DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Motorway police reunited children separated from their families in two separate incidents.

موٹروے پولیس نے دو مختلف واقعات میں گھر والوں سے بچھڑ جانے والے بچوں کو ملا دیا۔

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تفصیلات کے مطابق بلکسر کے قریب منی سروس ایریا میں موٹروے پولیس افسران کو روتے ہوئے بچہ ملا جس کا نام متحسن رحمان، عمر نو سے دس سال تھی۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور کی جانب سفر کر رہا تھا۔جب اس خاندان کے افراد چکری سروس ایریا میں روکے تو بچہ واش روم گیا لیکن اس کے خاندان والے اسے بھول گے اور اپنا سفر جاری رکھا۔مزید بچے کو خاندان کے کسی فرد کا رابطہ نمبر بھی معلوم نہ تھا۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے بچے متعلقہ گاڑی کے بارے میں معلومات لیں اور ملتی جلتی گاڑیوں کو روک کر بچے کے خاندان کا پتا لگا لیا اور باحفاظت بچے کو خاندان والوں سے ملا دیا۔مزید ایک کارروائی کے دوران لاہور کے قریب موٹروے پر ایک بچہ ملا، جو ذہنی طور پر معذور تھا لیکن اس کی قمیض پر رابطہ نمبر لکھا ہوا تھا لہذا متعلقہ نمبر پر رابطہ کرنے کے بعد بچے کو اس کے دادا کے حوالے کیا گیا۔

Rawat; According to details, in the mini service area near Blixar, motorway police officers found a crying boy named Mohtasan Rehman, aged 10 years. On finding out, it was found out that the boy was traveling to Lahore with his family. When the family members stopped at the Chakri service area, the child went to the washroom but his family members forgot about him and continued their journey. Further, the child did not even know the contact number of any member of the family. The children got information about the vehicle concerned and stopped the similar vehicles to trace the child’s family and safely reunite the child with the family members. During another operation, a child was found on the motorway near Lahore, who was mentally retarded. He was disabled but had a contact number written on his shirt, so after contacting the relevant number, the child was handed over to his grandfather.

تھانہ پیرودہائی پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

Accused of harbouring wanted in murder and attempted murder case arrested, case registered

www.pothwar.com / Pirwadhai

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیرودہائی پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجر م عامر خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم بابر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر خان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی راول نے ایس ایچ ا وپیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی برآمد

City police conducted a major operation and recovered a stolen vehicle worth millions of rupees

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی برآمدکر کے مالک کے حوالے کر دی، گاڑی سال 2013میں گورڈن کالج کے سامنے سے چوری ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کارو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار وائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران گاڑی آزاد کشمیر سے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی، ایس ایچ ا ونے بتایا کہ گاڑی 2013 میں گورڈن کالج کے سامنے سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ پروفیسر محمد یوسف کی درخواست پر درج کیا گیا تھا،ایس پی راول نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار لفٹرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

سول لائن پولیس کاڈھیری حسن آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن،

Civil Line Police search operation in and around Kadheri Hassanabad

www.pothwar.com / Rawalpindi

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سول لائن پولیس کاڈھیری حسن آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں،کرایہ داروں اورانکے کرایہ داری کوائف کوچیک کیاگیا، سرچ آپریشن ایس ایچ او سول لائن کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ڈھیری حسن آباد اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوسول لائن سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران161 گھروں،81کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طورپر296افراد کو چیک کیاگیا،،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Rawalpindi police continue operations against drug dealers

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،03ملزمان گرفتار،03کلو سے زیادہ چرس اور01کلو100گرام ہیروئن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسد خلیل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو100گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عثمان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے02کلوچرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سعید اکبر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01کلو600گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

راول ڈویژن پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی،08ملزمان گرفتار

Rawalpindi Division Police in a major operation against the sellers of fireworks, arrested 08 accused

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی،08ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے اورآتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے07 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں جاوید محمود، شاہ رخ علی، خلیل اکرم، عاصم، سجاد، سکندر عرف چنا اور احمد عبدل شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے آتشی انار 245، کلاشنکوف پٹے 400، رنگین آتشی گولے 440، ہوائیاں 390، سوتر گولے 1640، سموگ کلر 205، ماچس پٹاخہ 200 برآمد ہوئے،جبکہ ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم مبین جاوید کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے انار 04اور ہوائیاں 10برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

تھانہ نصیر آباد پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف موثرکاروائی،03ملزمان گرفتار

Naseerabad police station takes effective action against kite sellers, 03 accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ نصیر آباد پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف موثرکاروائی،03ملزمان گرفتار،450پتنگیں اور32ڈوریں برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان تاج محمد،عاطف ابراہیم اور بلال احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم تاج محمد کے قبضہ سے350پتنگیں اور30ڈوریں، ملزم عاطف ابراہیم کے قبضہ سے50پتنگیں اور01ڈور جبکہ ملزم بلال احمد کے قبضہ سے50پتنگیں اور01ڈور برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او نصیر آباد اورپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11ملزمان کوگرفتار

Rawalpindi police arrested 11 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے05 پستول30بورمعہ ایمونیشن،01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،30لیٹر شراب، 460گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے روح اللہ سے01 پستول 30بور معہ ایمونیشن،محمد یٰسین سے 01 پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم فراز سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن، ناصر محمود سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے ثقلین سے01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،تھانہ رتہ امرال پولیس نے شکیل احمد سے10لیٹر شراب،عبداللہ گل سے300گرام چرس،تھانہ ویسٹریج پولیس نے قیصر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، یاسر سے10لیٹر شراب، فرخ خان نیازی سے10لیٹر شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے عدنان حسن سے160گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لی

Show More

Related Articles

Back to top button