DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Man stabbed to death in daylight in Kallar Chauk in front of shoppers

کہوٹہ شہر کے علاقہ کلر چوک میں دن دیہاڑے بھرے بازار،چوراہے میں قتل کی لرزاخیز واردات۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر
کہوٹہ شہر کے علاقہ کلر چوک میں دن دیہاڑے بھرے بازار،چوراہے میں قتل کی لرزاخیز واردات۔کلر چوک کہوٹہ میں 45 سالہ شخص چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کلر چوک میں افتخار احمد ولد ولا ئت خان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ جس کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔ نعش کی شناخت کے بعد لواحقین کو اطلاع دے دی گئی۔پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی کاروائی جاری۔

Kahuta; Iftikhar Ahmed, 45, son of Walliyat Khan was stabbed to death in Kallar Chauk in front of shoppers in daytime. Kahuta police arrived on the scene and are investigating.

انجمن تحفظ حقوق کہوٹہ کے نمائندگان کی اے سی کہوٹہ رابعہ سیال سے ملاقات

Representatives of Anjuman-e-Tehfeez-e-Haqooq Kahuta meet AC Kahuta Rabia Sial

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …
انجمن تحفظ حقوق کہوٹہ کے نمائندگان کی اے سی کہوٹہ رابعہ سیال سے ملاقات۔ کہوٹہ شہر کی سڑک کارپٹ کی جائے گی جبکہ کلر بائی پاس بھی تعمیر ہو گا۔ واٹر سپلائی سکیم پر بھی غور ہوگا۔پرانی پائپ لائنز تبدیل ہو گی۔ اے سی کہوٹہ کو جو چار مطالبات دیے تھے۔اُن میں دو انھوں نے پورے کر دیے باقی پر مذکرات جاری ہیں۔ ہم سیاسی وابستگی سے ہٹ کر صرف کہوٹہ شہر کے مسائل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ چند مفاد پرست عناصر اسکو مختلف رنگ دے رہے ہیں۔ اس تنظیم میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے لوگ شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر ایم سی ملک عبدالراؤف،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران ستار، راجہ رفاقت جنجوعہ،اظہر غوری،راجہ رومان سعید، سردار مسعود نے پریس کلب کہوٹہ میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اے سی کہوٹہ نے سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تھری فیز تاریں ڈال کر شہر کی روشنیاں بحال کریں گے۔ راجہ عمران ستار و دیگر نے کہوٹہ کے نوجوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیراحمد سے مطالبہ کیا کہ لار ی اڈے والی روڈ کو فوری تعمیر کیا جائے۔ انھوں نے جہاں اے سی کہوٹہ کا شکریہ ادا کیا وہاں کہا کہ اگر عوام کا پیسہ عوام کے اجتمائی کاموں پر نہ لگایا گیا۔ تو بھرپور احتجاج ہوگا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی اورسنیئر صحافی افتخار غوری نے شہریوں کے مسائل کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔

مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ میں کوئی گروپ بندی اور اختلافات نہ ہیں

PML-N Tehsil Kahuta has no factionalism and differences

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر…
سابق چیئرمین مواڑہ و مسلم لیگ (ن) کہوٹہ کے رہنما میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ میں کوئی گروپ بندی اور اختلافات نہ ہیں۔ شدید بیماری کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہو سکا۔ مریم نواز کی قیادت میں آج بروز منگل احتجاجی ریلی موجودہ نا اہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ مہنگائی اور لا قانونیت نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین مواڑہ و مسلم لیگ (ن) کہوٹہ کے رہنما میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ریلی میں شرکت کی تیاریاں بھر پور ہیں۔ تحصیل کہوٹہ سے مسلم لیگی کارکنان اور عہدیداران شرکت کریں۔ اور ثابت کریں کہ تحصیل کہوٹہ مسلم لیگ (ن)کا مضبوط قلعہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے

Will participate in protests outside the Election Commission

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پنجاڑ چوک سے آج مسلم لیگی ورکرز اور کارکنان بھر پور طریق سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے اس حوالے سے انتظامات ک وحتمی شکل دے دی گئی ہے ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ،ر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ فیاض آف بیور، سجاد ستی آف کھڈیوٹ و دیگر قائدین قافلے کی قیادت کریں گے جبکہ تمام یونین کونسلز سے عہددیاران ورکرز کہوٹہ آئیں گے اور یہاں سے قافلہ راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گا گزشتہ وز ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی صدارت میں اجلاس بھی منعقد ہوا تھا اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی تیاری کر ہے ہیں مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ الگ الگ قافلے بھی روانہ ہوں مگر منزل سب کی ایک ہو گی۔

چیئرپرسن BISP اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا دورہ کہوٹہ

Visit of Chairperson BISP and Special Assistant Dr. Sania Nishtar to Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرپرسن BISP اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا دورہ کہوٹہ پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ جنوبی کے صدر راجہ اشراق اور راجہ تیمور اختر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کی سروے کرنے والے اساتذہ کی مشکلات پر پندرہ منٹ تک تفصیلی بریفننگ کے بعد تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دھانی کرائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے بھی اساتذہ کے سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے۔ تمام اساتذہ کرام کل سے سروے پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں ناصر شہزاد صدر پنجاب ٹیچرز یونین کوٹلی ستیاں اور طارق ستی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے خصوصی طور پر شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button