DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; On the direction of IG Punjab and CPO Rawalpindi, a training workshop on SIPS was conducted at Police Lines Headquarters under the supervision of SSP Operations.

آئی جی پنجاب کے ویژن اور سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی SIPS کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئی جی پنجاب کے ویژن اور سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی SIPS کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ورکشاپ میں ہر تھانے سے فرنٹ ڈیسک افسران، فوکل پرسن پکار 15 اور تھانوں کے محرران نے شرکت کی، پولیس سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن SIPS کے دائرہ کار کو پورے راولپنڈی میں پھیلا دیا گیا، پولیس
ورکشاپ میں SIPS کی ایس او پیز کے متعلق آگاہی اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں، پولیس ورکشاپ کا مقصد راولپنڈی پولیس کی سروس ڈیلیوری اور پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے، پولیس ورکشاپ میں 15 کالز پر بروقت ریسپانس اور کالز پر ای ٹیگز کے اجرائکو لازمی قراردیا گیا، پولیس ورکشاپ میں SIPS کے حوالے سے تھانوں کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے، کارکردگی کی مانیٹرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کی جارہی ہے، پولیس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس جبکہ دیگر افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی،SIPS
ایک احسن اقدام ہے جو شہریوں کا پولیس پر اعتماد بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی پولیس شہریوں کو تحفظ اور خدمت ساتھ ساتھ کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے مزید بہتری کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،
ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود

تھانہ ویسٹریج پولیس کی اہم کاروائی،12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

Westridge police arrest man attempting to abuse child

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ویسٹریج پولیس کی اہم کاروائی،12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اور بچوں پر جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ویسٹریج پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ میری 12 سالہ بیٹی بازار سامان لینے گئی جہاں نوید نے اُسے زبردستی اپنی دکان میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،03 منشیات فروش گرفتار، 03 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج

Rawalpindi police action against drug dealers, 03 drug dealers arrested, more than 03 kg of hashish recovered, cases registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،03 منشیات فروش گرفتار، 03 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش شوکت علی اور حمزہ سعید کو گرفتار کرلیا، ملزم شوکت علی کے قبضہ سے01کلو700گرام چرس جبکہ ملزم حمزہ سعید کے قبضہ سے400گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نذیر حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو70گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button