DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Former Chairman UC Bior Raja Fayyaz Ahmed meets newly elected Mayor of Islamabad Pir Adil Shah.

سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کا نو منتخب میئر اسلام آباد پیر عادل شاہ سے ملاقات۔شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کا نو منتخب میئر اسلام آباد پیر عادل شاہ سے ملاقات۔شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔گذشتہ روزمسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اور معروف نوجوان کاروباری شخصیت راجہ شیراز نے مسلم لیگ ن کے معروف رہنماء نو منتخب میئر اسلام آباد پیر عادل شاہ کی رہائش گاہ جا کر ان کو الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کر نے پر ان کو دلی مبارکباد پیش کی راجہ فیاض احمداور راجہ شیراز نے نو منتخب میئر اسلام آباد پیر عادل شاہ کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے پیر عادل شاہ نے راجہ فیاض احمداور راجہ شیراز کا شکر یہ ادا کیا۔

Kahuta; Former Chairman UC Bior Raja Fayyaz Ahmed called on newly elected Mayor of Islamabad Pir Adil Shah and congratulated him on the glorious victory. And the well-known young businessman Raja Shiraz visited the residence of the newly elected PML-N leader and newly elected Mayor of Islamabad Pir Adil Shah and congratulated him on his victory in the elections. Raja Fayyaz Ahmad and Raja Shiraz He also presented bouquets of flowers to the elected Mayor of Islamabad Pir Adil Shah. Pir Adil Shah thanked Raja Fayyaz Ahmad and Raja Shiraz.

محکمہ مال کہوٹہ کا “بڑا”تحصلدارعوام کے لیے عذاب بن گیا

Public complaints on Kahuta Tehsildar continue to increase

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ مال کہوٹہ کا “بڑا”تحصلدارعوام کے لیے عذاب بن گیاتحصیلدار کہوٹہ کی رشوت ستانی اور بدتمیزیاں عوام کیلئے ناقابلِ برداشت ہو رہی ہیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر تحصیلدار کہوٹہ کے خلاف فوری کاروائی کریں عوامی مطالبہ سامنے آ گیا تفصیلات کے مطابق کہوٹہ تحصیل آفس میں کچھ عرصہ قبل تعینات ہونے والے تحصیلدار نے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو تحصیل آفس میں بیٹھنے کا شیڈیول دیا لیکن منگل اور جمعرات کو بھی موصوف صبح نو بجے کے بجائے شام تین بجے تشریف لاتے ہیں اور رجسٹری انتقال کرانے والے سائلین جن میں معزور افراد اور بوڑھے مردو خواتین صبح سے شام تک انتظار کرتے رہتے ہیں اور جب تشریف لاتے ہیں تو سائلین کے ساتھ رویہ بھی ہتک آمیز ہوتا ہے اسی طرح موصوف نے دس لاکھ روپے مالیت کی رجسٹری تک رشوت کا ریٹ 3 ہزار اور دس لاکھ سے زائد مالیت کا رشوت ریٹ10 ہزار سے زائد رکھا ہوا ہے کہوٹہ کے تمام اسٹامپ فروشوں اور سائلین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ تحصیلدار کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تا کہ تبدیلی حکومت کا کرپشن سے پاک پاکستان پر عملدرآمد ہو سکے اور سرکاری محکموں سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button