DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Married women from Baghjmiri disappears near river Jhelum as family fear for her safety

شادی شدہ خاتون اپنی ہمشیرہ کے گھر جاتے ہوئے راستے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔دریائے جہلم کے کنارے اس کے جوتے پڑے ملے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شادی شدہ خاتون اپنی ہمشیرہ کے گھر جاتے ہوئے راستے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔دریائے جہلم کے کنارے اس کے جوتے پڑے ملے کلر سیداں کے نواحی علاقہ باغ جمیری کے رہائشی جاویداختر نامی شخص نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کی بھابی مسماۃ (ع) اپنی ہمشیرہ کو ملنے کیلئے ڈڈیال آزاد کشمیر گئی اور دانگلی پل سے کشتی کے ذریعے جاتے ہوئے راستے میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ محمد عماد نے بتایا کہ وہ خاتون کے دیور کے ہمراہ موقع پر گئے اور دریائے کے کنارے خاتون کی جوتیاں پڑی ہوئی ملی ہیں جو اس کے دیور نے پہچان لیں۔تفتیشی آفیسر کے مطابق خاتون یا تو ڈوب گئی ہے یا پھر مبینہ طور پر غائب ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ کی جگہ تھانہ ڈڈیال (آزاد کشمیر) کی حدود میں واقع ہے اور آزاد کشمیر کی پولیس کو وقوعہ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون کی چھ ماہ قبل باغ جمیری کے رہائشی شکیل نامی شخص کیساتھ شادی ہوئی تھی جو آج کل اٹلی میں مقیم ہے۔واقعہ خودکشی ہے یا قتل فی الحال اس بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

Kallar Syedan; Javed Akhtar, a resident of Baghjmiri, told Kallar Syedan Police Station that his sister-in-law went to Dadyal to meet her sister and went by boat from Dhuangali Bridge. Meanwhile, Raja Mohammad Emad, sub-inspector of Kallar Syedan police station, said that he went to the spot along with the woman’s brother-in-law and found her shoes lying on the bank of the river. Her brother-in-law recognized her, according to the investigating officer. The woman has either drowned or reportedly disappeared.

ئے پاکستان ہر روز اشیائے روزمرہ اور یوٹیلیٹی بلوں میں ہوشربا اضافے

Daily increase in daily necessities and utility bills

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نئے پاکستان ہر روز اشیائے روزمرہ اور یوٹیلیٹی بلوں میں ہوشربا اضافے نے غربت کے ستائے لوگوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ کیا ہے ہر روز ہر شے کے نرخوں میں بھاری اضافہ ہو جاتا ہے اور حکومت اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کی اصلاح کرنے کی بجائے سارا زور ماضی کے حکمرانوں کو چور ڈاکو اور غدار قرار دینے کر صرف کر رہی ہے جس سے عام لوگوں کو کوئی دلچسپی نہیں اب مارکیٹ میں آلو سو روپے ٹماٹر ڈیڑھ سو روپے آٹا پندرہ سو روپے میں دستیاب ہے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر 83پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے قوم پر بارہ ارب کا بجلی بم گرایا گیا ہے کاغذ کے نرخوں میں آٹھ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس سے درسی کتب کے نرخوں میں بھی بھاری اضافہ ہوا ڈاک ٹکٹ آٹھ روپے سے بڑھا کر بیس روپے کر دیا گیا وزیراعظم عمران خان خود کہتے رہے کہ اگر بجلی اور اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافہ ہو تو سمجھ لیں کہ وزیراعظم چور ہے مگر یہ خود جب سے وزیراعظم بنے ہیں اشیائے روزمرہ میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہو رہا ہے اور وزیراعظم خاموش ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکڑوں عہدیداران نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی قیادت میں لیاقت باغ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں شرکت کی

Hundreds of PTI officials, led by Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed, attended the swearing-in ceremony at Liaquat Bagh.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے سیکڑوں عہدیداران نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی قیادت میں لیاقت باغ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں شرکت کی پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمد کیانی جنرل عیکرٹری یاسر منصور،پی ٹی آئی کلرسیداں سٹی کے صدر محسن نوید سیٹھی،قمر ایاز،نبیلہ انعام،شیخ محمد فیاض،راجہ محمد ثقلین،عثمان مانی،عاقب علی،راجہ اظہر اقبال،سید سجاد حسین،چوہددی عبدالحمید،چوہدری مبشر حسین،راجہ ہارون جنجوعہ اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن جنید بھٹی کے تایا انتقال کر گئے نماز جنازہ بھاٹہ روڈ پر ادا کی گئی

Uncle of Junaid Bhatti passed away in village Bhatta

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن جنید بھٹی کے تایا انتقال کر گئے نماز جنازہ بھاٹہ روڈ پر ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین محمد زبیرکیانی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،راجہ کامران عابد،چوہدری نعیم بنارس،اسامہ بنارس،چوہدری محمد طارق اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد ریاض بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ کنڈ میں ادا کی گئی

Mohammad Riaz Butt passed away in village Kund

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…عسکری بنک کلرسیداں کے منیجر اسد بٹ کے والد محمد ریاض بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ کنڈ میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گاؤں کاہلیاں سیاہلیاں کے شیخ محمد شہزاد نے معروف پوٹھوہاری شعر خواں راجہ ساجد کے جوانسال بھانجھے کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button