DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Urs mubarak of Pir Syed Zubair Ahmed Shah celebrated with utmost devotion and respect

حضور مناظرہ اسلام پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کا پہلا دوروزہ عرس مبارک۔کثیر تعداد میں علمائے دین، حفاظ کرام،سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کی شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حضور مناظرہ اسلام پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کا پہلا دوروزہ عرس مبارک۔کثیر تعداد میں علمائے دین، حفاظ کرام،سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کی شر کت۔گذشتہ روز قبل آزاد پتن قہوہ شریف میں حضور مناظرہ اسلام پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کا پہلا عرس مبارک کی محفل انتہائی عقدیت و احترم کے ساتھ منائی کی رات بھر محفل سماع کا انعقاد ہو ا جس میں ملک کے نامور قوالوں نے صوفیانیہ کلام پیش کیے جبکہ دوسرے دن علمائے دین نے پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور دین اسلام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا جبکہ نعت خوانوں نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس موقع پر پیر سید مظہر حسین شاہ، مولانا ڈاکٹر آصف القادری، پیر سید شبیر حسین شاہ، سید جابر حسین شاہ،مولانا افضل رضوی، مولانا ادریش ہاشمی، مولانا صغیر احمد، مولانا غلام مرتضیٰ صابری، حافظ فخر عباس، قاری محمد زبیر سمیت کثیر تعداد میں علمائے دین، حفاظ کرام،سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شر کت کی آخر میں پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒکے بلندی درجات اور تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور تمام شر کاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Kahuta; Hazrat Manazara-e-Islam Pir Syed Zubair Ahmad Shah Bukhari’s first two-day Urs Mubarak was held with a large number of religious scholars, religious scholars, political, social and religious personalities participated. Hazrat Manazara-e-Islam Pir Syed Zubair Ahmad Shah Bukhari’s first Urs Mubarak ceremony was celebrated with utmost devotion and respect. Sufi scholars shed light on the life of Pir Syed Zubair Ahmad Shah Bukhari.

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کادورہ کہوٹہ۔

Former Special envoy to the Prime Minister of Pakistan Hafiz Usman Abbasi’s visited to Kahuta.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کادورہ کہوٹہ۔ وفات پا جانے والوں کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت اورمرحومین کے لیے فاتحہ کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ شوکت اقبال جنجوعہ،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ، ن لیگی کارکن صوبیدار پر ویز آف لہڑی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اظہار مجیدالمعروف زاری، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد موجود تھے اپنے دورئے کے موقع پر انہوں نے صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر کی وفات پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ان وفات کو پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا انہوں نے راجہ محمد بشیر کی قبر پر جا کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا مانگی۔حافظ عثمان عباسی نے یوسی بیور کے سابق کونسلر راجہ حسنین کے والد راجہ ظہور اور سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل کے چچاکی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار ہمددری کی۔

سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمداور ن لیگی کارکن آفتاب حسین کیانی کا مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی

Former Chairman and Nazim UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmad and PML-N activist Aftab Hussain Kayani offered Fateha at different places.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمداور ن لیگی کارکن آفتاب حسین کیانی کا مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور ن لیگی کارکن آفتاب حسین کیانی آف نارہ نے بزرگ ن لیگی رہنماء کیپٹن عبدالمعروف کی اہلیہ،حاجی سخاوت حسین کے بھائی، زاہداکبر کے والد اور راجہ طارق زمان کے ماموں سسر،نوازشریف فیملی کے ذاتی ڈرائیور حاجی لالہ سید اکبر کی وفات پر اور آفتاب حسین کیانی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے سا بق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدکے تایا راجہ محمد یوسف کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی اور راجہ شاہد علی جنجوعہ کا راجہ داؤد کے بھائی صوبیدار محمد مسعود کی وفات پر فاتحہ خوانی

Former MNA Ghulam Murtaza Satti and Raja Shahid Ali Janjua offer Fateha on the death of Raja Dawood’s brother Subedar Muhammad Masood

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی اور راجہ شاہد علی جنجوعہ کا راجہ داؤد کے بھائی صوبیدار محمد مسعود کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ گذشتہ سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مر تضیٰ ستی،پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ، حاجی راجہ غلام نبی نے تھوہا خالصہ والے راجہ داؤد کے بھائی صوبیدار محمد مسعود کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button