DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two men attacked and shot as they visit friend in Dhok Muqadam

مسہ کسوال سے آئے مہمان ڈھوک مقدم میں گولیوں کے وار سے زخمی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— قاسم جاوید سکنہ مسہ کسوال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز،میں اور اسد اپنے دوست فیضان کو ملنے ڈھوک مقدم آئے ہوئے تھے جب بوقت قریب 9 بجے رات،فیضان کے گھر سے میں اور اسد دونوں موٹر سائیکل پر نکلے تو فیضان کے گھر سے تھوڑادور ایک کیری ڈبہ نے راستہ روک لیا۔کیری ڈبہ میں عمیر جاوید اور عزیر جاوید سکنائے نگائل مسلح پسٹل 30 بور،معیز سکنہ وارڈ نمبر 19 گوجرخان مسلح پسٹل اور دو نامعلوم افراد کیری ڈبہ سے اترے تو عمیر نے زور سے کہا کہ کلمہ پڑھو، آج تمہارا ٓخری دن ہے،عمیر نے مجھے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر مجھ پر کیا مجھے بائیں ڈولے پر لگا،معیز نے فائر سیدھا قتل کرنے کی نیت سے اسد پر کیا جو اسے بائیں پنڈلی پر لگا جس کی وجہ سے ہم دونوں موٹر سائیکل سے گر گئے۔ہم گرے ہوئے پر ان تینوں نے فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ اکٹھے ہوگئے جس کی وجہ سے ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; Qasim Javed, resident of Missa Kaswal, told Kallar Syedan ​​Police Station that Asad and I had come to Dhok Muqadam to meet friend Faizan. Umair Javed and Uzair Javed Saknai Nagail armed pistol 30 bore, Moeez resident of ward no. 19 Gujar Khan armed pistol and two unidentified persons got out of the Suzuki carry and shouted Read Kalimah, today is your last day. Umair fired directly at me with the intention of killing me. He hit me on the left side. We both fell from the motorcycle. When we fell, the three of them started firing. Hearing the sounds of firing, people gathered and the accused got into the car and fled and we were saved by public.

کلر بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے الیکشن دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے،دو امیدواروں کے اپنے نام ہی ووٹر لسٹ میں موجود نہیں جبکہ ایک اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظوری کے بعد مسترد کر دئیے گئے۔

Today’s election of the Bar Association has entered an interesting phase, two candidates’ own names are not in the voters list while the nomination papers of another candidate were rejected after approval.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے الیکشن دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے،دو امیدواروں کے اپنے نام ہی ووٹر لسٹ میں موجود نہیں جبکہ ایک اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظوری کے بعد مسترد کر دئیے گئے۔صدارت کے لیے چوہدری عرفان اور ملک طاہر محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ووٹر لسٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے جبکہ جمعہ کے روز دستیاب حتمی ووٹر لسٹ میں دو امیدواروں عامر رشید ایڈووکیٹ اور ادریس جونئیر ایڈووکیٹ کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہی نہ ہیں۔ان سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ پنجاب بار کونسل الیکشن بورڈ سے منظور شدہ ترمیری فہرست جمع نہ کرا سکے تو ان کے کاغذات نامزدگی مسترد تصور ہوں گے اور ان کا نتیجہ روک لیا جائے گا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے تیسرے امیدوار حیدر علی مرزا ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی جنہیں جانچ پڑتال کے دوران منظور کیا گیا تھا وہ بھی مستر د کر دیے گئے۔

کوئلے کی انگھیٹی سے کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے تین بچوں سمیت پانچ افراد بے ہوش ہو گئے

Five people, including three children, fainted when a coal fire filled the room with gas fumes

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کوئلے کی انگھیٹی سے کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے تین بچوں سمیت پانچ افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے اور حالت تسلی بخش ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں گھر کے افراد کوئلوں کی انگھیٹی کمرے میں رکھ کر سو گئے جس سے کمرے میں گیس پھیل گئی اور گھر کے تمام افراد بے ہوش ہو گئے اور بعد ازاں انہیں الٹیاں شروع ہو گئیں جس پر انہیں فوری طور پر مقامی کلینک لے جایا گیا جہاں سے علاج معالجے کے بعد ان کی حالت تسلی بخش ہونے پر انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔گیس سے متاثر ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔

بہاولنگر سے کلر سیداں میں سسرالیوں کے گھر آنے والا 50 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

A 50-year-old vet Doctor from Bahawalnagar, who was visiting his in-laws’ house in Kallar Syedan, died of a heart attack.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— بہاولنگر سے کلر سیداں میں سسرالیوں کے گھر آنے والا 50 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔عبدالرزاق نامی شخص جو بہاولنگر میں بطور ویٹرنری ڈاکٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا کلر سیداں کے نواحی موہڑہ دھیال میں اپنے سسرالیوں کے گھر آیاہوا تھا جو دوسرے دن ہی انتقال کر گیا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحوم چند ہفتے قبل بھی اپنے سسرال آیا تھا جہاں سے واپسی پر راولپنڈی اڈے سے نوسر باز ٹیکسی ڈرائیور نے اسے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بیٹھا کر نشہ آور چیز کھلا کر اس کی جیب سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون نکال لیے تھے۔گھر والوں کے مطابق معدہ واش ہونے کے باوجود وہ مختلف طور پر صحت یاب نہ ہو سکا تھا جس کی وجہ سے اس کا علاج بھی جاری تھا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاہد معدہ میں زہریلی چیز کا اثر موجود رہنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کر دیا

Vocational Training Institute sealed for violation of Corona SOPs

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ایجوکیشن) کلر سیداں داؤ د اختر کیانی نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کر دیا۔ایجوکیشن آفیسر کو اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں واقع راجہ مارکیٹ میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین نہ صرف مسلسل ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ چھٹیوں کے باوجود پرنسپل نے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کی زد میں بھی آسکتے ہیں۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے سابق صدر چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،شیخ حسن فیاض نے چوہدری محمد اشفاق آف گوجرخان،چوہدری محمد خالد،چوہدری محمد چمن اور چوہدری محمد فاروق کے ہمراہ راولپنڈی جاکر سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،عمر کھوکھر اور فرخ کھوکھر سے ملاقات کی اور امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button