DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Kahuta; Raja Tanveer Hussain Advocate congratulated on being elected unopposed President of Kahuta Association

راجہ تنویر حسین ایڈوکیٹ کو کہوٹہ ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد فیصل پٹواری کا راجہ تنویر حسین ایڈوکیٹ کو کہوٹہ ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد۔کہوٹہ بار کے الیکشن میں معروف قانون دان راجہ تنویر حسین ایڈوکیٹ کو کہوٹہ ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پر محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر، راجہ آصف کریمداد، سید ناطق حسین،سردار اخلاق احمد، منیر احمد،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Kahuta; Raja Muhammad Faisal Patwari congratulates Raja Tanveer Hussain Advocate on being elected unopposed President of Kahuta Association. Raja Asif Karimdad, Syed Natiq Hussain, Sardar Akhlaq Ahmed, Munir Ahmed, Member Press Club Kahuta Kabir Ahmed Janjua have offered heartfelt congratulations.

”پاکستان سٹیزن پورٹل“پر شکایت کر نے پرمحکمہ مال کہوٹہ کا گردآور غصے میں آگیا ہے فون پر سائل سے بدتمیزی بات “توں توں میں میں “تک جا پہنچی۔

Revenue officer angry after a complaint is lodged against him

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
”پاکستان سٹیزن پورٹل“پر شکایت کر نے پرمحکمہ مال کہوٹہ کا گردآور غصے میں آگیا ہے فون پر سائل سے بدتمیزی بات “توں توں میں میں “تک جا پہنچی۔شہر ی راجہ ذوالفقار علی آف لہڑی کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی کے سابق کونسلر راجہ ذوالفقار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بنائے گئے شکایت سیل”پاکستان سٹیزن پورٹل“میں محکمہ مال کہوٹہ کے گرآور ملک اللہ یار کے خلاف شکایت درج کرائی کہ محکمہ مال کہوٹہ نے ساز باز کر کے ہمارے علاقے میں ایک شملاتی رقبہ خسرہ نمبر714اور715میں کسی او ر کا بھی قبضہ بھر دیا جو کہ اس نمبر میں مالک ناں ہے جب ہم کو پتہ چلا تو ہم نے محکمانہ کاروائی کا عمل شروع کرایا جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور مذکورہ افراد کا قبضہ بھی خارج کر نے کے احکامات جاری ہوئے مگر گردآور ملک اللہ یار ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا جس کی شکاہت میں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بنائے گئے شکایت سیل”پاکستان سٹیزن پورٹل“میں کئی جس پر ان کو اس پر ایکشن لینے کا حکم ملا تو اس نے فون پر مجھ سے بدتمیزی شروع کر دی کہ تم بہت درخواستیں دیتے ہو میں دیکھتا ہوں کہ تمارا کام کون کر تا ہے مذکورہ شخص نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدکا ایم پی اے منیرہ یامین ستی کی وفات پر فاتحہ خوانی۔سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی (مر حوم) کی صاحبزادی،ڈپٹی کمشنر خالد یامین ستی، سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ محترمہ اورسابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی کی والدہ محترمہ ایم پی اے منیرہ یامین ستی کی وفات پرمسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ناظم و چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، منورمجید ستی،غلام یونس ستی،تنویر احمد،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ نے اور دیگران کی رہائش گاہ نڑھ میں جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button