DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Jatli police arrested the accused for attempting to rape a woman and torturing her

تھانہ جاتلی پولیس کی اہم کاروائی،خاتون سے زیادتی کی کوشش اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ جاتلی پولیس کی اہم کاروائی،خاتون سے زیادتی کی کوشش اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا عورتوں اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ جاتلی پولیس کو متاثرہ خاتون کے خاوند نے درخواست دی کہ اُ س کی عدم موجودگی میں عدنان شاہ نے مسلح پسٹل گھر میں داخل ہو کر اُ س کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر تھانہ جاتلی پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بناء کر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عدنان شاہ کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ ا ونے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،ایس پی صدر نے ایس ایچ ا و جاتلی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے۔

Rawalpindi crime report; Jatli police have arrested the accused for attempting to rape a woman and torturing her. The victim’s husband requested the Jatli police station that in his absence, Adnan Shah entered the house with an armed pistol, tried to rape his wife and tortured her. The case was registered, SHO Jatli along with his team arrested Adnan Shah, an accused who tried to rape and torture a woman . SHO said. He said that the victim has been medically examined and the accused will be challenged with solid evidence.

پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار

A third accused was also arrested for firing on a police party

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گزشتہ روز پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار،کار چور 3 رکنی گینگ نے گزشتہ روز تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو کار چور زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے تھے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈ ی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے تیسرا ملزم التمش کو گرفتار کر لیا،کار چور 3 رکنی گینگ نے گزشتہ روز تھانہ ویسٹریج کے علاقیے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو کار چور زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے تھے جبکہ التمش فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، اور جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں چالان ہو چکے ہیں،سی پی او محمدا حسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین فرض ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ کی جامعہ اسلامیہ کے خطیب سے ملاقات

Meeting of SP Pothohar, SP Headquarters, ASP Cantt and SHO Cantt with Jamia Islamia Khatib regarding security

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ کی جامعہ اسلامیہ کے خطیب سے ملاقات،سینئر افسران نے قاری عتیق الرحمان کو حالیہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ نے کامران مارکیٹ میں واقع جامعہ اسلامیہ کے خطیب قاری عتیق الرحمن سے ملاقات کی،سینئر افسران نے قاری عتیق الرحمن کو حالیہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا،ملکی لاء اینڈ آرڈر صورتحال اور مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،کراچی میں معروف عالم دین کی شہادت کے بعد سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور اکابرین کو سیکورٹی حالات پر بریف کیا جا رہا ہے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ علماء اور اکابرین کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائینگے،شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل کوبروئے کار لایا جا رہا ہے۔

تھانہ کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی،شراب سپلائر گرفتار، 86بوتل شراب برآمد،مقدمہ درج

Kallar Syedan Police arrested a liquor supplier, recovered 86 bottles of liquor and registered a case

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی،شراب سپلائر گرفتار، 86بوتل شراب برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر غلام ربانی عرف بانی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 86 بوتل شراب برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس ایچ او کلرسیداں غضنفر عباس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02 منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زیادہ چرس برآمد

Rawalpindi police continue operations against drug dealers, 02 drug dealers arrested, more than 03 kg of hashish recovered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02 منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بخت منیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو370گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آصف مسیح کو گرفتار کر لیا، ملز م کے قبضہ سے01کلو660گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button