DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Raheel Chaudhry, a multi-millionaire British Pakistani, owner of Papa Jones restaurants in the UK, has denied the allegations.

برطانیہ میں پاپا جونز ریسٹورنٹس کے سب سے بڑے شیئر اونر ایک ملٹی ملینربرٹش پاکستانی راحیل چوہدری نے ان الزامات کو مسترد کر دیا

لندن , محمد نصیر راجہ۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ برطانیہ میں پاپا جونز ریسٹورنٹس کے سب سے بڑے شیئر اونر ایک ملٹی ملینربرٹش پاکستانی راحیل چوہدری نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے اگست۔ ستمبر کے مہینہ میں برطانوی حکومت کی پانچ ہفتہ طویل سکیم ’’ایٹ آئوٹ ٹو ہیلپ آئوٹ‘‘ کے دوران میلز کی مد میں جعلی کلیمز کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو 250000پونڈز کی نقد رقم سے محروم کر دیا۔ ایک مقامی اخبار نے یہ الزامات شائع کئے تھے کہ راحیل چوہدری، جو کہ برطانیہ بھر میں پاپا جونز کے 61 فرنچائز ریسٹورنٹس کے مالک ہیں، اپنے سٹاف کو ریکارڈ ہزاروں بوگس ’’ایٹ آئوٹ ٹو ہیلپ آئوٹ‘‘ انٹریز کی ہدایت کی تھی جبکہ حکومت کی یہ سکیم ٹیکس دہندگان کی فنڈنگ سے چل رہی تھی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سیلف میڈ ملینر برطانیہ میں امریکی سب سے بڑے پاپا جونز پیزا کے سب سے بڑے برطانوی فرنچائزر ہیں۔ ان کی کامیاب سٹوری اور مشہور پیزا چین کے پوسٹر بوائے ہونے کی حیثیت سے ان کی سخت محنت کو سراہا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ لانڈری چلانے والے کے بیٹے سے برطانیہ کے سب سےبڑے فرنچائزر بن گئے۔ ان کے فی الوقت 800 ملازمین ہیں اور انہوں نے وبا کے پھیلائو کے دوران کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا۔ پاپا جونز نے کہا ہے کہ وہ ڈسکائونٹ ڈیل ’’ایٹ آئوٹ ٹو ہیلپ آئوٹ‘‘ پر الزامات کی روشنی میں تحقیقات کر رہا ہے۔ یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ راحیل چوہدری کے بیشتر ریسٹورنٹس ٹیک اوے یا ڈلیوری کی خدمات فراہم کر رہے تھے، جہاں بیٹھنے کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ اخبار نے الزام عائد کیا کہ راحیل چوہدری کے ریسٹورنٹس یہ پیشکش کرنے کے اہل نہیں تھے، جس کے لئے ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر ڈنر کرنا ضروری تھا۔ پاپا جونز کے فرنچائزر راحیل چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال دیگر بہت سی انڈسٹریز کی طرح ہاسپیٹلٹی کا شعبہ بھی کورونا وائرس کی پابندیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے 61 فرنچائزیز میں سے 40 میں بیٹھے کی گنجائش ہے، ہم نے پورے اگست میں پیر سے بدھ تک اپنے تمام 40 سٹورز میں ایٹ آئوٹ ٹو ہیلپ آئوٹ سکیم کے تحت سہولیات فراہم کی تھیں۔ سکیم سے مستفید ہونے والے ہمارے تمام کسٹمرز نے سٹورز میں کھانا کھایا اور ہم پراعتماد ہیں کہ ہم نے برطانوی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام احکامات کی تعمیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دائیں بازو کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والے الزامات درست نہیں ہیں، راحیل چوہدری نے اس الزام کو قطعی مسترد کر دیا کہ انہوں نے چانسلر کی سکیم کا غلط استعمال کیا۔

London; Raheel Chaudhry, a multi-millionaire British Pakistani, largest share owner of Papa Jones restaurants in the UK, has denied the allegations that during the British government’s five-week-long “eat out” scheme, taxpayers lost 250,000 in cash through fake claims made by Papa Jones restaurants. Raheel Chaudhry categorically denied the allegation that he misused the Chancellor’s scheme

Show More

Related Articles

Back to top button