DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Establishment of Chakwal University will be the closest path to higher education for the students of Chak Bale Khan, Ch Faisal Mukhtar

چکوال یونیورسٹی کا قیام چک بیلی خان کے طلبہ و طالبات کے لئے بھی اعلی تعلیم کی طرف نزدیک ترین راستہ ثابت ہو گا,چوہدری فیصل مختار

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )— پاکستان تحریک انصاف چک بیلی خان کے صدر چوہدری فیصل مختار نے کہا ہے کہ چکوال یونیورسٹی کا قیام چک بیلی خان کے طلبہ و طالبات کے لئے بھی اعلی تعلیم کی طرف نزدیک ترین راستہ ثابت ہو گا اس سے قبل راولپنڈی اور اسلام آباد کے ادارے دور ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کے خواب آنکھوں میں رکھے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے تھے پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے چکوال یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے سے چک بیلی خان کے طلبہ و طالبات بھی بھر پور استفاہ کر سکیں گے انھوں نے کہا یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ شمالی بائی پاس بھی اسی جانب بننے کی وجہ سے اس علاقہ کے لوگوں کو لاہور موٹر وے اور تلہ گنگ میانوالی جانے کیلئے ایک آسان راستہ بھی میسر آئے گا۔۔۔

Gujar Khan; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) President Chak Bale Khan Chaudhry Faisal Mukhtar has said that the establishment of Chakwal University would be the closest path to higher education for the students of Chak Bale Khan before the institutions of Rawalpindi and Islamabad were removed. Due to this, the students of this area were forced to give up their education keeping in view the dream of higher education. The students of Chak Bale Khan also benefited from the establishment of Chakwal University by the PTI government. He said that the construction of the Northern Bypass along with the University would also provide an easy way for the people of the area to reach Lahore Motorway and Talagang Mianwali.

جوڑیاں ہسپتال کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار

Construction of Jodian Hospital is extremely slow

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )—جوڑیاں ہسپتال کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے کام شروع ہوئے کئی مہینے گذر گئے ہیں لیکن تاحال کام بنیادوں سے اوپر نہیں جا رہا اگر اس طرح کام کی رفتار رہی تو ہسپتال سے استفادہ شاید اگلی نسل ہی کر سکے کام سے یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ ہسپتال کے لئے آوازا ٹھانے والی موجودہ نسل صرف ہسپتال ملنے کی خوشی مناتے ہی دارِ فانی سے رخصت ہو جائے گی عوامی حلقے جہاں وفاقی وزیر ِ ہوا بازی جناب غلام سرور خان کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے پر خوش ہیں وہاں ان سے یہ اپیل بھی کرتے ہیں کہ ہسپتال کی جلد تکمیل کروا نے میں خصوصی دلچسپی لیں تا کہ منصوبہ ان کے دور ِ حکومت میں ہی پایہ ئ تکمیل تک پہنچ جائے

راجہ بشارت ایوب کے ایصال ثواب کیلئے ختم پاک کی محفل ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی

Dua e Qul observed for late Raja Basharat Ayub in Bewal

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام راجہ طارق ایوب کے چھوٹے بھائی راجہ بشارت ایوب کے ایصال ثواب کیلئے ختم پاک کی محفل ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ مرحوم بشارت ایوب کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button