DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Naseer Ahmad Nagyal, eminent teacher of Kahuta, has passed away. Political and social personalities participated in Namaz e janaza.

کہوٹہ کے ممتازٹیچرو ماہر آر کیٹیک راجہ نصیر احمد نگیا ل وفات پا گے ہیں نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے ممتازٹیچرو ماہر آر کیٹیک راجہ نصیر احمد نگیا ل وفات پا گے ہیں نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔مر حوم کی نمازے جنازہ معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گراؤنڈ میں پڑھائی نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف، قاضی اخلا ق احمد کھٹڑ، ماسٹر ملک طاہر مبین،ماسٹر راجہ ابرار حسین،ماسڑآفتاب عباسی، ماسٹر عطیق الرحمن قریشی، راجہ ساجد،ماسٹر نذابت عباسی،ماسٹر قاضی شفیق، حاجی محمد سلیم آمین پلازہ، سیکرٹری ذوالفقار ہاشمی،ملک جلیل اعوان، محمد یاسیر، راجہ ظہور بلبل، حاجی محمد آفتاب، ملک عابد، ملک اکرام، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Kahuta; Raja Naseer Ahmad Nagyal, eminent teacher of Kahuta, has sadly passed away. Political and social personalities participated in Namaz e janaza along with large number of people.

جاوید گارمنٹس نامی کاروباری مر کز کا افتتاح بدست ممتاز لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد کے ہوا

Javed Garments business center inaugurated by Raja Nadeem Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جاوید گارمنٹس نامی کاروباری مر کز کا افتتاح بدست ممتاز لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد کے ہوا اس موقع پر کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔گذشتہ روز کلر سیداں میں جاوید گارمنٹس نامی کاروباری مر کز کا افتتاح ممتاز لیگی رہنماء سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے کیا اس موقع پر دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے اس موقع پر راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور موجود افراد نے جاوید گارمنٹس کے آنر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کے لیے دعا کی۔

یونین کونسل نارہ بگھون گاؤں کی عوام جدید دور میں بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اعلیٰ حکام اہلیان علاقہ کا مسلہ فی الفور حل کر یں

Union Council People of Nara Baghoon village are deprived of electricity in modern times.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر (ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کہا کہ یونین کونسل نارہ بگھون گاؤں کی عوام جدید دور میں بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اعلیٰ حکام اہلیان علاقہ کا مسلہ فی الفور حل کر یں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل میں بگھون گاؤں کے کچھ لوگوں سے ملا۔ مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ حکومت نے گذشتہ 3 سالوں سے 102 الیکٹرک کھمبوں کی تنصیب کی منظوری دی تھی لیکن پھر بھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہیں سزا دی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی کے موجودہ ممبروں کو ووٹ نہیں دیا ایسی چیزیں مکمل طور پرحکومت کے وژن کے منافی ہیں پی ٹی آئی میں کچھ دیمک عمران خان کے خلاف اقرباء پروری کے ذریعہ اس کے وژن کو متاثر کرنے کے لئے بے شرمی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔عمران خان ایک عظیم رہنما ہیں اور ہم ان کے وژن پر عمل درآمد کے لئے ہر چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تمام حقیقی پی ٹی آئی کارکنان اور نظریاتی کارکن عمران خان اورپی ٹی آئی کے دشمنوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہونگے۔بگھون گاؤں مسئلہ حل ہونا ضروری ہے یہاں تک کہ 8 مکانات جنہیں میں نے بغیر بجلی کے کنکشن کے دیکھاانہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اہلیان علاقہ کو یہ درینہ مسلہ حل کیا ہے۔

کہوٹہ اور گردونواح میں منشیات فروشوں نے نئی نسل کو تباہ کر دیا

Drug dealers in and around Kahuta destroyed next generation

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ابرار حسین عباسی نے کہا کہ کہوٹہ اور گردونواح میں منشیات فروشوں نے نئی نسل کو تباہ کر دیا اسکول کے بچوں تک بھی یہ زہر پھلنے لگا ہے جبکہ تھانہ کہوٹہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے میں ناکام تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج۔ کئی سالوں سے تعینات پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے یہ دھندہ عروج پر ہے شہر سے ہٹ کر دیہاتوں میں بھی منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ابرار حسین عباسی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے غریب ی کوئی داد رسی نہ ہے منشیات فروشی عروج پر ہے جبکہ ٹاؤٹ مافیا نے راج جما رکھا ہے انھوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ خدارا کرپٹ اہلکاروں جو کئی سالوں سے تعینات ہیں انکو تبدیل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button