DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Muhammad Zarif Raja recovering from accident at Pindi hospital

ن لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کی عیادت جلد صحت یابی کے لیے دعا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمداور تنویر بھٹی کاسی ایم ایچ راولپنڈی میں ن لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کی عیادت جلد صحت یابی کے لیے دعا۔گذشتہ روز محمد ظریف راجا جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ کے بعد واپس اولپنڈی آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس پر ان کے ساتھ آنے والے دیگر ن لیگی کارکنان نے دیکھ کر امدادی کاروائی کی حادثے میں محمد ظریف راجا زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر کھارہاں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سی ایم ایچ کھارہاں ہسپتال منتقل کیا گیاتھا اور بعد میں راولپنڈی سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ناظم وچیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور تنویر بھٹی نے سی ایم ایچ راولپنڈی جا کر ن لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کی عیادت جلد صحت یابی کے لیے دعا۔

Kahuta; Muhammad Zarif Raja who was injured in a traffic accident has been taken to Pindi hospital where he is recovering.

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ،حامد لطیف، عاصم نذیر،وقار محبوب اور دیگرکا گوجرنوالہ جلسہ میں شر کت

PML-N Youth Wing Tehsil Kahuta President Rafaqat Janjua, Hamid Latif, Asim Nazir, Waqar Mehboob and others participated in Gujranwala rally.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ،حامد لطیف، عاصم نذیر،وقار محبوب اور دیگرکا گوجرنوالہ جلسہ میں شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ میں کہوٹہ سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ،حامد لطیف، عاصم نذیر،وقار محبوب اور دیگرن لیگی کارکنان ورکنان نے شر کت کی اس موقع پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ روذ بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کے قائدین پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گی۔

پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی کی ڈی ایس پی کہوٹہ افضال شاہ سے ملاقات

Haji Asghar Kayani, General Secretary, Press Club Kahuta called on DSP Kahuta Afzal Shah

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی کی ڈی ایس پی کہوٹہ افضال شاہ سے ملاقات مختلف مسائل سے آگا ہ کیا۔گذشتہ روزپریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی نے ڈی ایس پی کہوٹہ سر کل کلر سیداں افضال شاہ سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ممبر پریس کلب کہوٹہ احتشام کیانی، الیکٹرونک میڈیا کے صدر ساجد جنجوعہ اور راجہ توقیرشبیر بھی موجود تھے پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی نے ڈی ایس پی کہوٹہ سر کل کلر سیداں افضال شاہ کہوٹہ کے بنیادی مسائل جس میں دیہاتی علاقوں میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم سرفہر ست تھے ان سے آگاہ کیا جس پر ڈی ایس پی کہوٹہ سر کل کلر سیداں افضال شاہ میڈیا اور عوام کی تعاون سے ہم نے جرائم پر قابو پا یا ہے انشاء اللہ عوام کو کسی قسم کی شکائت کا موقع نہیں دیں گئے۔

مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے شہریوں کے مسائل سنے

Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza at Central Public Secretariat PTI Kotli Link Road Kahuta listened to the problems of the citizens.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے شہریوں کے مسائل سنے اور چند مسائل کو فوری طور پر مختلف محکموں کے سربراہوں سے بات کر کے حل کرایا اور کچھ مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر جمعہ کو کہوٹہ دفتر میں آنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر ہی حل کیا جائے مسائل کے حوالے سے عوام کی جو فائلیں میں ساتھ لے جاتا ہوں وہ ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے رابطہ کر کے ان پر کام کیا جاتا ہے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے لیاقت باغ راولپنڈی میں تقریب حلف برداری میں کہوٹہ کے شہریوں کی بھرپور شرکت پر عہدیداران اور کارکنان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،مرزا صداقت، ملک آصف آف چھنی اعوان، چوہدری علی جندران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button