DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; I was punished for not leaving Nawaz Sharif’s side I am not afraid of jail, Ch M Riaz

مجھے نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے پر سزا دی گئی میں جیل سے خوفزدہ نہیں ہوں,چوہدری محمد ریاض نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے کلرسیداں کے وفد سے گفتگو

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اور اسیر رہنما چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کرپشن کی نہ کوئی غیر قانونی کام کیا انیس برس بعد مقدمے کا فیصلہ سنانا بھی شفافیت پر سیاہ دھبہ ہے مجھے نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے پر سزا دی گئی میں جیل سے خوفزدہ نہیں ہوں نوازشریف کے لیئے کوئی بھی قربانی دے سکتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے کلرسیداں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،اکرام الحق قریشی اور راجہ تنویر حسین پر مشتمل تھا جس نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی بیروزگاری کے ذریعے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے بجلی گیس آٹا چینی کے نرخوں میں بے پناہ اضافے نے ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ کیا ہے تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط ٹولے نے کشمیر پر سودا کیا ہے بھارت کو ماضی میں کبھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی جرات نہ ہوئی یہ کام تبدیلی سرکار کے نام پر ہوا اور پھر آزاد کشمیر کے منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے کشمیریوں کی تحریک کو نقصان پہنچایاگیا انہوں نے واضح کیا کہ وہ قید بھگت لیں گے مگر نوازشریف سے اپنی وفاداری تبدیل نہیں کریں گے۔

Kallar Syedan; Former PML-N Minister and captive leader Chaudhry Muhammad Riaz has said that he has never committed any illegal act of corruption. I am not afraid of jail. i have been punished for standing by Mian Nawaz Sharif. He expressed these views while talking to a delegation of PMl-N who met him at Adiala Jail on Wednesday, which included Chaudhry Tauqir Aslam, Tanveer Shirazi, Ikram-ul-Haq Qureshi, Raja Nadeem Ahmed, Raja Parvez Akhtar Qadri, and Raja Tanveer Hussain.

صوبیدارراجہ محمد شکیل ازاد بدھ کی شام وزیرستان کے علاقے وانا میں شہید ہوگئے

Subedar Raja Muhammad Shakeel Azad of village Bakhral martyred in Wana area of Waziristan on Wednesday evening

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں بکھڑال سے تعلق رکھنے والے صوبیدار راجہ محمد شکیل ازاد بدھ کی شام وزیرستان کے علاقے وانا میں شہید ہوگئے

کلرسیداں پولیس نے چھیاسی بوتل شراب جبکہ روات پولیس نے تیرہ بوتل شراب اور چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

Kallar Syedan police recovered 86 bottles of liquor while Rawat police seized 13 bottles of liquor and hashish and arrested the accused.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،کلرسیداں پولیس نے چھیاسی بوتل شراب جبکہ روات پولیس نے تیرہ بوتل شراب اور چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر غضنفر عباس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 86 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گوجرخان روڈ پر واقع راضی پل پر ایک شخص شراب کی بھاری بوتلیں لے کر مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مشکوک شخص جس نے بعد میں اپنا نام و پتہ غلام ربانی سکنہ اراضی اعوان بتایا کے قبضہ سے 86 بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔ادھرروات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے دوران کاروائی منشیات فروش صغیر محمود ساکن بگیال گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 13 بوتلیں ولائتی شراب اور 300 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کے خلاف کاروائی اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او روات معہ نصیرالرحمن سب انسپکٹر, عمر ایایس آئی و دیگر ٹیم نے کی..ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 15 پر جوئے کی محفل کی بوگس کال کرنے والے کیخلاف تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan Police Station has registered a case against the person who made bogus gambling call on Rescue 15.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریسکیو 15 پر جوئے کی محفل کی بوگس کال کرنے والے کیخلاف تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد سعید سکنہ بمہ گنگال نے پولیس کو بتایا کہ میں ہوٹل کا کام کرتا ہوں۔گزشتہ روزمیرے گھر مہمان آئے ہوئے تھے۔رات سوا بارہ بجے کے قریب پولیس ہمارے گھر میں داخل ہو گئی اور بتایا کہ توصیف عالم نامی شخص نے 15 پر اطلاع دی تھی کہ آپ کے گھر میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے اور مہمانوں کے ہمراہ جواء کھیلا جا رہا ہے جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئی۔گھر میں دس سے بارہ کی تعداد میں مہمان موجود تھے لیکن کسی قسم کا جواء نہیں کھیلا جا رہا تھا۔توصیف عالم نے ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کر کے نہ صرف مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی بلکہ پولیس کو بھی وقت ضائع کیا۔۔

کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار عدد کھاد ڈیلرز چوہدری سخاوت محمود،محمد سفیر،حافظ محسن اور عدیل حسین کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی

Action under Price Control Act against four fertilizer dealers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے گزشتہ روز ڈی اے پی کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار عدد کھاد ڈیلرز چوہدری سخاوت محمود،محمد سفیر،حافظ محسن اور عدیل حسین کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام کھاد ڈیلرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الائید سکول کلر سیداں کے پرنسپل کو جاری شوکاز نوٹس

Show cause notice issued to the principal of Allied School Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کرونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ تعلیم کلر سیداں نے نجی سکول کے پرنسپل کو شو کاز نوٹس جاری کر تے ہوئے تمام ریکارڈ کیساتھ آج 15 اکتوبر کو آفس طلب کرلیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کلر سیداں نے الائید سکول کلر سیداں کے پرنسپل کو جاری شوکاز نوٹس میں تحریر کیا کہ سکول کے اچانک دورے کے دوران سکول میں انتظامیہ اور سٹوڈنٹس میں ایس او پیز کے حوالے کھلم کھلا خلاف وزری نظر آئی۔ کچھ یوم قبل سکول کی ٹیچر کو بھی کورونا وائرس کی تشخیص سامنے آئی ہے مگر اس کے باوجودپرائمری حصے میں سوشل فاصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے ضرورت سے زیادہ بچوں کو بیٹھایا گیا تھا اور کورونا وائرس سے پھیلاؤ سے کسی قسم کی بھی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں۔

راجہ صغیر احمد 17 اکتوبر کو یونین کونسل سموٹ کے علاقے موضع بالیماہ میں جہانگیر زیتون فارم میں زیتون کا پودا لگا کر اس کا افتتاح کریں گے

Raja Saghir Ahmed will inaugurate on October 17 by planting an olive tree at Jahangir Olive Farm in Balimah area of Union Council Smot.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد 17 اکتوبر کو یونین کونسل سموٹ کے علاقے موضع بالیماہ میں جہانگیر زیتون فارم میں زیتون کا پودا لگا کر اس کا افتتاح کریں گے۔پی آئی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف محمود کیانی بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

راجہ محمد اسلم انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک ڈھکی منیاندہ میں ادا کی گئی

Raja Muhammad Aslam passed away in Dhok Dhaki Maniyanda

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق ناظم الحاج غلام ظہیر کے خالو اور منیاندہ کے سابق کونسلر راجہ عبداالقدیر کے والد معروف سیاسی سماجی رہنما راجہ محمد اسلم انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک ڈھکی منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،چوہدری محمد عظیم،شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان،ہارون کمال ھاشمی، راجہ گلستان خان،آصف محمود کیانی،راجہ شاہ رخ پرویز،اعجاز بٹ،چوہدری صداقت حسین،پرویز اختر قادری،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،ماسٹر طارق منہاس،رمضان منہاس،اسد عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کی رہنما و سابق لیڈی کونسلر یوسی کنوہا برجیس جیلانی نے کوارڈینیٹر مانیٹرینگ ٹیم کو مبارکباد

PTI Leader and Former Lady Councilor UC Kanoha Burjis Jilani Congratulates Coordinating Monitoring Team

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کی رہنما و سابق لیڈی کونسلر یوسی کنوہا برجیس جیلانی نے آصف محمود کیانی کو پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر، محمد گلفراز بٹ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،علی اصغر بھٹی کو فیلڈ آفس کنوہا کا صدر،چوہدری محمد شریف کو جنرل سیکرٹری،راجہ اظہر اقبال کو تحصیل کوارڈینیٹر، راجہ بلال وینس کو تحصیل کلر سیداں میں کوارڈینیٹر مانیٹرینگ ٹیم،نعمان چوہدری کو ڈپٹی کوارڈینیٹر جبکہ راجہ ارسلان وینس کو مانیٹرنگ ٹیم ضلع راولپنڈی کا کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پولیس نے دوران تفتیش لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم ندیم احمد کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور بمعہ تین روند برآمد کر لئے

Police recovered a 30-bore pistol with three rounds of ammunition on the identification of accused Nadeem Ahmed, who was arrested in a fight case

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران تفتیش لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم ندیم احمد کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور بمعہ تین روند برآمد کر لئے۔ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ یہ وہی پسٹل ہے جس سے اس نے قمر فاروق کو فائر کر کے زخمی کیا تھااور بعد ازاں پیر با با کنوہا کی چار دیواری کے اندر ایک مومی شاپنگ بیگ میں لپیٹ کر زمین کے اندر دبا دیا تھا۔

موبائل چوری ہوجانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

Mobile phone of Raja M Javed of Balakhar stolen, Case registered

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…موبائل چوری ہوجانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔راجہ محمد جاوید سکنہ بھلاکھر نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز اپنے آفس کلر سیداں آیا اور گاڑی کھڑی کر کے خریدوفروخت کیلئے بازار چلا گیا۔اسی اثناء میں میرا موبائل فون جو کہ میری سائیڈ جیب میں تھا کسی نے چوری کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button