbasi congratulated on being elected unopposed on PML-N ticket

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی کو مبارکباد۔گذشتہ روز سابق بلدیاتی نمائندوں سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،سابق کونسلر حاجی مرزاجہانگیر اور حاجی فاروق نو منتخب سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی کوان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کو بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

مونسپل کارپوریشن کہوٹہ واٹر سپلائی کے عملے کی غفلت ذبحہ خانہ روڈ میں پانی کا پاہپ لیک ہونے کی وجہ سے سٹرک تالاب کا منظر پیش کر نے کیچر کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا

water leakage due toMunicipal Corporation Kahuta Water Supply Staff’s Negligence

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مونسپل کارپوریشن کہوٹہ واٹر سپلائی کے عملے کی غفلت ذبحہ خانہ روڈ میں پانی کا پاہپ لیک ہونے کی وجہ سے سٹرک تالاب کا منظر پیش کر نے کیچر کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔اہلیا ن علاقہ کا ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ مٹور چوک سے ذبحہ خانہ چوک تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی میڈیا کی طرف سے نشاندی اور کہوٹہ کے نوجوان کے احتجاج کے بعد منتخب ممبران اس کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیا جس پر کام جاری ہے مگر ایم سی کہوٹہ کے نااہل عملے کی وجہ سے آئے روز کوئی ناں کوئی مسلہ بن جاتا ہے کبھی نالا بند ہو جاتا ہے اور کبھی کچھ گذشتہ کئی روزوں سے پانی کا پاہپ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سڑک پر ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے کیچر کی وجہ سے اور گاڑیوں کی طرف سے پڑھنے والے چھینٹوں کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے اہل علاقہ نے ڈی سی راولپنڈی سے ایم سی کہوٹہ کے ان نااہل عملے کے خلاف از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں تھانہ کہوٹہ تعینات ہونے والے نئے ڈی ایس پی فرحان اسلم سے ملاقات

President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua Led Meeting With New DSP Farhan Aslam

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں تھانہ کہوٹہ تعینات ہونے والے نئے ڈی ایس پی فرحان اسلم سے ملاقات۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ وقار احمد بھی موجود تھے۔تحصیل کہوٹہ کو جرائم سے پاک کر کے دم لیں گے جرائم پیشہ افراد کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے منشیات فروشی کی وجہ سے نووان نسل تباہ ہو رہی ہے ٹمبر مافیا چوروں ڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی گشت کا نظام مزید موثر بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی کہوٹہ فرحان اسلم نے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے صدر راجہ عمران ضمیرجنجوعہ کی قیادت میں پر یس کلب کہوٹہ کے عہدیدران وممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، راجہ ساجد جنجوعہ، محمد افضال شمسی، نوجوان صحافی ارسلان کیانی، افتخار احمد غوری،راجہ شاہد اجمل،راجہ فیضان،ذوالفقار علی ستی،احتشام کیانی اور دیگر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او کہوٹہ محمد وقار بھی موجود تھے راجہ عمران ضمیر اور انکی ٹیم نے ڈی ایس پی کہوٹہ کو بتایا کہ منشیات فروشی کے بڑے بڑے اڈوں پر کاروائی کی ضرورت ہے منشیات فروشی کا دھندہ نہ صرف کہوٹہ شہر بلکہ دیہاتوں تک پھیل چکا ہے جسکی وجہ سے نسل نو تباہی کے دہانے پر ہے انھوں نے کہوٹہ میں پیشہ ور بھیکاریوں چوری ڈکیتی کی وارداتوں ٹمبر مافیا و دیگر مسائل پر روشنی ڈالی جس پر ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ نے یقین دلایا کہ جرام پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے خدمت سنٹر فعال ہو گیا ہے دیگر جدید نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ پریس کلب کہوٹہ کی مثبت اور تعمیر صحافت قابل تعریف ہے۔

صاحبزادہ سائیں نجیب سلطان (گدی نشین حق باہو سرکار) کی والدہ مرحومہ کی دعائے چہلم

Dua Chehlum of the mother of Sahibzada Sai Najeeb Sultan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کاضلع جھنگ حق باہو سرکارؒکے دربار پر حاضری ملکی سلامتی کے لیے دعا صاحبزادہ سائیں نجیب سلطان (گدی نشین حق باہو سرکار) کی والدہ مرحومہ کی دعائے چہلم میں شرکت کی ان کے ہمراہ تنویر احمد،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ اس موقع پر انہوں نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے اللہ کے مزارات ہمارے لیے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں یہ اللہ پاک کے وہ مقبول بندئے ہوتے ہیں جن کی زندگی ایک ایک لمحہ اٹھنا، بیٹھنا،کھانا، پینا سب کچھ اللہ اور اس کے رسول ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی چاہے کہ اللہ کے ان نیک بندوں کے زندگی پر عمل کریں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر یں۔

میڈم نعیمہ گل کوپاکستان تحریک انصاف وومن وونگ تحصیل کہوٹہ منتخب ہونے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجیدکی طرف سے مبارکباد

Congratulations to Madam Naeema Gul on her election as PTI Women Wing Kahuta Tehsil , Sardar Arshad Majeed, Leader of PTI Youth Wing

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میڈم نعیمہ گل کوپاکستان تحریک انصاف وومن وونگ تحصیل کہوٹہ منتخب ہونے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجیدکی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف وومن وونگ ضلع راولپنڈی کی طرف سے وومن وونگ تحصیل کہوٹہ کی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے مطابق میڈم نعیمہ گل کوپاکستان تحریک انصاف وومن وونگ تحصیل کہوٹہ منتخب کیا میڈم نعیمہ گل کو صدر منتخب ہونے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید،چوہدری ظفر اور سردار فیضان خانزادہ نے مبارکباد پیش اور ان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین آر،ڈی،اے راجہ طارق محمود مر تضی کی ملاقات

Meeting of Speaker National Assembly Asad Qaiser with Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین آر،ڈی،اے راجہ طارق محمود مر تضی کی ملاقات مختلف معملات پر گفتگو کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ٹاؤن ناظم و موجودہ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضی نے ان کے آپس میں جا کر ملاقات کی ان سے مختلف معملات پر گفتگو کی۔اس موقع پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین آر،ڈی،اے راجہ طارق محمود مر تضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ سنیٹ کے الیکشن میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کا مقدر بنے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button