DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Tout mafia rule in Kahuta police station, Jamaat-e-Islami leader Ibrar Hussain Abbasi

موجودہ حکومت کے دور میں ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے,جماعت اسلامی کے رہنما ابرار حسین عباسی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
موجودہ حکومت کے دور میں ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے پورے علاقے میں منشیات فروشوں نے اڈے قائم کر رکھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کہوٹہ شہر اوردیگر یونین کونسلوں میں نوجوان اور سکول کے بچے بھی منشیات کے عادی ہو چکے پولیس منشیات فروشوں کو پکڑنے کے بجائے انکی سرپرستی کرتی ہے جبکہ اسی طرح محکمہ مال واپڈا اور دیگر اداروں میں کرپشن کی وجہ سے غریب لوگ رُل گے ہیں جبکہ مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما ابرار حسین عباسی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں صاف شفاف قیادت ہیں ہو گی اسوقت تک انصاف ملنا مشکل ہے عوام نے دونوں بڑی جماعتوں کے بعد پی ٹی آئی کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیاہے ریاست مدینہ کے دعوے دار اپنے ارد گرد چور بٹھائے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ اب عوام کی نظر بھی جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر پاکستان میں اللہ اور اسکے رسول کا قانون نافذ کریگی۔

Kahuta; Institutions have become a hotbed of corruption under the present government. Tout mafia rule in Kahuta police station. Drug dealers have set up bases in the entire area. No one asks. Youngsters and school children in Kahuta city and other union councils are also addicted to drugs. Instead of arresting drug dealers, the police patronize public. Similarly, corruption in the WAPDA and other institutions has led to the death of the poor, while the storm of inflation has snatched food from the mouths of the poor. Jamaat-e-Islami leader Ibrar Hussain Abbasi said in a statement.

سید نجم الحسن شاہ نے بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی اور خطیب کیڈٹ کالج پلندری علامہ مبشر حسین سے ایک ملاقات

Syed Najamul Hassan Shah had a meeting with senior journalist Asghar Hussain Kayani and Khatib Cadet College Pallandri Allama Mubashir Hussain.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے غریب اور نادار بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کے حصول کے لیے نوگراں میں جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ادارہ قائم کریں گے جسکی خوبصورت اور دیدہ زیب بلڈنگ تیار ہو چکی ہے بہت جلد اسکا افتتاح کیا جائیگا جس سے نہ صرف اس علاقے بلکہ کہوٹہ چوکپنڈوری کے بچے بی نہ صرف جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دنیاوی تعلیم حاصل کریں گے بلکہ دینی تعلیم اور تربیت کا بھی اہتمام ہوگا ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈیرہ مشتاق شاہ سید نجم الحسن شاہ نے بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی اور خطیب کیڈٹ کالج پلندری علامہ مبشر حسین سے ایک ملاقات میں کیا انھوں نے کہا کہ سکول میں فرنیچر اور دیگر سہولیات پوری کرنے کے بعد اسکا باقائدہ افتتاح ہو گا نرسری سے میٹرک تک تعلیم دی جائیگی جبکہ غریب اور نادار بچوں کی تعمیر مفت ہو گی خطیب کیڈٹ کالج علامہ مبشر حسین نے سید نجم الحسن شاہ کی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button