DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; M Zaffar Bhatti passed away in village Seri, Saorha

محمد ظفر بھٹی سیری سروہا میں سپردِ خاک

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)….غلام مصطفےٰ بھٹی کے صاحبزادے، محمد بشیر کے بھتیجے، محمد اظہر کے بھائی محمد ظفر مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم نے بیوہ اور تین معصوم بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ نمازِ جنازہ میں وکلاء، علماء، اساتذہ، صحافی، سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو سیری داخلی سروہا میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پی پی پی کے رہنما محمد فیاض کیانی ڈھوک گکھڑ پنڈ بینسو میں سپرد خاک

M Fiyaz Kiyani passed away in Dhok ghakhar, Pind Bhainsu

پنڈ بینسو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل نلہ مسلماناں، سابق کونسلر اور سماجی شخصیت محمد فیاض کیانی مختصر علالت کے بعدوفات پاگئے۔ نماز جنازہ حافظ خالد محمود نقشبندی کی امامت میں ہوئی۔ نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے کرنل(ر) شبیر اعوان، پی ٹی آئی کے رہنما ہارون احمد کمال ہاشمی،صدر پی پی پی تحصیل کلرسیداں سیٹھ محمد اعجاز بٹ،سابق چیئر مین چوہدری شفقت محمود، اظہر بھٹی، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،بلال قیوم چغتائی،نمبردار انصر محمود،قاضی عرفان محمود،ماسٹر ارشد بھٹی، افسر بھٹی،رفیق بھٹی،راجہ محمد جاوید،صوبیدار ریاض کیانی، ایس ایم سردار علی کیانی، اصغر کیانی، وقاص مشتاق کیانی، صوفی حنیف راجہ،ملک اشفاق، منیر چشتی،راجہ ساجد،طاہر مغل شہزاد کیانی سمیت سیاسی سماجی،کاروباری شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد گلفراز اور محمد حنیف کی والدہ ڈھوک حسنال نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک

Mother of M Gulfraz and M Haneef passed away in Dhok Hasnal

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)…محمد گلفراز اور محمد حنیف کی والدہ اور سابق وائس چیئرمین صوبیدار(ر) محمد شریف کی چچی تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں۔ نمازِ جنازہ میں وکلاء، علماء، اساتذہ، صحافی، سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کو آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button