DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Huge increase in prices of ghee and edible oil available at utility stores

یوٹیلیٹی اسٹوروں پر دستیاب گھی اور خوردنی تیل کے نرخوں میں بھاری اضافے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— یوٹیلیٹی اسٹوروں پر دستیاب گھی اور خوردنی تیل کے نرخوں میں بھاری اضافے نے کروڑوں صارفین کے لیئے ایک بار پھر سخت پیغام بھیجا ہے بجلی گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد گھی اور تیل کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے سے صارفین پر بھاری بوجھ پڑے گا اس وقت حکومت نے گھی کے نرخوں میں بائیس اور خوردنی تیل کے نرخوں میں مزید ستائیس روپے لٹر اضافہ کرکے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا ہے اور صارفین جو پہلے ہی نئے پاکستان میں نرخوں میں ہوشربا اضافے پر شدید ذہنی کرب اور دباؤ کا شکار ہیں اس کے لیئے آئل اور گھی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ بجلی بن کر گرا ہے۔

Kallar Syedan; The massive hike in ghee and edible oil prices available at utility stores has once again sent a shocking message to millions of consumers. At present, the government has increased the price of ghee by Rs. 22 per liter and edible oil by Rs. 27 per liter. The recent rise in oil and ghee prices has left public devastated.

حساس ادارے کے ملازم کو لفٹ مہنگی پڑی، گاڑی ڈرائیور نے نشہ آور چیز سنگھا کر اسے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا

Intelligence agency worker robbed of cash and goods

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— حساس ادارے کے ملازم کو لفٹ مہنگی پڑی، گاڑی ڈرائیور نے نشہ آور چیز سنگھا کر اسے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور بے ہوشی کی حالت میں ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔22 سالہ حساس ادارے کا ملازم جو نواحی علاقہ میں فوتگی پر گیا ہوا تھا اور واپس آنے کیلئے کسی سواری کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک کیری ڈبے کا ڈرائیور اس کے قریب آ کر رکا اور اسے لفٹ دے کر گاڑی میں بیٹھا لیا۔ راستے میں مزید دو افراد گاڑی میں سوار ہو گئیے جنہوں نے اسے نشہ آور چیز سنگھا کر اسے بے ہوش کر دیا اور اس کی جیب سے چھ ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون نکال کر بے ہوشی کی حالت میں ایک ویران جگہ پر پھینک دیا جہاں وہ رات بھر پڑا رہا۔اگلے روز اسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیااس کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں پرانا سروہا سے ہے۔

دربار عالیہ چکڑالی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ بدر امیر کے فرزند صاحبزادہ ضرارعلی کی شادی صاحبزادہ ارشد امیر کی دختر سے انجام پائی۔

Saibzada Ali of Darbar Chakrali shareef wedding celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— دربار عالیہ چکڑالی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ بدر امیر کے فرزند صاحبزادہ ضرارعلی کی شادی صاحبزادہ ارشد امیر کی دختر سے انجام پائی۔ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی، راجہ ظفر اقبال، راجہ ناصر تاج، راجہ پرویز اختر قادری، اسد عزیز، چوہدری توقیر اسلم، نصیر اختر بھٹی،چوہدری محمد صدیق،الحاج خالد رضا،راجہ ظفر محمود، زین العابدین عباس، راجہ جہانگیر اختر بھٹی، اورنگزیب چیمہ، سائیں نوید،ملک جمیل اختر عادل، راجہ فرقان جنجوعہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،چوہدری توقیراسلم، تنویر اختر شیرازی،حاجی شوکت علی،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل اور دیگر نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر الحاج محمد نوازکھوکھر کی تقریب قل میں شرکت کی اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button