DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The business community in Chauk Pindori divided into two factions

کلرسیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں بھی تاجر برادری دو دھڑوں میں منقسم،ایک کے بعد دوسری تاجر تنظیم بھی قائم کر دی گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں بھی تاجر برادری دو دھڑوں میں منقسم،ایک کے بعد دوسری تاجر تنظیم بھی قائم کر دی گئی انجمن تاجراں تحصیل کلر سیداں کے مرکزی صدر شہزاد اکبر بٹ نے تاجر رہنماؤں میں تنظیمی عہدوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحصیل کے تمام شہروں میں تنظیم سازی کا کام مکمل کرلیا ہے چوکپنڈوری کے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری بھی اپنے سر لے لی ہے کلرسیداں شہر کے سات سو دکاندار ہر مشکل گھڑی میں چوکپنڈوری کے تاجران کے ساتھ کھڑے ہوں گئے تاجر نیک نیتی کے ساتھ تجارت کریں اس موقع پر چوھدری محمد عباس کوچوکپنڈوری تاجر تنظیم کا صدر نامزد کیا گیا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قمرایاز، میڈم نبیلہ انعام،نمبردار انصر محمود،راجہ آفتاب کیانی کے علاؤہ انجمن تاجراں چوآ خالصہ،شاہ باغ،سرصوبہ شاہ کے صدور طاہر بھٹی،راجہ فیصل زبیر،راجہ نقاش کیانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan; The Chauk pindori Traders union was set up but soon after another rival organisation also set up, Dividing the readers union.

پی ڈی ایم کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں,تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی سات کے رہنما حافظ منصور ظہور لنگڑیال

PDM has no choice but to send government home: Hafiz Mansoor Zahoor Langarial

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی سات کے رہنما حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں پی ڈی ایم کی جو بھی جماعت اب اپنے نصب العین سے پیچھے ہٹے گی۔وہ سیاسی طور پر خودکشی کرے گی انہوں نے ایک بیان میں کا کہ اپوزیشن جماعتیں کشتیاں جلا کر حکومت گرانینکلی ہیں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے کندھے سے آہستہ آہستہ ہاتھ اٹھا رہی ہے حکومتی خراب کارگردگی پر تنقید ادارے اب تک برداشت کر چلے آ رہے ہے ہیں اب ان پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں ان کی لائی حکومت نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔بھوک افلاس سے تنگ غریب حکومت اور سلیکٹر کو بددعائیں دے رہے ہیں۔اس نااہل ٹولے کو اقتدار میں لانے والوں کو آج نہیں تو کل ضرور جوابدہ ہونا پڑے گا۔

اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے,بلال کیانی

The bubble of opposition has burst, Bilal Kayani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال کیانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے بڑے سیاسی پنڈت نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں اپنی شکست کا اندازہ ہونے کی وجہ سے مختلف حیلے بہانوں سے افراتفری کی فضا قائم کی جا رہی ہے مگر باشعور عوام اب اپنے اچھے برے کو جان چکے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے معیشت مضبوط ہوتی جا رہی ہے اگلے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت لے کر برسر اقتدار آئے گی اور مخالفین دیکھتے رہ جائیں گے۔

محمد صادق علوی انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں میں ادا کی گئی

Mohammad Sadiq Alvi passed away. Funeral prayers were offered at Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—فٹبال کے معروف کھلاڑی اسد علوی کے والد محترم محمد صادق علوی انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،شفیق جدون،عمر مبین،محمد رضوان کلیال،محمد اعجاز بٹ،فیاض کیانی،نصیراختر بھٹی،راجہ محمد ثقلین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عابد زاھدی،عاطف اعجاز،سید سیماب حیدر نقوی،شیخ حسن فیاض،چوھدری توقیراسلم، مسعود بھٹی،چوھدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،شیخ سلیمان شمسی،مرزا تنویر الحق،حاجی جاوید اختر،محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button