DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Case registered at Rawat police station, Sohail Ayaz, a beast, selling Pakistani innocent children’s videos, is sentenced to death

ڈارک ویب کا پاکستان میں سرغنہ انجام کو پہنچا،تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پاکستانی معصوم بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنا والا درندے سہیل ایاز کو راولپنڈی کی عدالت نے سزائے موت سنا دی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈارک ویب کا پاکستان میں سرغنہ انجام کو پہنچا،تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پاکستانی معصوم بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنا والا درندے سہیل ایاز کو راولپنڈی کی عدالت نے سزائے موت سنا دی بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا جہاں بچوں سے جنسی زیادتی کرکے انکو ویڈیوز بناتا تھا سی این پی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا اور حقائق منظر عام پر لائے جسکے بعد راولپنڈی پولیس کیاس وقت کے ایس پی صدر سرکل رائے مظہر اقبال ڈی ایس پی فرحان اسلم اور ایس ایچ او روات ملک کاشف نے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا اور انتھک محنت سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے مشہور جنسی زیادتی کیس فیصلہ سناتے ہوئے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

Kallar Syedan; A case had been registered at Rawat police station against Sohail Ayaz, a beast selling videos of innocent Pakistani children, he has been sentenced to death by a Rawalpindi court. The CNP team traced the accused and brought the facts to light, after which the then SP President Circle Rai Mazhar Iqbal, DSP Farhan Aslam and SHO Rawalpindi Police Rawat Malik Kashif arrested the accused and his accomplice and worked tirelessly to bring the case to a logical conclusion. Additional Sessions Judge Jahangir Ali Gondal, while delivering the verdict in the notorious rape case, sentenced the beast who raped innocent children to death.

پولیس کی کاروائی،زمین کے جعلی کاغذات تیار کر کے شہریوں سے رقم ہتھیانے والے02ملزمان گرفتار

Police arrest 02 accused of extorting money from citizens by preparing fake land deeds

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلرسیداں پولیس کی کاروائی،زمین کے جعلی کاغذات تیار کر کے شہریوں سے رقم ہتھیانے والے02ملزمان گرفتار،متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ کلرسیداں پولیس کو محمد زعفران نے درخواست دی کہ محمد حنیف اور وسیم نواز نے دھوکہ دہی و جعلی کاغذات تیار کروا کر 50 لاکھ روپے ہتھیا لیے، جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او کلرسیداں غضنفر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے زمین کے جعلی کاغذات تیار کر کے شہریوں سے رقم ہتھیانے والے02 مرکزی ملزمان محمد حنیف اور وسیم نواز کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائے۔

حکومت کورونا و دہشتگردی کا خوف پھیلا کر جلسوں سے نہیں روک سکتی, محمد شاھد

The government cannot stop the meetings by spreading fear of corona and terrorism, Mohammad Shahid

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاھد نے کہا ہے کہ حکومت کورونا و دہشتگردی کا خوف پھیلا کر جلسوں سے نہیں روک سکتی گلگت بلتستان کا انتخاب ہائی جیک کرنے کیلئے اے ٹی ایم کے منہ کھول دیئے گئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیاسی اجتماع ضرور ہوں گے اور ہم اپنے جلسے ضرور کریں گے گلگت بلتستان کا انتخاب ہائی جیک کرنے کے لئے پہلے اے ٹی ایم کے منہ کھول دیے گئے اب وفاقی وزرا آزاد امیدواروں کے پیچھے اے ٹی ایم لیکر بھاگ رہے ہیں الیکشن کمیشن کسی شکایت کا نوٹس نہیں لیتا سپریم کورٹ منظم دھاندلی کا نوٹس لے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی اجتماعات پر پابندی پی ڈی ایم کی تحریک کو روکنے کے لئے لگائی گئی ہے پشاور اور ملتان میں ایس او پیز کے ساتھ جلسے ہونگے گلگت میں مطالبات کی منظوری تک پیپلزپارٹی کا دھرنا جاری رہے گا انہوں نے کہا ہوسکتاہے کہ سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف مہم میں پی ٹی آئی کاہاتھ ہو عوام کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

پولیس کا اندرون شہر جناح کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن

Police search operation in and around Jinnah Colony

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں پولیس کا اندرون شہر جناح کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں اور افراد کی چیکنگ، سرچ آپریشن ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے جناح کالونی اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوکلرسیداں غضنفر عباس سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران22گھروں جبکہ انفرادی طورپر54افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیج کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پولیس کی غیر قانونی طور پرکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائ

Police crack down on illegal petrol sellers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدر ڈویژن پولیس کی غیر قانونی طور پرکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار، کھلا پیٹرول اور پیمائشی آلات برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے ملزم احسان الحق کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے100لیٹرکھلا پٹرول اور پیمائشی آلات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں میڈیکل آفیسر اور نرس کورونا وائرس کی زد میں آ گئے

The medical officer and nurse at THQ Hospital Kallar Syedan contracted the corona virus

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں میڈیکل آفیسر اور نرس کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظفر شعیب اور چارج نرس امہ حبیبہ کی کورونا رپورٹس پازیٹو آ گئیں جنہیں فوری طور پر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

حاجی مقصود علی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں انتقال کر گئے

Haji Maqsood Ali of Choa Khalsa passed away in Sheffield, UK

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چوآخالصہ کے معروف سائیں شوکت علی اور ذوالفقار علی جنجوعہ عرف مسٹر بلیک کے بڑے بھائی اور زمبابوے میں مقیم مناظر علی کے تایا حاجی مقصود علی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں انتقال کر گئے انہیں برطانیہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button