DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Candidate for Nazim Tehsil Kahuta Major Shehryar Janjua holds reception for former DG (ISI) General (retd) Raja Zaheer-ul-Salam

امیدوار برائے ناظم تحصیل کہوٹہ میجر شہریارجنجوعہ آف مٹور کی طر ف سے سابق ڈی جی (ISI) جنرل ریٹائر راجہ ظہیر السلام کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
امیدوار برائے ناظم تحصیل کہوٹہ میجر شہریارجنجوعہ آف مٹور کی طر ف سے سابق ڈی جی (ISI) جنرل ریٹائر راجہ ظہیر السلام کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار برائے ناظم تحصیل کہوٹہ میجر شہریارجنجوعہ آف مٹورنے اپنی رہائش گاہ پر سابق ڈی جی (ISI) جنرل ریٹائر راجہ ظہیر السلام کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں جنرل ریٹائر راجہ ظہیر السلام کے علاوہ بر گیڈیئر (ر) شاز الحق جنجوعہ، کرنل(ر) راجہ سعید احمد، کرنل(ر) راجہ ارشد محمود،سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی،راجہ احمد نواز جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور، پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے بنیادی رہنماء راجہ ساجد جاوید،صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم امیدوار برائے سٹی چیئرمین، راجہ عمران جنجوعہ آف مٹور سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر میزبان میجر شہریارجنجوعہ آف مٹورامیدوار برائے ناظم تحصیل کہوٹہ نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں کے اپنے میز بان کا شکر یہ ادا کیا۔

کرنل محمد شبیر اعوان پی پی پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں,راجہ محمد شکیل کیانی

Col. Muhammad Shabbir Awan should contest on PPP platform, Raja Muhammad Shakeel Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کرنل محمد شبیر اعوان پی پی پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں۔پی پی پی کی صف میں آج بھی ان کا ایک مقام و مر تبہ ہے وہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کے ایک قابل اعتماد ساتھی ہیں پی پی پی حلقہ پی پی سیون کے تمام ووٹر، سپورٹر آج بھی ان کی راہ میں آنکھیں بچھائے انتظار میں ہیں ان خیالا ت کا اظہار پی پی پی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنی سیاست کا آغاز پی پی پی کے پلیٹ فارم سے کیا اور تین مر تبہ الیکشن میں حصہ لیا دو مر تبہ ہار گئے اور ایک مرتبہ جیت گئے انہوں نے 1سے زاہد کے ترقیاتی کام کرائے عوام میں وہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ایک نڈر،دلیراور اپنے حلقے سے مخلص انسان ہیں اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے الیکشن میں ایک مر تبہ پھر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس سے ہم پی پی پی کے جیالوں کی شدید خواہش ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پی پی پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں ہم پی پی پی حلقہ پی پی سیون کے تمام کارکنان،عہدیداران اس سلسلے میں اپنی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کر یں گئے اور ان سے یہ مطالبہ کر یں گئے کہ وہ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو دوبارہ پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دیں تاکہ ہماری پارٹی ایک مرتبہ پھر مضبوط و فعال ہو۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی کی طرف سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

Raja Tahir Kayani holds reception for Former Member Provincial Assembly Punjab Col. Muhammad Shabbir Awan Candidate For MPA Constituency PP-7

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی کی طرف سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔ کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل بیور کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی نے بیور کے معروف ہوٹل “روز ویلی “میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں سابق نائب ناظم یوسی بیور سردار محمد شفاقت، سر دار محمد قاسم، ذوالفقار علی ستی، شیخ منیر احمد،عدیل افضل سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون نے اپنے میزبان راجہ طاہر کیانی کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت میری زندگی کا خاصہ ہے اپنی عوام کی جس طر ع خد مت میں نے اپنے سابقہ دور میں کی انشاء اللہ اسی خدمت کے جذبے میں سر شار ایک مر تبہ پھر سیاسی میدان میں آ گیا ہوں عوام کا تعاون رہا تو حلقے میں ایک تبدیلی آئے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button