DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Emergency meeting of All Pakistan Private Schools Management Association in Kallar Syedan, all private schools to unite

کلر سیداں میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس, تمام پرائیویٹ سکولز آپس میں متحد ہوں گے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس کی صدرات صدر پرائیویٹ سکولز سید زبیر علی،سینئر نائب صدرنعیم اکرم کی۔اجلاس کا باقاعدہ اجلاس تلاوت قران پاک پرنسپل ندیم اکرم و نعت پرنسپل قاری عتیق الرحمان نے کی اجلاس میں پرنسپل کمال ماڈل سکول چوکپنڈوڑی نیئر جمال اکرم راجہ کی دادی اور پرنسپل مرزا حسن اخترکی والدہ کے وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اجلاس میں نئے سیشن کے آغاز اور اور سلیبس کے حوالے سے فیصلے کیے گے۔اس موقع پر صدر سید زبیر علی نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے تحفظ کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی اور سکولز کے حقوق کے لیے احسن قدامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری پرویز اقبال نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات اٹھائے جانے کی صورت میں تمام پرائیویٹ سکولز آپس میں متحد ہوں گے اور کلر سیداں انتظامیہ کے سربراہان سے ملاقات کی جائے گی اور پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں تحصیل کلر سیداں واقع پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی اور آخر میں اختتامی دعا کی گی۔

Kallar Syedan; An emergency meeting of All Pakistan Private Schools Management Association was held in Kallar Syedan ​​yesterday. The meeting was chaired by President Private Schools Syed Zubair Ali and Senior Vice President Naeem Akram. In the meeting, Fateha Khawani was offered on the demise of grandmother of Principal Kamal Model School Chouk Pindori Nayyar Jamal Akram Raja and mother of Principal Mirza Hassan Akhtar. Ali said that voice would be raised on every platform for the protection of private schools and good steps would be taken for the rights of schools. All the private schools will be united and the heads of the administration will be met and the private schools will be apprised of the problems they are facing. The meeting was attended by the principals of private schools located in Tehsil Kallar Syedan.

پولیس نے سات سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کو اپنے گھر میں پناہ دینے پر اس کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا

Police arrest brother-in-law of accused in child molestation case

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس نے سات سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کو اپنے گھر میں پناہ دینے پر اس کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم مسمی بلال ولد جہانگیر سکنہ گھوئی داخلی باغ جمیری کو اس کے بہنوئی تیمور احمد نے اپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس رات پونے 12 بجے کے قریب موقع پر پہنچی تو مکان کے مرکزی دروازے پر کھڑے ایک شخص نے با آواز بلند پکارا کہ بلال بھاگو پولیس آ گئی ہے جس پر ملزم بلال دیوار پھلانگ کر پچھلے راستے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پناہ دینے والے شخص جس کا بعد میں نام تیمور احمد معلوم ہوا کو قابو کر لیا گیا۔

سی ای او ایجوکیشن نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں،کہوٹہ کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو خلاف قانون اقربا پروری کی بنیاد پر راولپنڈی کینٹ میں تعینات کر دیا گیا

CEO Education blows up merit, Kahuta Assistant Education Officer posted in Rawalpindi Cantt on illegal grounds of nepotism

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی ای او ایجوکیشن نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں،کہوٹہ کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو خلاف قانون اقربا پروری کی بنیاد پر راولپنڈی کینٹ میں تعینات کر دیا گیا۔ صرف یہی نہیں، یہ تعیناتی کسی خالی سیٹ پر کرنے کی بجائے میرٹ پر تعینات ہونے والی دو خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو دور کے مراکز میں جبری تبادلہ کر کے کی گئی۔ اقربا پروری میں اندھے سی ای او راولپنڈی نے اپنے ہی ٹرانسفر آرڈر کی شق نمبر 11 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ پانچ سالہ کنٹریکٹ کے دوارن کوئی بھی آفیسر صرف ایک بار تبادلہ کروا سکتا ہے جبکہ کہوٹہ مرکز ھوتھلہ کی اے ای او پہلے ہی فروری 2019 میں ضلع حافظ آباد سے کہوٹہ تبادلہ کروا کے اس موقع سے مستفید ہو چکی ہیں۔مقامی حلقوں نے سی سی او کی خلاف قوائد تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی عثمان بزدار اور ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریائے جہلم کے کنارے سے ساٹھ سالہ خاتون کی نعش ملی

The body of a 60-year-old woman was found on the banks of the Jhelum River

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے قریب دریائے جہلم کے کنارے سے ساٹھ سالہ خاتون کی نعش ملی ہے جس کی شناخت مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مقامی ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق متوفیہ کا نام مختار بی بی زوجہ محمد منیر ہے اور وہ کہوٹہ کی رہائشی تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button