DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Meeting of Private Schools and Colleges of Kahuta Tehsil chaired by Mrs. Iram Sikandar Janjua President ESPMA, Education centres to open on 15th September

مسز ارم سکندر جنجوعہ صدر ایسپما کی زیر صدارت تحصیل کہوٹہ کے پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کا اجلاس, حکومت کی ہدایات کے تحت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے (15) ستمبرکو تعلیمی ادرے کھولیں گے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر..مسز ارم سکندر جنجوعہ صدر ایسپما کی زیر صدارت تحصیل کہوٹہ کے پرائی .سکولز اینڈ کالجز کا اجلاس۔ درجنوں سربراہاں کی شرکت۔ (15) اگست کو تعلیمی ادارے ”احتجاجی طور پر کھولنے“ کے بیانیے کو مسترد کر دیا گیا۔ حکومت کی ہدایات کے تحت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے (15) ستمبرکو تعلیمی ادرے کھولیں گے۔ تمام ادارے حکومت کے ایس او پیز۔ حکومتی ہدایات پر فوری عمل کر کے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں انتظامات مکمل کر لیں۔ بچوں، طلباو طالبات کی زندگیاں قیمتی ہیں۔ مسزا رم سکندر جنجوعہ صدر ایسپما تحصیل کہوٹہ کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز تحصیل کہوٹہ کا اجلاس ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بورڈ کلاسز کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ سکولز کی رجسٹریشن،بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔مسز ارم سکندر جنجوعہ صدر ایسپما تحصیل کہوٹہ نے کہا کہ طلبا و طالبات کی حفاظت کے پیش نظر سختی سے حکومت کے دیئے گئے ایس او پیز اور حفاظتی احکامات و ہدایات پر تعلیمی اداروں کو سختی سے عمل در آمد کر نا ہو گا۔ اجلاس میں سکولز اور کالجز کے اوقات کار،ٹرانسپورٹ مسائل،والدین کے لیئے حکومت کے مطابق ایس او پیز اقدامات و ہدایت نامہ، سلیبس، امتحان پالیسی اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ (15) اگست کو تعلیمی ادارے احتجاجی طور پر کھولنے کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی ہدایات کے تحت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے (15) ستمبر تعلیمی ادارے کھولیں گے۔ جبکہ ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بورڈ سطح کی بڑی کلاسز کو کھو لنے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس میں نائب صدر ایسپما تحصیل کہوٹہ مسز ارم پرنسپل کراچی سکول، جنرل سیکرٹری عطاالرحمن قریشی پرنسپل ثوبیہ سکول، فنانس سیکرٹری منیب ثاقب پرنسپل آکسفورڈ سکول، سیکرٹری انفارمیشن سردار مظہر ریڈ سکول پرنسپل، راجہ رفاقت جنجوعہ پرنسپل یونیک سکول، نعمان نصیر جنجوعہ پرنسپل شاہین ماڈل سکول اینڈ کالج، شوٹس سکول سسٹم، سر سیدسکول، مبین سکول، نیو جناح سکول، پنجاب کیمرج کہوٹہ، الصفہ سکول، خداد اد سکول، الائیڈ سکول، KIPsکا لج، دار ارقم سکول، بحریہ فاؤنڈیشن سکول، ایئر فاؤ نڈیشن سکول، آس فاؤ نڈیشن سکول، رائل کالج، کراچی سکول اور ثوبیہ سکولز کے سربراہان نے شرکت کی۔

Kahuta; Meeting of Private Schools and Colleges of Kahuta Tehsil was chaired by Mrs. Iram Sikandar Janjua President ESPMA, Education centres, who said that the education centres will open on 15th September and nothing will take place against government regulations.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے واقع گراونڈ میں جھاڑیوں سے بوسیدہ نعش برآمد

A decomposed body found in the ground in front of Government Girls High School Kahuta

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…پولیس تھانہ کہوٹہ سے چندمیٹر کے فاصلے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے واقع گراونڈ میں جھاڑیوں سے بوسیدہ نعش برآمد پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی۔اور نعش کو قبضے میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ کہوٹہ کے قریب گرلز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے واقع گراؤنڈ سے بوسیدہ نعش بر آمد،نعش بوسیدہ ہونے کی وجہ سے شناخت مشکل ہو رہی ہے،نعش کو شناخت کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے رکھا جائیگا نعش کی شناخت کر پانا مشکل ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button