DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; A meeting was held in connection with the formation of the body of Satti Unity International Forum

ستی یونیٹی انٹرنیشنل فورم کی باڈی تشکیل کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ستی یونیٹی انٹرنیشنل فورم کی باڈی تشکیل کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد ، آمین الحق ستی اور مدثر ستی کی دعوت پے راجہ ارشد ستی ساجد نواز ستی عاطف ستی اور سجاد ستی کے درمیان اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جلد تنظیمی معاملات کو حتمی شکل دے دی جا ے گی ستی قبیلے کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور فلاح و بہبود کے کام کرنا ہے انٹرنیشنل باڈی کی جلد تنظیم سازی مکمل کر کے اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کے امور ،ایجوکیشن اور مختلف فلاحی امور اور ہر یو سی سے کواڈینٹر بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا اور جو ستی یونیٹی انٹرنیشنل فورم کی ایگزیکٹو باڈی ممبران ہیں ان کو مکمل اپنے علاقوں سے جو ان کے ساتھ قریبی یو سیزہیں ان سے پڑھے لکھے اور ستی فیملی کے لیے کام کرنے والوں کو کوارڈینیٹر اور باقی ورکر کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

Kotli Sattian; A meeting was held in connection with the formation of the body of Satti Unity International Forum. At the invitation of Amin-ul-Haq Satti and Mudassar Satti, important issues were discussed in detail between Raja Arshad Satti, Sajid Nawaz Satti, Atif Satti and Sajjad Satti. He reiterated this commitment, The organizational matters be finalized soon, The Sati tribe has to be united on a single platform and work for welfare.

کوٹلی ملوٹ روڈ پر منتخب نمائندوں کی بے حسی اور حکام بالا کی عدم توجہ سے عوام کا صبر انتہا کو پہنچ چکا ہے

Public is loosing patience with elected members over neglecting Kotli Malot road works

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سنئیر نائب چیرمین کوہسار ڈویلپمنٹ فورم ومعروف سیاسی و سماجی شخصیت تبسم منیر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوٹلی ملوٹ روڈ پر منتخب نمائندوں کی بے حسی اور حکام بالا کی عدم توجہ سے عوام کا صبر انتہا کو پہنچ چکا ہے ،ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کے وعدے ایفا نہ ہوئے تو سخت عوامی ردعمل سامنے آ ے گا سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ھے جو آئے روز حادثات رہنما ہوتے ہیں 20 اکتوبر تک ٹینڈر نہ لگا تو تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے ،مختلف جگہوں سے روڈ کی بندش،پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے مقتدر حلقے ہوش کے ناخن لیں۔

صداقت علی عباسی اور انکی دیگر ٹیم کو کامیاب حلف برداری تقریب کے انعقاد پر مبارکباد

Congratulations to Sadaqat Ali Abbasi and his team on holding a successful swearing-in ceremony

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق صدر بار ایسوسی ایشن کوٹلی ستیاں و امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں صدر شمالی پنجاب و ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی اور انکی دیگر ٹیم کو کامیاب حلف برداری تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صداقت علی عباسی نے خطہ کو ہسار کے ووٹرز اور عوام کا سر پو رے شمالی پنجاب میں بلند کر دیا اور کا میاب تقریب حلف برداری اور بڑی تعداد میں کارکنا ن کی شرکت سے ثابت ہو گیا کہ قائد تحریک انصاف و وزیراعظم پاکستان عمران خان و پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے صداقت علی عباسی پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ اس اعتماد پر پو را اترے اور یہی تنظیم سازی آ ئندہ بلدیاتی انتخابات میں اہم رول ادا کرے گی پی ٹی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے خام خیالی سے نکل کر انقلابی اقدامات کو بھی دیکھیں انشاء اللہ ائندہ جزل الیکشن اور بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کاکردگی کی بنیاد پر ہی کامیابی حاصل کرے گی

Show More

Related Articles

Back to top button