DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Open shooting volleyball tournament held in Thoa Khalsa

تھوہا خالصہ میں اوپن شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سے تقریب تقسیم انعامات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند دماغ کے لئے ایک صحت مند جسم کا ھونا بہت ہی ضروری ہے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھ سکتا ہے یہ بات بالکل ٹھیک ہے اگر آدمی کی صحت اچھی نہ ہوگی جسم بیماریوں کا گھر ہوگا اور قدرتی بات ہے کہ وہ آدمی بے چین ہو گا۔ پڑھائی کے دنوں میں جہاں پڑھائی ضروری ہے وہاں کھیل کود بھی بے حد ضروری ہے ان دونوں کا توازن قائم رکھنا چاہیے اس سے نہ صرف بچے اچھی طرح مطالعہ کر سکتے ہیں بلکہ اپنی صحت کو برقرار بھی رکھ سکتے ہیں اورزندگی کی جدوجہد میں وہ لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں جن کی صحت اچھی ہوتی ہے ورزش کے مقابلہ میں کھیل کود زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے سارے جسم کی ورزش ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی دوستوں کے ساتھ مل کر کھیلنے کی وجہ سے ایک حد تک دل کا بہلاوا بھی ہو جاتا ہے۔ لہذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کھیل کود کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسان کی صحت بچپن میں اچھی ہو جاتی ہے اور وہ زندگی میں محنت مشقت کے قابل ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہارمعروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے راجہ غفران کے زیر سر پرستی تھوہا خالصہ میں اوپن شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلر راجہ عرفان سرور،راجہ مطلوب،کمپیرسعید مدنی سمیت دیگر تماشائی اور کھلاڑی موجود تھے۔

Kahuta; Open shooting volleyball tournament held in Thoa Khalsa, guest of honour was Raja Saghawat Ali advocate who handed out the prizes to the players.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز آف کلانہ راجگان کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پرتکلف دعوت۔

Reception held in honor of Press Club Kahuta by renowned political and social personality Raja Gulraiz of Kalana Rajgan.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز آف کلانہ راجگان کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پرتکلف دعوت۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ صدر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کی خصوصی شر کت۔گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز آف کلانہ راجگان نے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ صدر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، سر پرست اعلی سعید افضل چوہان،ھاجی عبد الرشید، راجہ رومان سعید، ارسلان کیانی،راجہ شاہد اجمل،افتخار غوری، صدر یوتھ ونگ ن لیگ رفاقت جنجوعہ،حافظ عبداللہ،راجہ محمد رفیع،راجہ طارق عظیم،سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ صدر الیکٹرونک میڈیا،راجہ مجیب اللہ ستی،سردار محمد مسعود،راجہ توقیر سمیت دیگر افراد نے شر کت تمام شر کاء نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز آف کلانہ راجگان کا شکر یہ ادا کیا۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء جاسم کنول راہی سے سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور تنویر ناز بھٹی ملاقات

Former Chairman UC Doberan Kalan Raja Nadeem Ahmed and Tanveer Naz Bhatti called on District Leader of PML-N Youth Wing Jasim Kanwal Rahi.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء جاسم کنول راہی سے سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور تنویر ناز بھٹی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ناظم وچیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت تنویر ناز بھٹی آف نلہ مسلماناں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء جاسم کنول راہی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان سے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی انہوں نے موجود حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ملک کی عوام کی نظریں ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگی رہنما ء ممبران قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا ایم پی اے منیرہ یامین ستی وفات پر اظہار تعزیت۔گذشتہ روزمسلم لیگی رہنما ء ممبران قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا ایم پی اے منیرہ یامین ستی وفات پران کے گھر آمد ان کے بھائی بھائی بلال یامین ستی اور ان کی بیٹیوں سے اظہار افسوس کیا اورمرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی انہوں نے منیرہ یامین ستی کی پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مریم نواز شریف صاحبہ اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button