DailyNewsOverseas news

London; A High Wycombe family loose over 3 Caror Rps while trusting family to buy plot in Pakistan

پاکستان میں دوست اور رشتہ داروں پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنا پیسہ بھیج کر پلاٹ و دیگر اشیا خریدکر لٹ جانے کا ایک اور افسوسناک واقعہ

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ۔۔۔ پاکستان میں دوست اور رشتہ داروں پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنا پیسہ بھیج کر پلاٹ و دیگر اشیا خریدکر لٹ جانے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ہائی ویکمب کی رہائشی فیملی راشدہ مظہر نے بتایا ہے کہ خود ان کی اپنی بہن نے دولت کی چمک کو دیکھ کر ہم سے آنکھیں پھیر لی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر یہاں پیسے جمع کرکے پاکستان میں ایک مستقل گھر بنانا چاہتے تھے، اس مقصد کے لیے انہوں نے مختلف اوقات میں مبینہ طور پر اپنی بہن کو تقریباً3کروڑ76لاکھ کی رقم بھیجی جس سے دو پلاٹ خریدکر ان پر گھر کی تعمیر کا آغاز ہوا، اس کے علاوہ گھر کے لیے مختلف اشیا خریدنے کے علاوہ دو قیمتی گاڑیاں، دو موٹر سائیکلیں و دیگر سامان بھی خریدا گیا، رواں برس14اگست میں بہن کی شادی کے بعد جب ہم29اگست کو گوجرانوالہ پہنچے اوردو روز بعد بہن سے حساب طلب کیا تو اس کا رویہ بدل گیا اور اب وہ ہر چیز پر قابض ہوکر بیٹھ گئی ہے۔ راشدہ مظہر نے بتایا کہ پاکستان میں پولیس ان کا مقدمہ تک درج کرنے کو تیار نہیں ہورہی، جب ہم نے بہن سے زیادہ مطالبہ کیاتو ہمارے اوپر پستول تان لی گئی اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مظہر ڈار انصاف کے حصول کے لیے پاکستان میں ہی رک گئے ہیں اور ہمیں ان کی حفاظت کے حوالے سے سخت
پریشانی لاحق ہے۔ انہوں نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے ان کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے، ہمارا خیال تھا کہ رشتے پیسے پر مقدم ہوتے ہیں لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں پیسہ لے جانے سے گھبرائیں گے۔

London; In Pakistan, there has been another tragic incident of blindly trusting friends and relatives and sending them their money to buy plots and other items. Rashida Mazhar, a resident of High Wycombe, said that her own sister had turned against her. She said that she and her husband wanted to build a permanent house in Pakistan by raising money here. For this purpose, they allegedly sent over 3 Caror Rps. After my sister’s wedding on August 14 this year when we reached Gujranwala on August 29 and two days later my sister when we asked her about our assets her attitude changed and now she has taken over control of everything? Rashida Mazhar said that the police in Pakistan was not ready to register her case. When we asked to have our money back our sister, pistol was pointed at us and we were threatened with dangerous consequences. “My husband Mazhar Dar has stayed in Pakistan to seek justice and we are worried about his safety,” she said.
we request Prime Minister, Chief Minister of Punjab and Chief Justice of Pakistan and the Chief of Army Staff to help us get justice. “We have realized our mistake, we thought that relationships take precedence over money, but now the situation has changed,” she said. “If I don’t get justice, overseas Pakistanis will be afraid to go back home.

Show More

Related Articles

Back to top button