DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A passer by shot and injured in a shootout between two groups near Slaughter House in a crowded bazaar in Kahuta.

کہوٹہ شہر بھرے بازار میں سلاٹر ہاؤ س کے نزدیک دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک راہ گیر گولی لگنے سے شدید زخمی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر … کہوٹہ شہر بھرے بازار میں سلاٹر ہاؤ س کے نزدیک دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک راہ گیر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے ابتدائی طبی امدا دکے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ دو نوں گروپوں کی لڑائی میں شدیدزخمی ہونے والا نوجوان کہوٹہ کے سابق امید وار برائے صوبائی اسمبلی ممتاز عا لم دین عبدالشکور حمادی کا بیٹا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔

Kahuta; A passer by was shot and seriously injured in a shootout between two groups near Slaughter House in a crowded bazaar in Kahuta. The injured were referred to Rawalpindi after receiving first aid from Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. The young man, who was seriously injured in the clash between the two groups, is the son of former Kahuta candidate for the provincial assembly, Mumtaz Alam Din Abdul Shakoor Hamadi. Police were called but no arrest has been made so far.

معرو ف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ساجد کے ایصا ل ثواب کی دعا جامع مسجد امیر حمزہ محلہ راجگان میں ہوئی

Dua observed for late Raja Sajid in Mohalla Rajgaan

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر …راجہ خالد آزاد اور راجہ اسد کے بھائی معرو ف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ساجد کے ایصا ل ثواب کی دعا جامع مسجد امیر حمزہ محلہ راجگان میں ہوئی۔ جس میں ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی، حافظ عبداللہ عباسی، مولانا عبداللہ عابد کے علاوہ سینکڑوں کی تعدا میں شہریوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر اعوان اور سابق تحصیل میونسپل آفیسر کہوٹہ سید امیر احمد شاہ ہمدانی کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ۔

Additional Deputy Commissioner Revenue Malik Ghazanfar Awan and former Tehsil Municipal Officer Kahuta Syed Amir Ahmad Shah Hamdani visited Kahuta Tehsil.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر اعوان اور سابق تحصیل میونسپل آفیسر کہوٹہ سید امیر احمد شاہ ہمدانی کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ۔ دوران تعیناتی اہلیان کہوٹہ کے پیار، خلوص اور محبت کو فراموش نہیں کرسکتے۔ کہوٹہ میں ایک اچھا اور یاد گار دور ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر اعوان اور سابق تحصیل میونسپل آفیسر کہوٹہ سید امیر احمد شاہ ہمدانی نے کہوٹہ دورے کے موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سابق آئی جی ملک حبیب کے بھائی اور ملک زبیر کاروباری شخصیت چھنی بازار کہوٹہ والے کے بہنوئی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کے چچا اور صدر پریس کلب کہوٹہ سنیئر صحافی حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم اور صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ اور ماموں کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔ اس موقع پرتحصیلدار کہوٹہ ایم عارف انجم، سابق چیف آفیسر راجہ محمد رفیع،راجہ رفاقت جنجوعہ، ظفر اقبال بھٹی،لالہ محمد ایوب،احمد سعید قریشی،ملک تنویر، حاجی زاہد ستی،راجہ احتشام پٹواری، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر بھی موجود تھے۔ شہریوں اور تاجروں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین ملک غضنفر اعوان اور سید امیر احمد شاہ ہمدانی سابق تحصیل میو نسپل آفیسر کہوٹہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوسی مٹورراجہ عباس جنجوعہ نے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

General Secretary PTI UC Mator Raja Abbas Janjua announced to contest the election of General Councillor

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوسی مٹورراجہ عباس جنجوعہ نے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔عوام کی خدمت کا جذبہ لے کرسیاست میں آیا ہوں انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل ان کی دیلیز پر حل کرو ں گا۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل مٹور کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوسی مٹورراجہ عباس جنجوعہ نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل مٹور سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آیا ہوں عوام نے اپنے اعتماد کیا اظہار کیا اور مجھے اپنا ووٹ دے کر مجھے کامیاب کیا تو ان کا خدم بن کر خدمت کروں گا اس موقع پر تھوہا خالصہ یوسی مٹور کے سابق کونسلر راجہ عرفان سرور،راجہ شعبان،راجہ قاسم جنجوعہ آف مٹور بھی موجود تھے۔

صاحبزادہ فرید احمد کی طرف سے صدر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی کے اعزاز میں پرتکلف ناشتہ

Breakfast by Sahibzada Farid Ahmed in honor of President Ahl-e-Sunnat and Jamaat Tehsil Kahuta Maulana Idrees Hashmi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صاحبزادہ فرید احمد کی طرف سے صدر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی کے اعزاز میں پرتکلف ناشتہ۔مولانا عبد المجید نقشبندی،حافظ قمر رضاچشتی،حافظ صغیر احمد،صحافی عبدالعزیز پاشا بھی موجود تھے۔گذشتہ روز قبل بسم اللہ ناشتہ سنٹر بلمقابل جامع مسجد الخلیل ڈولیاں روڈ گریڈ اسٹیشن میں صاحبزادہ فرید احمدنے معروف عالم دین صدر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی کے اعزاز میں ایک پر تکلف ناشتے کا اہمتام کیا اس موقع پر مولانا عبد المجید نقشبندی،حافظ قمر رضاچشتی،حافظ صغیر احمد،صحافی عبدالعزیز پاشا اور دیگر نے بھی شر کت کی۔صدر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی نے اپنے میزبان صاحبزادہ فرید احمدکا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button