DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; All parties in Pakistan consider the current government undemocratic, said Maulana Saeed Yousuf

پاکستان کی تمام جماعتیں موجودہ حکومت کو غیر جمہوری سمجھتی ہیں,جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مفکر اسلام مولانا سعید یوسف

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مفکر اسلام مولانا سعید یوسف میں صحافیوں ک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتیں موجودہ حکومت کو غیر جمہوری سمجھتی ہیں اس لیے تمام اپوزیشن سے مل کر پی ڈی ایم بنائی ہے جو ملک میں شفاف انتخابات تک قائم رہے گی آزاد کشمیر مسلم لیگ نون کی حکومت نے ختم نبوت کے حوالے سے جس کے لیے ہم نے تحریک چلائی قانون بنا کر اچھا کیا اسلامی بنچوں کے قیام پر بھی کام کیا گیا مگر تاحال باقی ججز تعنیات کردئیے گئے مگر مفتی ججز تعینات نہ ہوسکے این ٹی ایس کا قیام احسن اقدام ہے مگر اس کو صرف ایجوکیشن کے محکمے تک ہی محدود رکھا گیا ہے جبکہ دیگر اداروں میں بھی ایسا ہونا چاہئے ملازمتیں چار سال تک اگھٹی کر کے انکو الیکشن کے قریب سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ہمارے حلقے میں وزیر خزانہ نے اربوں روپے کے جو کام کروائے ہیں اس میں ان کا کمال نہیں حکومت پاکستان نے بارہ ارب کے بجائے 24ارب کے فنڈز دیے ہیں مگر ہمارے حلقے کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اتنے عرصے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال نہ بن سکا شہر کے باہر سڑکوں کی خستہ حالی ہے جو سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں ان میں بھی غیر معیاری کام ہوا جمیعت علماء اسلام پورے آزاد کشمیر میں امیدوار کھڑے کرے گی ہمیشہ غریبوں کی آواز بنا ہوا اور آئندہ بھی عوام نے کہا تو سیاست کو عبادت سمجھ کر لوگوں کی حدمت کروں گا کشمیر کی وحدت کو قائم رکھنے کے لئے آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت ہونا ضروری ہے موجودہ پاکستانی حکومت نے سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو نہیں اٹھایا زبانی کلامی نہیں عملی کام کرنے سے کشمیر آزاد ہوگا گلگت بلتستان 73 سالوں سے کشمیر کا حصہ ہے آپ اس کو صوبہ بنایا گیا تو کشمیر کا کیس کمزور ہوگا اقوام عالم اور مسلمان بھارتی مظالم بند کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائیں اس موقع پر جمیعت علمااسلام جموں کشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر قاری محمد امین،مسعود ایڈوکیٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔

Kahuta; Maulana Saeed Yousuf, Ameer-e-Islam of Jamiat Ulema-e-Islam Jammu and Kashmir speaking to media said that, All parties in Pakistan consider the current government undemocratic.

تینوں بڑی جماعتیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں,سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ

All three major parties have completely failed, former councillor Haji Malik Abdul Rauf , Jamaat-e-Islami, Kahuta

www.pothwar.com / Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تینوں بڑی جماعتیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں عوام کی نظریں اپنی جماعت اسلامی پر لگی ہیں 73 سالوں سے چند خاندانوں نے اس ملک کو لوٹا آج ہماری معشیت افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی بدتر ہے اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے مگر چور لٹیرے صرف اس کو لوٹتے رہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے نیچے سے لے کر اوپر تک قیادت کرپشن سے پاک ہے اور جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی جب تک مفادات اور برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک معیشت بہتر نہیں ہو سکتی یہ ملک کلمہ کے نام پر قائم ہوں اور اسلامی نظام نافذ کرنے سے مسائل حل ہوں گے خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کہوٹہ کے رہنماء سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف نے پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرضوں پر ملک نہیں چلتے ہر آنے والا بچہ دو لاکھ کا مقروض ہے عوام لٹیروں کو چھوڑ کر صاف ستھری قیادت کا انتخاب کرے جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

عوامی خدمت کے جذبے میں سرشار عملی سیاست میں آیا ہوں,راجہ عمران ستارجنجوعہ

I have come into practical politics dedicated to the spirit of public service, Raja Imran Sattar Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عمران ستارجنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے میں سرشار عملی سیاست میں آیا ہوں عوام کے مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے قیام پاکستان کے بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے سڑکیں کھنڈرات سٹریٹ لائٹس ہے نہ صفائی کے انتظامات ہیں کئی کنالوں پر مشتمل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نہ تو ادویات ہیں نہ ڈاکٹرز نہ جدید مشنری لوگ ذلیل خوار ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان قانون دا ن راجہ عمران ستار ایڈوکیٹ امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ نے کہوٹہ کی معروف کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیات راجہ صغیر احمد المعروف راجہ شیرا اور سید حید ر نقوی سے ملاقات کے موقع پراپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ سیاسی وابستگی سے ہٹ کر تمام لوگ اور خصوصا نوجوان کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اکٹھے ہوں تاکہ ہم سب مل کر کہوٹہ شہر کو ایک ماڈل سٹی بنایا انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا اور کہوٹہ کی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس شہر کی تعمیر و ترقی کی اس کو خوبصورت
بنانے گھر صاف پانی پہنچانے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور کھیلوں کے حوالے سے بھرپور اقدامات کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عوام نے مجھے ریسپونس دیا اور میرے ساتھ چل رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد یہ قافلہ بڑھتا ہوا ہر گلی محلے میں جائے گا میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ علاقے کی بہتری کے لیے کیا بلاتفریق عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔

چیئرمین مسلم لیگ نون سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق صرف محب وطن ہی نہیں بلکہ محافظ نظریہ پاکستان بھی ہیں, جمیت علمائے اسلام جموں کشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر قاری محمد امین

Chairman PML-N Senator Raja Muhammad Zafar-ul-Haq is not only a patriot but also a defender of the ideology of Pakistan, Ameer Qari Muhammad Amin of Jamiat Ulema-e-Islam Jammu and Kashmir District Rawalpindi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جمیت علمائے اسلام جموں کشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر قاری محمد امین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین مسلم لیگ نون سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق صرف محب وطن ہی نہیں بلکہ محافظ نظریہ پاکستان بھی ہیں ان کے خلاف غداری جیسے الفاظ کہنا یا ایسے من گھڑت مقدمات درج کرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم شفاف الیکشن کے انعقاد تک جدوجہد جاری رکھے گی قاری محمد آمین نے مزید کہا کہ حکومت کی ایما پر چالیس سے زائد لیڈران پر غداری کے مقدمات درج کرانا باعث شرم حکومت مکمل نا کام ہو چکی ہے اس لیے اسیے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہیں اور اپوزیشن کی تحریک میں بھرپور حصہ لیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button