DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Four illegal agencies sealed off in a raid by local Assistant commissioner

کلر سیداں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز ایجنسیوں کیخلاف کے دوران چار غیر قانونی ایجنسیاں سربمہر

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید نے کلر سیداں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز ایجنسیوں کیخلاف کے دوران چار غیر قانونی ایجنسیاں سربمہر جبکہ غیر قانونی سلنڈر بھرائی میں ملوث تین ایجنسی مالکان کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔سول ڈیفنس کی ٹیم بھی اے سی کے ہمراہ تھی۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھی کارروائی کی اور مجموعی طور پر 17 ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔

خاندانوں کی اسلامی خطوط پر تربیت ہی سے اسلامی معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے,جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان

Only by training families on Islamic lines can an Islamic society be made possible, says Iqbal Khan, Provincial General Secretary of Jamaat-e-Islami

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان نے کہا ہے کہ خاندانوں کی اسلامی خطوط پر تربیت ہی سے اسلامی معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے انہوں نے حلقہ پی پی دس کی ایک فیملی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و ترویج اور نیکی یا بدی میں اچھی تربیت کا بڑا کردار ہوتاہے اگر خاندان نیک اور اچھی صفات کے حامل ہوں تو معاشرہ بھی نیکیوں پر اچھائیوں پر مشتمل ایک بہترین معاشرہ کہلائیگا ہمیں اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دینی ہوگی تا کہ یہی تربیت یافتہ بچے کل کو ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کے مغرب جو ہمارے اوپر گندگی مسلط کرنا چاھتا ہے اسے چھوڑ کر ہمارے لیے اسلامی معاشرہ قائم کرنا بہت ضروری ہے اور مغرب کے اس وار کو ناکام بنا کر ہی شر کا خاتمہ اور خیر کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے گا لیکن اس مقصد کے حصول کے لیے ہر فرد کو اپنی اپنی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ اسلام انسانیت کی بقاء، فلاح و بہبود اور ارتقاء کے زریں اصولوں کا امین ہے حق کی پاسداری انسانی معاشرے میں باہمی حقوق کا احترام اور اعلیٰ اقدار کا قیام و فروغ اسلامی تعلیمات کی بنیادی روح ہے۔اسلامی معاشرہ کا قیام اسلام کا اجتماعی نصب العین ہیاس نصب العین کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں تمام تر ہدایت جس سے حاصل ہوتی وہ قرآن حکیم ہے اور عملِ رسالت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ ہے اسلامی معاشرے کا قیام اس لیے ضروری ہے تاکہ ہر شخص اپنے اپنے فرض کی ادائیگی پر مامور ہو جائے والدین کا فرض ہے کہ بچوں کی اچھی تربیت کریں اس طرح طاقتور کا فرض ہے کہ کمزور کی مدد کرے اور امیر کا فرض ہے کہ غریب کا معاشی تعطل دور کرے جب لوگ دوسروں کے پاس اپنا حق مانگنے کی بجائے ان کے پاس چل کر ان کاحق ادا کرنے جائیں گے تو جو معاشرہ قائم ہو گا وہ اسلامی معاشرہ ہو گا اور اسلامی معاشرے کا قیام صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ اسلام کے نظامِ قانون میں کوئی ایسی روش پروان نہ چڑھے جس سے افراد معاشرہ کے حقوق پر زد پڑے بلکہ تحفظِ حقوق کی روایت کو فروغ ملے اور پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنے گا۔اس موقع پر نائب امیر ضلع خالد محمود مرزا اور قیم جماعت اسلامی پی پی 10 چوھدری امتیاز احمد چوہدری عطاء ربانی عارف خلیل چوھدری شاہنواز ملک شکیل قاضی عزیز الرحمن لالا اورنگزیب خالد نواز ملک حامد محمود حافظ مقبول بشیر حسین یوسفزائی راجہ فضل ربی اور دیگر بھی موجود تھے

میئر کے انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، چوہدری زین العابدین

The mayoral election proved that Islamabad is the stronghold of PML-N, Chaudhry Zainul Abidin

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ میئر کے انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، قوم میاں برادران سے محبت کرتی ہے،انہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کی سزا دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب 2013 میں اقتدار ملا تو اس وقت ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا،محض چار سال میں ہماری حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا۔سی پیک کا کریڈت بھی مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے۔حکمران اناڑی ہی نہیں بلکہ نالائق بھی ہیں عوام ان سے چھٹکارہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،ترقی کرتے صوبے کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔اگر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تو ووٹ اور میاں نواز شریف کے بیانیے کو عزت دینا ہو گی۔انہوں نے خواجہ آصف اور دیگر کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد میئر کے امیدوار کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ ن لیگ کے کارکن میاں نواز شریف کے بیانیے کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے اور میاں نواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر جاسم کنول راہی اور چوھدری صداقت حسین کے ہمراہ کلرسیداں کے سابق ناظم شیخ حسن ریاض سے ملاقات کی اور ان کی دختر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد ارسلان قریشی،سٹی صدر شیخ حسن فیاض،تنویر ناز بھٹی اوردیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button