DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Civil line Police arrest a man for attacking his wife with knife

تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،اپنی اہلیہ پر چھریوں کے وارسے قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،اپنی اہلیہ پر چھریوں کے وارسے قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیاتھا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قتل واقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے، پا نچ روز قبل کھلی کچہری میں آنے والی خاتون مسماۃ (ن)نے درخواست پیش کی کہ اس کے شوہر شہزاد احمد نے اسے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا،جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیاگیاتھا،ملزم تاحال گرفتارنہ ہواہے جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے اے ایس پی سول لائنزفریال فرید کو درخواست مارک کرکے ملز م کی جلد ازجلد گرفتاری کا ٹاسک دیا،اے ایس پی سول لائنز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوسول لائنز ویگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اقدام قتل کے نامزد ملزم شہزاد احمد کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ گھریلو لڑائی جھگڑے کا سامنے آیا ہے،تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے،سی پی اومحمد احسن یونس نے اے ایس پی سول لائنز،ایس ایچ اوسول لائنز اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا د لوائی جائے۔

Rawalpindi; Under the supervision of ASP Civil Lines, SHO Civil Lines formed a team consisting of investigating officers. With the help of Human Intelligence, the team arrested Shehzad Ahmed, a nominee for attempted murder. Conflict has come to the fore, all aspects are being investigated, CPO Mohammad Ahsan Younis while praising ASP Civil Lines, SHO Civil Lines and police team said that violence against women is not tolerated in any case, the arrested accused will severe punishment meted out by court.

سول لائنزپولیس کا پی سی ہوٹل اور گردونواح میں سرچ آپریشن

Civil Lines Police search operation in and around PC Hotel

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سول لائنزپولیس کا پی سی ہوٹل اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں ہوٹلز اور دوکانوں کی چیکنگ کی گئی، سرچ آپریشن ایس ایچ اوسول لائنز کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے پی سی ہوٹل اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوسول لائنز سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلز کے رومزاور17دوکانیں چیک کی گئیں،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تھانہ صادق آباد کے علاقہ سروس روڈ یوٹیلٹی سٹور کے قریب نوجوان قتل

Young man killed near Service Road Utility Store in area of Sadiqabad Police Station

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صادق آباد کے علاقہ سروس روڈ یوٹیلٹی سٹور کے قریب نوجوان کے قتل کا معاملہ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد فوراً موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقہ سروس روڈ یوٹیلٹی سٹور کے قریب نوجوان کے قتل کاواقعہ پیش آیا،قوعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد فوراً موقع پر پہنچ گئے،ایس ایچ اوصادق آبادنے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بالا کوٹ کا رہائشی واصب علی اپنے دوستوں کے ساتھ ٹرانسفارمر چوک میں کھانا کھانے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ سروس روڈ یوٹیلٹی سٹور کے قریب لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا جہاں فائرنگ کی زد میں آ کر واصب علی زخمی ہو گیا۔ مذکور ہ کو علاج و معالجہBBH ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے واصب انتقال کر گیا،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئےDHQ ہسپتال بھجوایا گیا ہے، فرانزک سائنس لیبارٹری موقع پر طلب کرکے شواہد اکٹھے کرلیے گئے، ایس پی راول نے کہاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، معاملے کی ہر زاویہ سے تحقیق کی جا رہی ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تھانہ نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Naseerabad police arrest drug dealer

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار،01کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عرفان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو340گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ اونصیرآباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 06 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 180گرام چرس،04پستول 30بورمعہ ایمونیشن اور100پتنگیں معہ 10ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے ماجد سے 180گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے عادل سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ نصیر آباد پولیس نے وقار سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نعیم محمود سے01پستول30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ جاتلی پولیس نے نصیر حسین سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن اورتھانہ پیرودھائی پولیس نے غلام حسین سے 100پتنگیں معہ 10ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

چکری روڈ ڈھوک پڑ کے نزدیک ڈاکوؤں کی روڈ بلاک کر کے شہری کو لوٹنے کی کوشش

Attempts to rob a citizen by blocking the road near Chakri Road Dhok Par

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ ڈھوک پڑ کے نزدیک ڈاکوؤں کی روڈ بلاک کر کے شہری کو لوٹنے کی کوشش پر شہری کی ڈاکوؤں سے مزاحمت،اطلاع ملنے پر صدر بیرونی پولیس فوری طور پر موقعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے،سی پی اوراولپنڈی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ ڈھوک پڑ کے نزدیک ڈاکوؤں کی روڈ بلاک کر کے شہری کو لوٹنے کی کوشش پر شہری نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی،واقعہ کی اطلاع ملنے پر صدر بیرونی پولیس فوری طور پر موقعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقعہ سے فرار ہو گیا،فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد عاقل کے نام سے ہوئی ہے، نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایس پی صدر واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ایس پی صدر نے بتایاکہ ڈاکوؤں نے گزشتہ دنوں بھی قائد اعظم کالونی کے نزدیک گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا تھا، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر سی پی اومحمد احسن یونس نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

CPO Rawalpindi conducts open court on daily basis

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے دوران پولیس افسران کے علاج ومعالجہ کے لیے مالی امداداور تبادلے کے احکامات بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے25 شہریوں کے مسائل سن کرفردا ًفرداً ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،سی پی اونے متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم کے اند ر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا،کھلی کچہری کے دوران پولیس افسران بھی اپنے مسائل کے سلسلہ میں پیش ہوئے،سی پی او محمد احسن یونس نے دو پولیس افسران کے علاج ومعالجہ کے لیے مالی امدادکے احکامات دیئے،جبکہ ایک پولیس افسرنے علاج ومعالجہ کے پیش نظر تبادلے کی درخواست پیش کی جس پرسی پی اونے تبادلے کے احکامات جاری کیے۔

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے02 اشتہاری مجرمان اوراقدام قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم گرفتار

Police in a major operation have arrested two wanted criminals in serious cases and the main accused in a case of attempted murder.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے02 اشتہاری مجرمان اوراقدام قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری ّ(اے) کے اشتہاری مجرم خالد گل کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمدبھی برآمدہوا،اشتہاری مجرم نے سال 2019میں فائر کرکے خاتون کوقتل کیاتھا،ایس ایچ اوریس کورس انسپکٹر عمران عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرم مدثر عباس کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2013میں یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی کرکے فرار ہواتھا،جبکہ ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم ارسلان عرف سنی کو48گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کرلیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز گاڑیوں کے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے محمد اویس نامی شخص زخمی کردیاتھا،جس کا مقدمہ محمد اویس کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیاتھا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتارجرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے،جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیو ں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button