DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; No one is allowed to disturb peace, Police

پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اہم اجلاس،ناموس رسالت کے نام پر جان بھی قربان ہے لیکن وطن عزیز کے امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،شرکاء اجلاس کی متفقہ رائے

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اہم اجلاس،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) انوار الحق،سی پی او محمد ا حسن یونس، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ،سجادہ و گدی نشین حضرات،انجمن تاجران کے راہنماؤں، ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کی شرکت،ناموس رسالت کے نام پر جان بھی قربان ہے لیکن وطن عزیز کے امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،شرکاء اجلاس کی متفقہ رائے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں لاء اینڈآرڈر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) انوار الحق،سی پی او محمد ا حسن یونس، راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء،سجادہ نشین،مشائخ عزام،تاجر راہنماء،ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقعہ پرشرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ آقا ﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی کے حوالے سے ہر مسلمان کومذمت کا حق حاصل ہے،لیکن ناموس رسالت کی آڑ میں کسی کو افرا تفری پھیلا کر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہم ہر موقعہ پر انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوئے اب بھی کھڑے ہیں اور راولپنڈی کی انتظامیہ ہمیں اپنے ہر او ل دستے کے طور پرساتھ پائے گی، اجلاس میں موجودشرکاء نے انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کا دل سے احترام کرتے ہیں اور اُن کی رائے کو مقدم جانتے ہیں،اجلاس میں موجود ہر شخص کے دل میں آقا ﷺسے محبت کا مستحکم عقیدہ موجود ہے،لیکن ناموس رسالت کو سامنے رکھ کر کسی قسم کی بد نظمی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں،میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء اور شرکا مجلس کا مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیشہ کی طرح انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے، اس موقعہ پر سی پی او نے کہا کہ بنی آخرالزمان ﷺپر ہم سب کے ماں باپ، اولاد اور ہم خود بھی قربان ہیں اور بحیثیت مسلمان ہم سب ناموس رسالت کے محافظ ہوتے ہوئے فرانس کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، لیکن فرانس میں ہونے والے اقدامات پر مذمت کی شکل میں اپنے وطن عزیز کے امن وامان پر حر ف نہیں آنے دینگے۔

Rawalpindi; An important meeting was held at Rawalpindi Police Line Headquarters regarding the current law and order situation. The meeting was attended by Deputy Commissioner Capt (retd) Anwar-ul-Haq, CPO Muhammad Hassan Younis, business leaders, members of the Peace Committee and members of the civil society and religious scholars attended in large numbers. It was agreed no one can be allowed to disturb the peace and order by spreading chaos.

راول ڈویژن پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،05ملزمان گرفتار

Rawal Division Police continues operations against drug dealers, 05 accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راول ڈویژن پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،05ملزمان گرفتار،07کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد خان کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے02کلو500گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ضیاء الحق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو317گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش اجمل خان اورساجد کو گرفتار کر لیا، ملزم اجمل خان کے قبضہ سے01کلو260گرام جبکہ ملزم ساجد کے قبضہ سے 01کلو100گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خالد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01کلو120گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول رائے مظہراقبال نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کا مجرم اشتہاری گرفتار

Murree police arrest wanted (A) category criminal in murder and attempted murder case

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کا مجرم اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اوراشتہاری مجرمان کیخلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، اشتہاری مجرم زکریا خان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سندھیاں گاوں میں راستے کے تنازعے پر عاقل عباسی نامی شخص کو قتل جبکہ تین اشخاص کو زخمی کر دیا تھا،مقتول کے قتل کا مقدمہ محمد صفات کی مدعیت میں درج کیاگیا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اومری کی زیرنگرانی ایس ایچ اومری ودیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مددسے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم زکریاخان کوگرفتارکرلیا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی ملزمان قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں،اشتہاری مجرم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیاجائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس ڈی پی اومری،ایس ایچ اومری اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اوراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی بڑی کاروائی، شورومز سے رینٹ پر گاڑیاں لے کر خردبرد کرنے والے گینگ کا ملزم گرفتار

Airport police arrest a man stealing cars while renting them

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی بڑی کاروائی، شورومز سے رینٹ پر گاڑیاں لے کر خردبرد کرنے والے گینگ کا ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی 04گاڑیاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار وائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے شورومز سے رینٹ پر گاڑیاں لے کر خردبرد کرنے والے گینگ کے ملزم محمد رئیس کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی خردبردکی گئی چار GLIگاڑیاں جن میں دوگاڑیاں تھانہ وارث خان اوردو گاڑیاں تھانہ ائیرپورٹ کومقدمات میں مطلوب تھیں برآمدکرلیں،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوائیرپورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوسربازوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

تھانہ صادق آباد پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،04قمارباز گرفتار

Sadiqabad police operation against gamblers, 04 gamblers arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ صادق آباد پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،04قمارباز گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے04قماربازوں کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں محمد عاشر،ناصر،حسنین اورجمشید شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 05ہزار 460روپے،04موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ اوصادق آباد اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button