DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Malik Naveed, injured in explosion of a domestic gas cylinder in Dariyal village has died

کلرسیداں کے گاؤں ڈریال میں گھریلو گیس سیلنڈر دھماکے کا دوسرا زخمی ملک نوید بھی جان کی بازی ہار گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گیس سیلنڈر دھماکے کا دوسرا زخمی ملک نوید بھی جان کی بازی ہار گیا چند ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی چند ایام قبل کلرسیداں کے گاؤں ڈریال میں گھریلو گیس سیلنڈر دھماکے میں پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوہے تھے ملک نوید دھماکے کی آواز سن کے مدد کے لیئے متاثرہ جگہ پر پہنچا ہی تھا کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا اسے بھی دیگر زخمیوں کے ہمراہ برن یونٹ کھاریاں منتقل کیا گیا تھا جہاں دو ایام قبل پانچ سالہ بچی کے انتقال کے بعد ہفتہ کے روز ملک نوید بھی دم توڑ گیا اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; Malik Naveed, the second victim of the gas cylinder blast, also lost his life. He was married a few months ago. He rushed to the affected area for to help but was injured. He was rushed to Burn Unit Kharian along with other injured where Malik Naveed died on Saturday after the death of a five-year-old girl two days ago.

روات پولیس کی بڑی کاروائی،شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، مقدمہ درج، دولہا سمیت 8 مرد و زن گرفتار کر لیئے

Rawat police operation, aerial firing on the occasion of marriage, case registered, 8 men and women including groom arrested

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس کی بڑی کاروائی،شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، رقص و سرود کی محفل سجانے،شراب نوشی اور ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج، دولہا سمیت 8 مرد و زن گرفتار کر لیئے پولیس نے رات گئے پیال کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل پر چھاپہ مارا۔ ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، میرج ایکٹ، ساونڈ سسٹم ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج، پولیس نے دولھا بابر شہزاد،احسن محفوظ،اظہر حسین،یوسف،میسر حسین،عارفہ جہانگیر،،ثمینہ بی بی اور عروج فاطمہ کو گرفتار کر کے نچھاور کی گئی رقم ایک لاکھ روپے، شراب کی بوتل، خول کارتوس اور ساونڈ سسٹم کو قبضہ میں لے لیا ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں نصیر الرحمن ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی۔

کلرسیداں سکول گراؤنڈ پر قبضہ اور مافیا کی سرپرستی قابل مذمت ہے, راجہ ساجد جاوید

Occupation of Kallar Syedan school ground and patronage of mafia is reprehensible: Raja Sajid Javed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ شہری گرانفروشوں کے بارے میں تحصیل انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کریں کلرسیداں سکول گراؤنڈ پر قبضہ اور مافیا کی سرپرستی قابل مذمت ہے ہمارے منتخب ارکان اسمبلی کرپشن کے خاتمے میں کوئی کردار ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی منیاندہ میں خضر رحمان کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں میجر جاوید،پرویز کنگ،حکیم مشتاق اور ناصر جاوید،عاصم مختار مغل نے بھی خطاب کیا اور گلیات اور سیوریج کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے استعمال کی شکایت کی راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ لوکل انتظامیہ بھی کرپشن کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے پارٹی کے تحصیل صدر آصف کیانی کی جانب سے کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو دی جانے والی درخواست کے باوجود اہلکاروں کو دی جانے والی رعائیت عوام میں بے چینی کا موجب ہے اگر انتظامیہ نے کرپشن کے خاتمے کو سنجیدہ نہ لیا اور تاجر گروہ سے گٹھ جوڑ کا خاتمی نہ کیا تو لوگ اے سی دفتر کے باہر احتجاج کریں گے انہوں نے کارکنوں کے اصرار پر تحصیل کونسل کا الیکشن لڑنے پر آمادگی ظاہر کی اور سٹی میئر کے لیئے سید سجاد حسین شاہ کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر راجہ محمد اسلم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

چار یوم قبل ہونے والے قتل کے دو مختلف واقعات میں مقدمات میں نامزد ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

The accused named in the two separate murder cases that took place four days ago could not be arrested

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں میں چار یوم قبل ہونے والے قتل کے دو مختلف واقعات میں مقدمات میں نامزد ملزمان گرفتار نہ ہوسکے جبکہ ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر غضنفر عباس نے سب انسپکٹر افضال احمد، سب انسپکٹر عنصر محموداور اے ایس آئی راجہ عبدالمنصور کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں اور چار یوم کا عرصہ جانے کے باوجود ملزمان کی گرفتاریوں میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔یا د رہے کہ جمعرات کے روز گوجرخان روڈ پر واقع محلہ عادل آباد میں 23 سالہ مطلقہ فاطمہ نامی خاتون کو اس کے شوہر نذر گل نے اپنے دیگر چارساتھیوں کے ہمراہ گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ اسی دن تھانے روڈ پرمرزا رضوان پرویز کو شادی ہال کے تنازع پر قتل کر دیا گیا تھا اور مقتول کے بھائی کی مدعیت میں میاں بیوی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button