DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Mega Kabbadi match to take place in Islam Purra jabber today 11th Oct

یدان سجنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل پاکستان کبڈی ٹیم کاشاندار ٹاکرا شائقین کبڈی کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا آج شام 3بجے بمقام اسلام پورہ جبر کبڈی کا شاندار میچ ہو رہا ہے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)میدان سجنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل پاکستان کبڈی ٹیم کاشاندار ٹاکرا شائقین کبڈی کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا آج شام 3بجے بمقام اسلام پورہ جبر کبڈی کا شاندار میچ ہو رہا ہے جس میں آل پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں انڈیا کو فائنل ہروا دیاتھا آج وہ ٹیم اسلام پورہ جبر میں اپنے کھیل کے مظاہرہ کر رہی ہے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر پگاڑا نے کہا ہے کہ کبڈی کا شاندار کھیل پوٹھوہار کی سرزمین پر پہلی بار ہو رہا ہے جس میں قومی چمپئن کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس شاندار میچ کو آرگنائز کرانے میں پوٹھوہار سپورٹس کلب کے ممبران کی کاوشیں شامل ہیں مہمان خصوصی تحصیل گوجرخان پی ٹی آئی کی قیادت سمیت مقامی سیاسی و سماجی شخصیات ہوں گی اور اس میچ میں بلخصوص فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جن کی کبڈی کے میدان میں 25سالہ خدمات ہیں۔

Gujar Khan; All the preparations for decorating the field are complete. Fans will get to see a good match. A wonderful Kabaddi match is being played at Islampura today at 3 pm in which players of All Pakistan Kabaddi team are participating. Kabaddi World Cup final India lost the final to the players playing today in Islampura Jabbar, The chief organizer Chaudhry Zafar Pagara said that the great game of Kabaddi is taking place for the first time in Pothwar region.

فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری کی 25سالہ کبڈی کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہیں

Malik Tariq Taree’s 25-year service in the field of Kabaddi applauded

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری کی 25سالہ کبڈی کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہیں
نام بنوانا اتنا آسان نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت ممراز شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا نام بنوانے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے چاہیے جس میدان میں بھی نام بنوانا ہے اس میدان میں محنت اور ٹائم دینا پڑتا ہے اور اپنے قیمتی سال دینے پڑتے ہیں یہ اگلے بندے پر منحصر ہے کہ وہ کس فیلڈ میں اپنا نام مقام بناتا ہے انہوں نے کہا فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری ہیں ان کے نام کے ساتھ فخرے پوٹھوہار ایسے ہی نہیں لگ گیا بلکہ انہوں نے کبڈی کے میدان میں اپنے عمر کے قیمتی 25سال دیئے تب جا کر نام مقام بناہے جن کو آج بھی پاکستان بھر میں لوگ ان کو جانتے ہیں اپنے وقت کے کبڈی کے بے تاج کھلاڑی جنہوں نے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل اور پاکستان کی نمائندگی بھی کی انہوں نے مزید کہا ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ملک طارق طاری کا تعلق پوٹھوہار کی سرزمین اسلام پورہ جبر گوجرخان سے ہے اور اپنے اس ہیرو کو ہم پوٹھوہار سپورٹس کلب کے ممبران آج کے کبڈی میچ میں ان کو خراجِ تحسین پیش کریں گے اور کبڈی شائقین ان کی کبڈی خدمات مدتوں یاد رکھیں گے۔۔۔

ارشد فش شاپ کا افتتاح کر دیا گیا

Inauguration ceremony of Arshad fish shop held

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ارشد فش شاپ کا افتتاح کر دیا گیا،پلھتیام چوہدری محمد اختر اینڈ سنز کو دوست احباب کی مبارکباد،رتالہ موڑ نز د گھگڑ مسجد ارشد فش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق چیئرمین راجہ جمشید احمد کیانی،راجہ طارق کیانی،شیخ جاوید،خواجہ نذر،سکندر قریشی،راجہ امتیاز کیانی،مولوی لیاقت،ساجد ٹیلر ماسٹر،خوالدار ظہیر،خافظ سفیر پلتھیام سمیت دوست احباب نے شرکت کی چوہدری محمد اختر،چوہدری محمد ارشد اور چوہدری حافظ محمد قیصر کونئے کاروبار کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔جبکہ افتتاحی دعا قاری آصف بارویں نے فرمائی،

تعزیت

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)خواجہ تنویر پرنس کے والد خواجہ محمد نذیر میر کی وفات پر خواجہ نعیم شفیق،خواجہ محمد نذر،خواجہ محمد ناصر اور خواجہ محمد طاہر نے دلی تعزیت کا اظہار کیا،مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صروجمیل کی دعا کی ہے

جبر(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے سینئر صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،راجہ طارق ایوب اور راجہ صابر حسین صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں پٹواری بابر جاوید بھٹی آف منجھوٹہ،ثاقب جاوید بھٹی کی والدہ محترمہ اور شبیر بھٹی کی خالہ(ساس)کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی،

Show More

Related Articles

Back to top button