DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; A body found dumped in bag near Gahi Syedan stop on Jodian Chakri Road

تھانہ چونترہ کے علاقہ جوڑیاں چکری روڈ پر گاہی سیداں سٹاپ کے نزدیک سے ایک انسانی نعش کا ڈھانچہ ملا

چک بیلی خان (مسعود جیلانی/نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )—تھانہ چونترہ کے علاقہ جوڑیاں چکری روڈ پر گاہی سیداں سٹاپ کے نزدیک سے ایک انسانی نعش کا ڈھانچہ ملا ہے چونترہ پولیس کو اطلاع ملی کہ جوڑیاں چکری روڈ پرڈیرہ سردارخرم گاہی سٹاپ کے نزدیک انسانی نعش کا ڈھانچہ پڑا ہوا ہے ڈھانچہ کافی پرانا اورپلاسٹک میں لپٹا ہوا تھا چونترہ پولیس نے اسے قبضہ میں لے کر بذریعہ ریسکیو1122ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے تفتیشی افسر تھانہ چونترہ سب انسپکٹر ظہور احمد کے مطابق نعش جلی ہوتی تھی اس کی باقیات کے ساتھ شرٹ نیلی سفید لکیردار، بنیان سفید، پینٹ گرے بلیک، چادر برنگ سیاہ، انڈر ویئر برنگ سفید پینٹ کے اوپر انگریزی میں Giorgi Armani لکھا ہوا ہے نعش کی عمر40/45سال اور قد 5فٹ 6/7انچ ہے

Rawat; A body was found dumped in bag near Gahi Syedan stop on Jodian Chakri Road, Chauntra police have recovered the body and are investigating.

Show More

Related Articles

Back to top button