DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; CPO and Deputy Commissioner held open court against occupation mafia and land grabbers

سال نو کے آغاز پر قبضہ مافیا اورزمین پر قبضہ کرنے والوں خلاف شکایت کے لیے سی پی اواورڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سال نو کے آغاز پر قبضہ مافیا اورزمین پر قبضہ کرنے والوں خلاف شکایت کے لیے سی پی اواورڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری،مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد سی پی اوکی درخواست پر کیاگیا،کھلی کچہری کا مقصد قبضہ گروپوں کیخلاف پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ایکشن ہے،کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر، سی پی اوکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ز، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ او ز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کا سال نو کے آغاز پر احسن اقدام،ڈی سی راولپنڈی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قبضہ گروپوں کے خلاف کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری کا انعقاد سی پی او محمدا حسن یونس کی درخواست پر کیا گیا،کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)انوارالحق،سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کے علاوہ راولپنڈی کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)انوارالحق اور سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے زمین پر قبضے کے سلسلے میں شکایات سن کر موقعہ پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے،کھلی کچہر ی میں روات اور کوٹلی ستیاں کے دو شہریوں نے زمین پر قبضے کے متعلق درخواست پیش کی، جس پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ روات اور ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں کو حقائق کی تصدیق کرنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، تھانہ کہوٹہ کے شہری نے زمین پر قبضہ ہونے کے متعلق درخواست دی جس پر سی پی او نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ایس ڈی پی او کو فوری طور پر قبضہ ختم کرانے اور وہاں پر موجود مشینری کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے،سی پی او محمد احسن یونس نے مشترکہ کھلی کچہری کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد قبضہ گروپوں کیخلاف پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ایکشن ہے،مشترکہ کھلی کچہری کے انعقاد سے محکمہ مال اور پولیس کے متعلقہ امور میں ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں مدد ملے گی اورضلعی انتظامیہ و پولیس ملکر قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کاروائی کرسکے گی۔

Rawat; At the beginning of the new year, an open meeting of the CPO and the Deputy Commissioner was held at the request of the CPO to lodge a complaint against the occupation mafia and land grabbers. The purpose of the open meeting was jointly organized by the police and the district administration A large number of citizens including Deputy Commissioners, CPOs, Assistant Commissioners, Divisional SPs, SDPOs, SHOs participated in the open forum. According to details, City Police Officer Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis At the beginning of the new year, Ahsan Iqbal along with DC Rawalpindi held an open court in the office of the Deputy Commissioner against the occupation groups. The open court was held at the request of CPO Muhammad Hassan Younis.

Show More

Related Articles

Back to top button