DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Fazal Hussain in Dhok Khandot Hasnal and wife of Raja Akbar Hussain in Pind Bainso passed away

راجہ اکبر حسین کی زوجہ محترمہ پنڈبینسو میں سپردِ خاک اورفضل حسین ڈھوک کھندوٹ حسنال نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک

پنڈبیسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی) راجہ اکبر حسین کی زوجہ،راجہ زاہد اکبر کی چچی اور راجہ رفیع اللہ کی تائی جان تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں۔ نمازِ جنازہ حافط غلام حسین نقشبندی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، ایس ایس پی(ر) جمیل احمد ہاشمی، راجہ ندیم احمد، محمد تنویر ناز بھٹی، میجر(ر) محمد جاوید راجہ، ارشد محمود بھٹی، نمبردار انصر محمود، آصف کیانی، راجہ محمد جاوید، قمر ایاز، راجہ محمد نواز، شہزاد کیانی، منیر چشتی، حافظ خالد محمود نقشبندی، قاری اجمل علی قادری، ہیڈماسٹر راجہ زاہد، صوفی محمد حنیف، اصغر کیانی، خان زمان راجہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو آبائی گاؤں پنڈبینسو کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پنڈبینسو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی) محمد نصیر اور محمد نصیب کے والدِ محترم فضل حسین رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ نمازِ جنازہ حافظ منور حسین نقشبندی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں سید شہاب ثاقب المعروف پاشا شاہ، چوہدری شفقت حسین، چوہدری مشتاق، راجہ شبیر ارشد محمود بھٹی، محبوب اختر بھٹی، سلیمان بھٹی، حافظ غلام محی الدین، محمد سفیر، راجہ حفیظ، ماسٹر نجابت علی، رفیق بھٹی، افسر بھٹی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی گاؤں ڈھوک کھندوٹ حسنال نلہ مسلماناں کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button